ہیمنت کمار تم پکار لو - ہیمنت کمار

فرخ منظور

لائبریرین
تم پکار لو - ہیمنت کمار
فلم: خاموشی
موسیقی: ہیمنت کمار
گیت: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=_yBoZElZLZE[/ame]
 

تعبیر

محفلین
یہ فلم بہت زبردست ہے ۔ دیکھی ہے کسی نے ؟
مجھے اسکا وہ گانا زیادہ پسند ہے
وہ شام کچھ عجیب تھی یہ شام کچھ عجیب ہے
وہ کل بھی میرے پاس تھی وہ اج بھی قریب ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ فلم بہت زبردست ہے ۔ دیکھی ہے کسی نے ؟
مجھے اسکا وہ گانا زیادہ پسند ہے
وہ شام کچھ عجیب تھی یہ شام کچھ عجیب ہے
وہ کل بھی میرے پاس تھی وہ اج بھی قریب ہے

تعبیر، یقینا" دیکھی بھی ہے یہ فلم میں‌نے - یہ کشور کمار کا بہت اچھا گیت ہے ابھی وہ بھی پوسٹ کردوں‌گا - بہت شکریہ!‌
 

F@rzana

محفلین
اف کیا گیت پوسٹ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(

پتہ ہے جب میرے بھائی جان پہلی بار میرے پاس انگلینڈ آئے تھے تو ان کی فرمائش پر ہم نے یہ فلم لاکر دیکھی تھی اور اس کے گیت ۔ ۔ ۔۔ واؤ ۔۔۔!

سارا منظر آنکھوں میں آگیا ۔ ۔ ۔ ۔
رات کے تین بجے پیالے بھر بھر آئسکریم پر چاکلیٹ اور رس بھری کی ٹوپنگ ڈال کر خوب کھائی تھی،
ان دنوں تو ویسے روز ہی دیر تک جاگ کر فلمیں دیکھتے تھے اور مجھے اختر سے چپکے چپکے ڈانٹ بھی پڑتی تھی (اب بھی یہ نئی بات نہیں ہے)

ڈھییر ساری بلیک اینڈ وہائٹ انگلش فلمیں دیکھیں جن کے بارے میں بھائی جان کی معلومات کسی انسائکلو پیڈیا سے کم نہیں :cool:

" بہاروں کی منزل" دیکھی جس کا گیت "آجا پیا توہے پیار دوں" بھائی جان کو پسند ہے ۔ ۔ ۔
اور بھائی جان کی ہی فرمائش تھی کہ "یہ نین ڈرے ڈرے" والا گیت دیکھنا ہے تو "کہرا" فلم لے کر آؤ ۔ ۔ ۔
سو وہ بھی دیکھی تھی ۔۔۔۔۔
کیا گیت تھا ۔ ۔ ۔ ۔ اگر کسی کو ملے تو یہاں ضرور شیئر کیجئے گا پلیز :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فرزانہ یقینا" فلم کہرا کا یہ گانا ضرور پوسٹ کروں گا اور یہ بھی ہیمنت کمار کا ہی ہے - :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
تم پکار لو ۔
گلوکار: ہیمنت کمار
فلم: خاموشی
موسیقی: ہیمنت کمار
شاعر: گلزار


تم پکار لو تمہارا انتظار ہے
!تم پکار لو
خواب چن رہی ہے رات بیقرار ہے
تمہارا انتظار ہے
!تم پکار لو
ہونٹ پہ لئے ہوئے دل کی بات ہم
جاگتے رہیں گے اور کتنی رات ہم
مختصر سی بات ہے، تم سے پیار ہے
تمہارا انتظار ہے
تم پکار لو!
دل بہل تو جائے گا اس خیال سے
حال مل گیا تمہارا اپنے حال سے
رات یہ قرار کی بیقرار ہے
تمہارا انتظار ہے
 
Top