تم بے حد شور مچاتی ہو ۔ ثمن شاہ

شیزان

لائبریرین
تم بے حد شور مچاتی ہو

وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
تم بے حد شور مچاتی ہو

جب پیار سے مجھے بلاوٴ گے
تب دوڑ کہ میں تو آوٴں گی
تب پائل میری چھنکے گی
پائل کا شور تو ہو گا ہی

جب کلائی میری تم پکڑو گے
تب چوڑی میری کھنکے گی
جب چوڑی میری کھنکے گی
چوڑی کا شور تو ہو گا ہی

جب بندیا میری چمکے گی
جا آنکھ میں تیری دمکے گی
تب جذبے شور مچائیں گے
جذبوں کا شور تو ہو گا ہی

میرے جھمکے سے جب کھیلو گے
وہ گال کو میرے چومے گا
بے چیں سے تم ہو جاوٴ گے
اک لہر اٹھے گی سینے میں
اس لہر کا شور تو ہو گا ہی

میری زلفوں کو سلجھاتے ہوے
میرے گجرے کو بکھراوٴ گے
تب سا نسیں تیری مہکیں گی
سانسوں کا شور تو ہو گا ہی

جب پاس میرے تم آوٴ گے
اک برق سی تن میں دوڑے گی
من بہکا سا ہو جاے گا
ہر دھڑکن شور مچاے گی
دھڑکن کا شور تو ہو گا ہی

وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
تم بے حد شور مچاتی ہو

ثمن شاہ
 

شیزان

لائبریرین
ہماری طرف تو ایک ہی میلہ ہوتا ہوتا ہے وہ بھی گندم کی جب کٹنگ ہوتی ہے ۔۔مے بی اس میں بچھڑی ہو :rolleyes::rolleyes::rolleyes:ہے نا بھئی:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ضرور تم نے اس کا ہاتھ نہ پکڑا ہو گا۔۔ اور ایویں ھی ھی ھی ھی کرتی لاپرواہی برتی ہو گی۔۔
بہرحال یہ تمہاری سسٹر نہیں ہیں
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
یہ تو اپ شیزان بھائی سے پوچھیں جنہوں نے مجھے چڑ کر کراس دے دیا ۔۔حالنکہ وہاں بنتا نہی تھا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ناں بھئی...........
آج جمعہ ہے..........دونوں بہن بھائی لڑائی چھوڑو.......
ہم سکول میں تھے تو اگر کوئی دو بچے لڑ پڑتے..تو باقی کہتے
لڑائی لڑائی معاف کرو.....اللہ کا گھر صاف کرو
:):):)
 

عینی شاہ

محفلین
ناں بھئی...........
آج جمعہ ہے..........دونوں بہن بھائی لڑائی چھوڑو.......
ہم سکول میں تھے تو اگر کوئی دو بچے لڑ پڑتے..تو باقی کہتے
لڑائی لڑائی معاف کرو.....اللہ کا گھر صاف کرو
:):):)
میں تو نہی لڑی ہوں کسی سے بھی شیر بھائی :)اوکے اب نہی اتی ادھر :)
 
Top