زبیر مرزا

محفلین
یہاں یوٹیوب نہیں چلتی :) گیت میں نے پہلے سنا ہوا اس کی بنیاد پر ریٹنگ اور تبصرہ کررہا ہوں
روبینہ بدر کی آواز بہت میٹھی ہے - ان کا ایک گیت --- کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے تو بہت ہی لاجواب ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں یوٹیوب نہیں چلتی :) گیت میں نے پہلے سنا ہوا اس کی بنیاد پر ریٹنگ اور تبصرہ کررہا ہوں
روبینہ بدر کی آواز بہت میٹھی ہے - ان کا ایک گیت --- کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے تو بہت ہی لاجواب ہے
نہیں، ایرانی لہجہ زیادہ میٹھا ہوتا ہے نا :)
 
ریڈیو ،فلم اور ٹی وی کی معروف گلوکارہ روبینہ بدر کو دنیا سے رخصت ہوئے آٹھ برس بیت گئے۔گزشتہ روزان کی برسی کے موقع پر کسی چینل سے کوئی پروگرام نشر نہیں کیا گیا۔روبینہ بدر نے متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ان کو ٹی وی کے لئے ریکارڈ کئے گئے گیت”تم سنگ نیناں لاگے“سے حقیقی شہرت ملی تھی۔روبینہ بدر نے جن فلموں میں اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروائے ان میں”ایماندار“،”چکر باز“،”شوکن میلے دی“،”حکم دا غلام“،”انتظار“،”پردہ نہ اٹھاﺅ“،”عزت“ اور”خاندان“شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے فنّی کیرئیر کا آغاز ریڈو پاکستان سے کیا تھا۔یاد رہے کہ مذکورہ گلوکارہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 28مارچ 2006کو کراچی مین پچاس سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔
 
Top