ایوب ناطق
محفلین
مکمل اتفاق ۔۔۔ بلکہ میرا کہنا کچھ یوں ہے کہ اگر ہم کسی عیب کو کامل ہنر مندی سے بھرتے تو وہ عیب ہی نہ رہے جیسا کے اس نشست کے ابتدائی پیراگراف میں میں نے کہا تھا کہ
وضاحت کے لیے بہتر ہے کہ اپنی ایک پرانی کوشش کا حوالہ دوں۔۔۔۔ تنافر ایک عیب ہے لیکن یہاں صاحبِ نظر غور فرمائے
درد دل سے جدا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
یہاں دکھ کی دوا کی درخواست کرنے کے بجائے مسیحا کو چیلنج دی جاتی ہے کہ یہ ناممکن کام کر دکھائو۔۔۔۔ چونکہ درد دل سے جدا ہو ہی نہیں سکتا ۔۔اس لیے دونوں کو تنافر کے اہتمام کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے کہ اس کے الفاظ تک جڑے ہوئے ہیں۔۔۔ یا شاید میری کوشش یہاں بہتر نہ رہی ہو لیکن بات کی وضاحت مطلوب تھی جو یقیناً ہو گئی ہو گی ۔۔۔ احباب کی آراء کا منتظر
آپ کی شریک حیات کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔۔۔ اس حوالے سے شعر کی تعریف ممکن نہیں ۔۔۔ ویسے پورے غزل کی فضا ہی اس کی غماز ہے۔۔۔ محمد یعقوب آسی صاحب
ہیاں"عروض کے معنویاتی استعمال" سے میری مراد قریب قریب یہی تھی (اس پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے' کہ یہ بھی میری اختراع ہی ہے' لیکن پہلے عیب و ہنر کی بات ہو جائے)۔۔۔یہ بتانا ضروری تو نہیں کہ تنقید ہر پہلو سے کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔ جیسے عروض اور اس کا معنویاتی استعمال' ابلاغ اور اس کی سطحیں۔۔۔۔ زبان و محاورہ' تعقید اور دوسرے سقم ۔۔۔ اور مفرد الفاظ کا استعمال ۔۔۔

آخری تدوین: