تم لاکھ جاذب و جمیل سہی

فاتح

لائبریرین
آج بھی تشنگی کی قسمت میں
سمِ قاتل ہے سلسبیل نہیں

سب خدا کے وکیل ہیں لیکن
آدمی کا کوئی وکیل نہیں

ہے کشادہ ازل سے روئے زمیں
حرم و دیر بے فصیل نہیں

زندگی اپنے روگ سے ہے تباہ
اور درماں کی کچھ سبیل نہیں

تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں

مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں​
(جون ایلیا)​
 

محمداحمد

لائبریرین
آج بھی تشنگی کی قسمت میں​
سمِ قاتل ہے سلسبیل نہیں​
سب خدا کے وکیل ہیں لیکن​
آدمی کا کوئی وکیل نہیں​
تم بہت جاذب و جمیل سہی​
زندگی جاذب و جمیل نہیں​
مت کرو بحث ہار جاؤ گی​
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں​
(جون ایلیا)​

واہ واہ واہ ! ایسے خوبصورت شعرجون ایلیا کے سوا اور کون کہہ سکتا ہے۔

لاجواب، بہت زیادہ پسند ہے جون کی یہ غزل مجھے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج بھی تشنگی کی قسمت میں​
سمِ قاتل ہے سلسبیل نہیں​
سب خدا کے وکیل ہیں لیکن​
آدمی کا کوئی وکیل نہیں​
ہے کشادہ ازل سے روئے زمیں​
حرم و دیر بے فصیل نہیں​
زندگی اپنے روگ سے ہے تباہ​
اور درماں کی کچھ سبیل نہیں​
تم بہت جاذب و جمیل سہی​
زندگی جاذب و جمیل نہیں​
مت کرو بحث ہار جاؤ گی​
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں​
(جون ایلیا)​

واہ واہ
شکریہ فاتح بھائی
2 سال سے اس غزل کی تلاش میں تھا لیکن انٹرنیٹ پہ مل نہیں رہی تھی اور لائبریری میں جون کی کتابیں میسر نہیں ہیں۔
 
Top