کاشفی
محفلین
صرف تمہارے لیئے سچ میں۔۔۔
تم یاد ہو تو نقش ہو میرے حواس پر
تم اشک ہو تو میرے دکھوں کا علاج ہو
تم خواب ہو تو میری ان آنکھوں میں ہو کہیں
تم وہم ہو تو مجھ کو حقیقت سے کیا غرض
تم باعث سفر ہو ہنر کی اُڑان ہو
تم نیند ہو تو سو کے گزاریں گے یہ حیات
تم حسن ہو تو میرے تخیل کی جان ہو
تم رات ہو تو مجھ کو نہیں صبح کی طلب
تم نور بن کے دل میں سمائے ہو آج کل
تم خاک ہو تو خاک نشینوں کی ہو تلاش
تم درد ہو تو روح پہ چھائے ہو آج کل
تم دشت ہو تو میں بھی مسافر ہوں دشت کا
تم چاند ہو تو تلخ اندھیروں کی فکر کیا
تم بے نیاز ہو تو زمانے سے ہو الگ
تم رنگ ہو تو پھر یہ بہاروں کا ذکر کیا
تم بے ثمر رتوں میں بہاروں کی ہو امید
تم رہگذار شوق میں جذبہ جنوں کا ہو
تم آرزو ہو اہل تمنا کی ہو خلش
تم رتجگوں کی بھیڑ میں لمحہ سکوں کا ہو
تم بے وفا رتوں میں حوالہ ہو عشق کا
تم بے بسی ہو پھر بھی محیط حواس ہو
تم اک کرن ہو نور ازل میں دھلی ہوئی
تم تازگی ہو شبنمی پھولوں کی آس ہو
تم گہرے پانیوں میں چھپے موتیوں کا لمس
تم موت کے سفر میں نشان حیات ہو
تم میری چشم نم کے ستاروں کی کہکشاں
تم حسن بے مثال ہو, میری کائنات ہو
تم جب سے ہو گئے ہو میری دسترس سے دور
میں جی رہا ہوں کیونکہ ضروری ہے زندگی
سانسوں کے بوجھ کو اٹھایا ہوا ہے روح نے
لیکن تیرے بغیر ادھوری ہے زندگی
(سہیل اسلام)
تم اشک ہو تو میرے دکھوں کا علاج ہو
تم خواب ہو تو میری ان آنکھوں میں ہو کہیں
تم وہم ہو تو مجھ کو حقیقت سے کیا غرض
تم باعث سفر ہو ہنر کی اُڑان ہو
تم نیند ہو تو سو کے گزاریں گے یہ حیات
تم حسن ہو تو میرے تخیل کی جان ہو
تم رات ہو تو مجھ کو نہیں صبح کی طلب
تم نور بن کے دل میں سمائے ہو آج کل
تم خاک ہو تو خاک نشینوں کی ہو تلاش
تم درد ہو تو روح پہ چھائے ہو آج کل
تم دشت ہو تو میں بھی مسافر ہوں دشت کا
تم چاند ہو تو تلخ اندھیروں کی فکر کیا
تم بے نیاز ہو تو زمانے سے ہو الگ
تم رنگ ہو تو پھر یہ بہاروں کا ذکر کیا
تم بے ثمر رتوں میں بہاروں کی ہو امید
تم رہگذار شوق میں جذبہ جنوں کا ہو
تم آرزو ہو اہل تمنا کی ہو خلش
تم رتجگوں کی بھیڑ میں لمحہ سکوں کا ہو
تم بے وفا رتوں میں حوالہ ہو عشق کا
تم بے بسی ہو پھر بھی محیط حواس ہو
تم اک کرن ہو نور ازل میں دھلی ہوئی
تم تازگی ہو شبنمی پھولوں کی آس ہو
تم گہرے پانیوں میں چھپے موتیوں کا لمس
تم موت کے سفر میں نشان حیات ہو
تم میری چشم نم کے ستاروں کی کہکشاں
تم حسن بے مثال ہو, میری کائنات ہو
تم جب سے ہو گئے ہو میری دسترس سے دور
میں جی رہا ہوں کیونکہ ضروری ہے زندگی
سانسوں کے بوجھ کو اٹھایا ہوا ہے روح نے
لیکن تیرے بغیر ادھوری ہے زندگی
(سہیل اسلام)