فیض تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔

حجاب

محفلین
تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو یہ لمحے بھی
آنے والے لمحوں کی امانت بن جائیں
تم جو ٹھہر جاؤ تو یہ رات ، مہتاب
یہ سبزہ ، یہ گلاب اور ہم دونوں کے خواب
سب کے سب ایسے مباہم ہوں کہ حقیقت ہو جائیں
تم ٹھہر جاؤ کہ عنوان کی تفسیر ہو تم
تم سے تلخیء اوقات کا موسم بدلے
رات تو کیا بدلے گی ، حالات تو کیا بدلیں گے
تم جو ٹھہر جاؤ تو میری ذات کا موسم بدلے
مہربان ہو کے نہ ٹھہرو تو پھر یوں ٹھہرو
جیسے پل بھر کو کوئی خوابِ تمنّا ٹھہرے
جیسے درویشِ مادہ نوش کے پیالے میں کبھی
اِک دو پل کے لیئے تلخیء دنیا ٹھہرے
ٹھہر جاؤ کے مدارات میخانے سے
چلتے چلتے کوئی اِک آدھ سبو ہو جائے
اس سے پہلے کہ کوئی لمحہء آئندہ کا تیر
اس طرح آئے کہ پیوستِ گُلو ہو جائے
تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔۔( فیض )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
سارہ خان

اچھا انتخاب ۔۔۔:clapp:
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت انتخاب ہے۔
میں نے پہلے نہیں پڑھی۔ یہ نظم فیض کی کس کتاب میں سے ہے؟
 
حجاب

محفلین
شکریہ فاتح، میرے پاس ایک مجموعہ ہے مشہور شعراء کی نظمیں اور غزلیں کے عنوان سے ، اُس میں یہ نظم لکھی ہوئی ہے فیض احمد فیض کی ، فیض کے کس کتاب میں ہے یہ میں نہیں بتاسکوں گی۔
 
حجاب

محفلین
حجاب یہ نظم اچھی ہے لیکن یہ فیض احمد فیض کی تو ہرگز نہیں ہے- شائد کسی اور فیض کی ہو -
سخنور میں نے جس کتاب سے یہ نظم لکھی ہے وہ ایک مستند پبلشر کی کتاب ہے تو شک کی کوئی گنجائش نہیں میرے پاس ، ہاں آپ کو یہ نظم فیض کی نہیں لگتی تو آپ فیض کی کلیات میں تلاش کر لیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں تقریبا" 20 سال سے فیض کا مطالعہ کر رہا ہوں اور 70 فی صد سے زاید کلام مجھے ازبر ھے- "نسخہ ھائے وفا" فیض کی کلیات کا نام ہے اس میں یہ نظم کہیں نہیں ھے - اگر آپ انتخاب کا نام، پبلشرر کا نام اور انتخاب کردہ کا نام بتا سکیں تو نوازش ہوگی -
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا کلام ہے حجاب صاحبہ، لا جواب۔

سخنور، آپ صحیح کہہ رہے ہیں کہ یہ نظم "نسخہ ہائے وفا" میں نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اس کو فیض کا کلام نہ ماننے میں کی باتیں مزاحم ہیں۔

اول، فیض کے تخلص کے ساتھ کوئی اور شاعر اردو شاعری میں معروف ہی نہیں۔ کم ازکم میرے علم میں تو نہیں، شاید احباب میں سے کوئی جانتا ہو۔

دوم، ضروری نہیں کہ جو کلام "نسخہ ہائے وفا" میں نہیں وہ فیض کا کلام نہ ہو۔ مشہور شعراء اکثر اپنا کلام مختلف رسائل و جرائد میں چھپنے کیلیے دیتے تھے، ہو سکتا ہے یہ انہیں میں سے ہو۔

سوم، اس کلام کے تیور دیکھیے، تراکیب دیکھیے، الفاظ دیکھیے، آپ نے فیض کا بالاستعیاب مطالعہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے تحریر فرمایا، مجھے تو فیض کا ہی لطف آرہا ہے۔ مثلاً عنوان کی تفسیر، تلخیٔ اوقات، ذات کا موسم، درویشِ بادہ نوش، تلخیٔ دنیا، مداراتِ میخانہ، پیوستِ گلو وغیرہ۔

واللہ اعلم بالصواب۔
 
وارث صاحب آپ بجا فرماتے ہیں لیکن اس نظم کا میٹر مجھے ٹھیک نہیں لگتا اور دوسرا یہ کہ جو کلام نسخہ میں نہیں ہے وہ کلام شاعر اپنانے سے انکار کر چکا ہوتا ہے- اس لیے میرا نہیں خیال کہ اسے شائع کرنا چاھیے - اگر شائع کرنا چاھیے تو لوگوں کو بتا دینا چاھیے کہ یہ غیر مطبوعہ کلام ہے - خیر اس نظم کی تراکیب تو فیض کی ہی لگتی ہیں لیکن اسکا میٹر مجھے ٹھیک نہیں لگتا- آپ اگر اسکے میٹر پر کچھ اظہار کر سکیں تو عنائت ھوگی-
 
Top