فاتح
لائبریرین
کل نذیر بھائی نے امیر مینائی کی مشہور زمانہ غزل "جب سے بلبل تُو نے دو تنکے لیے" ارسال کی تو مجھے خیال آیا کہ اسی زمین میں امیر مینائی کی ایک اور غزل بھی موجود ہے۔ سو وہ غزل بھی پیش ہے:
تند مے اور ایسے کمسِن کے لیے
ساقیا! ہلکی سی لا اِن کے لیے
حور یا رب ہے جو مومن کے لیے
بھیج دے دنیا میں دو دن کے لیے
وائے قسمت وہ بھی کہتے ہیں برا
ہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے
پی بھی لے زاہد جوانی میں شراب
عمر بھر ترسے گا اس دن کے لیے
گالیوں میں بھی بتوں کی ہے مزا
اک ہنر بھی عیب ہے ان کے لیے
دختِ رز سی پاک دامن چاہیے
شیخ جی سے پاک باطن کے لیے
کہتے ہیں، چھپنے کی بھی اچھی کہی
پردے میں بیٹھیں گے ہم ان کے لیے
دل کا ضامن تو ترا کیا اعتبار
پہلے اک ضامن ہو ضامن کے لیے
چھاؤنی چھائے گی کیا فوجِ خزاں
صرصر آئی باغ میں تنکے لیے
وصل میں بولے جھٹک کر ہاتھ وہ
پھول پھل سب آج ہیں ان کے لیے
بن سنور کر آرسی دیکھا کیے
سب تکلف تھے یہ ہمسن کے لیے
مجھ سے رخصت ہو مرا عہدِ شباب
یا خدا! رکھنا نہ اُس دن کے لیے
جھاڑتی ہے کون سے گل کی نظر
بلبلیں پھرتی ہیں کیوں تنکے لیے
کھا گئی پیری جوانی کو مری
ہائے تھی یہ رات اس دن کے لیے
بوسہ بازی میں انہیں دھوکے دیے
بے گنے دس بیس دس دن کے لیے
لاش پر غیرت یہ کہتی ہے امیر
آئے تھے دنیا میں اس دن کے لیے
امیر مینائی
دیوان امیر مینائی معروف بہ صنم خانۂ عشق ۔ غزل نمبر 294
تند مے اور ایسے کمسِن کے لیے
ساقیا! ہلکی سی لا اِن کے لیے
حور یا رب ہے جو مومن کے لیے
بھیج دے دنیا میں دو دن کے لیے
وائے قسمت وہ بھی کہتے ہیں برا
ہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے
پی بھی لے زاہد جوانی میں شراب
عمر بھر ترسے گا اس دن کے لیے
گالیوں میں بھی بتوں کی ہے مزا
اک ہنر بھی عیب ہے ان کے لیے
دختِ رز سی پاک دامن چاہیے
شیخ جی سے پاک باطن کے لیے
کہتے ہیں، چھپنے کی بھی اچھی کہی
پردے میں بیٹھیں گے ہم ان کے لیے
دل کا ضامن تو ترا کیا اعتبار
پہلے اک ضامن ہو ضامن کے لیے
چھاؤنی چھائے گی کیا فوجِ خزاں
صرصر آئی باغ میں تنکے لیے
وصل میں بولے جھٹک کر ہاتھ وہ
پھول پھل سب آج ہیں ان کے لیے
بن سنور کر آرسی دیکھا کیے
سب تکلف تھے یہ ہمسن کے لیے
مجھ سے رخصت ہو مرا عہدِ شباب
یا خدا! رکھنا نہ اُس دن کے لیے
جھاڑتی ہے کون سے گل کی نظر
بلبلیں پھرتی ہیں کیوں تنکے لیے
کھا گئی پیری جوانی کو مری
ہائے تھی یہ رات اس دن کے لیے
بوسہ بازی میں انہیں دھوکے دیے
بے گنے دس بیس دس دن کے لیے
لاش پر غیرت یہ کہتی ہے امیر
آئے تھے دنیا میں اس دن کے لیے
امیر مینائی
دیوان امیر مینائی معروف بہ صنم خانۂ عشق ۔ غزل نمبر 294