تمہی سے اے مجاہدو جہان کا ثبات ہے

میم نون

محفلین
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہاری مشعل وفا فروغ شش جہات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

تمہاری ضو سے دل نشین جبین کائنات ہے
بقا کی روشنی ہو تم پناہ اندھیری رات ہے
شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے

تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

نثار جس پے قوم وہ ہوا کے شہسوار تم
ہر آنکھ کی ہو روشنی دلوں کا ہو قرار تم
وفا و احترام دین حق دو ستار تم
جہاں میں امن و خیر کی بنا پائیدار تم

شہد کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

زکوٰۃ دے اگر کوئی زیادہ ہو تونگری
بکھیر دے اناج اگر تو فصل ہو ہری بھری
چھٹیں جو چند ڈالیاں نمو ہو نخل طاق کی
کٹیں جو چند گردنیں تو قوم میں ہو زندگی

شہد کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

تمہاری مشعل وفا فروغ شش جہات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
 

میم نون

محفلین
برا ہو ENEL والوں کا، میں پوری نظم لکھ چکا تھا کہ بجلی چلی گئی :eek: :mad:

لیکن فائر فوکس زندہ باد، بجلی واپس آنے پر کمپیوٹر چلایا اور فائر فوکس کھولا تو ساری نظم محفوظ رہی :grin:
 

ابو کاشان

محفلین
Enel تو شاید اٹلی کی کمپنی ہے۔ کیا وہاں بھی لوڈشیدنگ ہوتی ہے۔
پاکستان کے علاوہ اور کہاں کہاں لوڈشیدنگ ہوتی ہے؟ ایک نیا دھاگہ کھولا جا سکتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
:eek: وہاں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے کیا؟؟؟

Enel تو شاید اٹلی کی کمپنی ہے۔ کیا وہاں بھی لوڈشیدنگ ہوتی ہے۔
پاکستان کے علاوہ اور کہاں کہاں لوڈشیدنگ ہوتی ہے؟ ایک نیا دھاگہ کھولا جا سکتا ہے۔


نہیں یہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی :)
شائد کسی خرابی کی وجہ سے بجلی چلی گئی تھی، لیکن پانچ منٹ میں دوبارہ بحال کر دی گئی تھی۔
 
Top