امجد اسلام امجد تم سچے برحق سائیں! ۔۔امجد اسلام امجد

فرحت کیانی

لائبریرین
تم سچے برحق سائیں
سے سے لیکر پیروں تک
دنیا شک ہی شک سائیں
تم سچے برحق سائیں

اک بہتی ریت کی دہشت ہے
اور ریزہ ریزہ خواب مرے
بس ایک مسلسل حیرت ہے
کیا ساحل ، کیا گرداب مرے
اس بہتی ریت کے دریا پار
کیا جانے ہیں کیا کیا اسرار
تم آقا چاروں طرف کے
اور مرے چار طرف دیوار
اس دھرتی سے افلاک تلک
تم داتا، تم پالن ہار
میں گلیوں کا ککھ سائیں
تم سچے برحق سائیں
سر سے لیکر پیروں تک
دنیا شک ہی شک سائیں

کچھ بھید ازل سے پہلے کا
کچھ راز ابد کی آنکھوں کے
کچھ حصہ ہجر سراپے کا
کچھ بھیگے موسم خوابوں کے
کوئی چارہ مری پستی کا
کوئی دارُو آنکھ ترستی کا
بس ایک نظر سے جُڑ جائے
آئینہ مری ہستی کا
ازلوں سے راہیں تکتا ہے
اک موسم دل کی بستی کا
اس کی اور بھی تَک سائیں
تم سچے برحق سائیں
سر سے لیکر پیروں تک
دنیا شک ہی شک سائیں

میں ایک بھکاری لفظوں کا
یہ کاغذ ہیں کشکول مرے
ہیں ملبہ زخمی خوابوں کا
یہ رستہ بھٹکے بول مرے
یہ ارض و سما کی پہنائی
یہ مری ادھوری بینائی
کیا دیکھوں ، کیسے دیکھ سکوں
یہ ہجر کی جلوہ آرائی
یہ رستہ کالے کوسوں کا
اور اک مسلسل تنہائی
مانگوں اک جھلک سائیں
تم سچے برحق سائیں
سر سے لیکر پیروں تک
دنیا شک ہی شک سائیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
۔فرحت کیا نی صاحب السلام علیکم امجد اسلام صاحب امجدکا خوبصورت کلام !تم سچے برحق سائیں!پیش کرنے کے لیے شکریہ !یہ کلام کچھ ایسا دِل میں اُترا کہ بس پڑھتا ہی چلا گیا! بار بار پڑھا۔ اور پھر کئی بار پرھنے کو جی کرتا ہے۔ایسا کیوں؟ خود مجھےمعلوم نہیں۔ یہ کلام کی تاثر آفرینی ہے یا سچے برحق سائیں کا خاص کرم! کچھ پتا نہیں۔

بس ایک لفظ سمجھ میں نہیں آ رہا
تم داتا، تم پالن ہار​
میں گلیوں کا ککھ سائیں​
"ککھ سائیں " سے کیا مراد ہے؟
اگر وضاحت فرمادیں ۔ بڑا کرم ہوگا ۔
تم سچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:dancing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
۔فرحت کیا نی صاحب السلام علیکم امجد اسلام صاحب امجدکا خوبصورت کلام !تم سچے برحق سائیں!پیش کرنے کے لیے شکریہ !یہ کلام کچھ ایسا دِل میں اُترا کہ بس پڑھتا ہی چلا گیا! بار بار پڑھا۔ اور پھر کئی بار پرھنے کو جی کرتا ہے۔ایسا کیوں؟ خود مجھےمعلوم نہیں۔ یہ کلام کی تاثر آفرینی ہے یا سچے برحق سائیں کا خاص کرم! کچھ پتا نہیں۔

بس ایک لفظ سمجھ میں نہیں آ رہا

"ککھ سائیں " سے کیا مراد ہے؟
اگر وضاحت فرمادیں ۔ بڑا کرم ہوگا ۔
تم سچے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:dancing:
بہت شکریہ۔ :)
میں گلیوں کا ککھ سائیں​
'کَکھ' پنجابی میں تنکے کو کہا جاتا ہے۔ یہاں اس کا مطلب شاید یہ بنتا ہے کہ میری حیثیت گلیوں میں ادھر اُدھر اڑنے (رُلنے) والے تنکے کی سی ہے۔ سائیں تو اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

پسِ نوشت: میں صاحب نہیں صاحبہ ہوں۔ اور ویسے بھی میرے نام کے ساتھ اتنا بھاری بھرکم لاحقہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ صرف نام ہی کافی ہے۔ :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہت شکریہ۔ :)

میں گلیوں کا ککھ سائیں

'کَکھ' پنجابی میں تنکے کو کہا جاتا ہے۔ یہاں اس کا مطلب شاید یہ بنتا ہے کہ میری حیثیت گلیوں میں ادھر اُدھر اڑنے (رُلنے) والے تنکے کی سی ہے۔ سائیں تو اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

پسِ نوشت: میں صاحب نہیں صاحبہ ہوں۔ اور ویسے بھی میرے نام کے ساتھ اتنا بھاری بھرکم لاحقہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ صرف نام ہی کافی ہے۔ :)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت بہت شکریہ ! ککھ کے معنی بتانے کے لیے۔محترمہ معذرت خواہ ہوں!صاحب بجائے صاحبہ کے لیے۔
 
Top