تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب . صادق حسین ایڈووکیٹ

فرخ منظور

لائبریرین
بشکریہ حماد
تو سمجھتا ہے حوادث ہیں سنانے کیلئے​
یہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کیلئے​
تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے
کامیابی تو ہوا کرتی ہے ناکامیِ دلیل​
رنج آتے ہیں تجھے راحت دلانے کیلئے​
نیم جاں ہے کس لیے حالِ خلافت دیکھ کر​
ڈھونڈ لے کوئی دوا اس کو بچانے کیلئے​
استقامت سے اٹھا وہ نالۂ آہ و فغاں​
جو کہ کافی ہو درِ لندن ہلانے کیلئے​
آتشِ نمرود گر بھڑکی ہے کچھ پروا نہیں​
وقت ہے شانِ براہیمی دکھانے کیلئے​
(صادق حسین ایڈووکیٹ)​
(کتاب "تنقیدی افق" از ذوالفقاراحسن سے نقل کیا گیا )​
 

فاتح

لائبریرین
اس غزل کا ایک شعر زبان زد عام ہے لیکن اقبال کے نام سے غلط طور پر منسوب ہے۔ مکمل غزل پیش ہے:

تو سمجھتا ہے حوادث ہیں ستانے کے لیے
یہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کے لیے

تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے


کامیابی کی ہُوا کرتی ہے ناکامی دلیل
رنج آتے ہیں تجھے راحت دلانے کے لیے

نیم جاں ہے کس لیے حالِ خلافت دیکھ کر
ڈھونڈ لے کوئی دوا اس کے بچانے کے لیے

چین سے رہنے نہ دے ان کو نہ خود آرام کر
مستعد ہیں جو خلافت کو مٹانے کے لیے

استقامت سے اٹھا وہ نالۂ آہ و فغاں
جو کہ کافی ہو درِ لندن ہلانے کے لیے

آتشِ نمرود گر بھٹکی ہے کچھ پروا نہیں
وقت ہے شانِ براہیمی دکھانے کے لیے

مانگنا کیسا؟ کہ تو خود مالک و مختار ہے
ہاتھہ پھیلاتا ہے کیوں اپنے خزانے کے لیے

دست و پا رکھتے ہیں تو بیکار کیوں بیٹھے رہیں
ہم اٹھیں گے اپنی قسمت خود بنانے کے لیے​

سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ (ولادت:یکم اکتوبر 1898 ۔ وفات: 4 مئی 1989) از شکر گڑھ ضلع سیالکوٹ کے مجموعۂ کلام '' برگِ سبز" مطبوعہ 1976 فیروز سنز سے انتخاب

نوٹ: اگر یہ غزل پہلے بھی شاملِ محفل ہو چکی ہے تو اسے اس لڑی میں ضم کر دیں
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
محترم فرخ منظور صاحب آپ یا محفلین میں سے کسی کے پاس "برگِ سبز" کا برقی نسخہ موجود ہے؟ یا کم از کم مذکورہ غزل کی اسکین تصویر۔

نیٹ پر کہیں میں نے برگِ سبز کا برقی نسخہ پڑھا ہے چونکہ باقی کوئی شعر اس مجموعے میں اچھا نہیں تھا شاید اسی لیے میرے ذہن سے نکل گیا کہ میں نے وہ نسخہ کہاں پڑھا تھا۔ البتہ صادق حسین ایڈووکیٹ کی لوحِ مزار کی تصویر مل سکتی ہے جس پر یہی شعر درج ہے۔
 

فلسفی

محفلین
نیٹ پر کہیں میں نے برگِ سبز کا برقی نسخہ پڑھا ہے چونکہ باقی کوئی شعر اس مجموعے میں اچھا نہیں تھا شاید اسی لیے میرے ذہن سے نکل گیا کہ میں نے وہ نسخہ کہاں پڑھا تھا۔ البتہ صادق حسین ایڈووکیٹ کی لوحِ مزار کی تصویر مل سکتی ہے جس پر یہی شعر درج ہے۔
بہت شکریہ محترم۔ وہ لوح مزار والی تصویر ہی شئیر کر دیں۔
 
Top