تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

واہ واہ واہ تابش بھائی!

انگریزی محاورہ یاد آ گیا:
Payback in the same coin

بہت خوب تبصرہ ہے بس اختصار کا تھوڑا سا گلہ ہے۔ :)
وہ بتایا نا کہ تبصرے اتنے زیادہ کرنے ہوتے ہیں کہ وقت ہی نہیں ملتا تفصیلی تبصرہ کا۔ کہیں کوئی بات تبصرے سے رہ نہ جائے۔ لوگ میری رائے کے منتظر ہوں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میری بیٹی کی ہم جماعت کا نام سنہا ہے۔
اسے اس کا مطلب نہیں معلوم اسے پسند بھی نہیں ہے۔
جہاں تک میرے علم میں ہے، ہندی ناموں میں یہ نام سنا ہے۔ لیکن نہیں معلوم کہ عربی میں ہے یا نہیں۔

میرا خیال ہے کہ نام کسی بھی زبان میں رکھا جا سکتا ہے لیکن معنی کا اچھا ہونا ضروری ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے پڑوس میں ایک گھر نے بچی کا نام ' یَشْفیٰ ' رکھا اور دوسرے گھر نے اس نہلے پر دہلا مارا اپنی بچی کا نام ' اَنْعَمْتَ ' رکھ کر!!

شاید لوگ اسم کی جگہ فعل کا انتخاب اس لئے کرنے لگے ہیں تاکہ بچے کام میں تیز ہوں اور فقط نام کے ہی "زوار آور خان" نہ ہوں۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہا -یعنی آپ کہنا چاہ رہے ہیں مجھے دانہ الگ کرنے والی مثال میں الجھا دیا گیا ہے -:LOL:

:D(y)

متفق -مگر عورتوں کو کون سمجھائے-میرے یہاں بھی کوئی نادر سا نام رکھنے کا لپکا ہے -
بزم میں آج کل آپ نے ماشاء الله خوب رونق لگا رکھی ہے-:)

بالکل! یہ سمجھانا ذرا مشکل ہے۔ بلکہ بعض تو مرد بھی نہیں سمجھتے کہ اُن پر شدید دباؤ ہوا کرتا ہے۔ :p
 

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ نام کسی بھی زبان میں رکھا جا سکتا ہے لیکن معنی کا اچھا ہونا ضروری ہے۔ :)
اصل میں بچی نے عربی سے ایک مقدس حوالہ دیا تھا لیکن میں نے وہ یہاں اس لیے شریک نہیں کیا کہ مصدقہ نہیں تھا۔ معنی پھر بھی اسے معلوم نہیں ہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
اب تو یہی نام باقی ہیں
استنتباس
نخلعین
مشکیزہ
دودھ پتی
نیم نالائق
مثلاً
موٹو پتلو
خشخشنطین
مپریق
سکنجبین
اگر احمد بھائی اجازت دیں، تو چند ایک جو مزید بچے ہیں ، وہ بھی یہاں لکھ دوں ، تاکہ عوام سہولت سے ان بقیۃ الانتخاب ناموں سے فائدہ اٹھا سکیں
 

جاسمن

لائبریرین
اب تو یہی نام باقی ہیں
استنتباس
نخلعین
مشکیزہ
دودھ پتی
نیم نالائق
مثلاً
موٹو پتلو
خشخشنطین
مپریق
سکنجبین
اگر احمد بھائی اجازت دیں، تو چند ایک جو مزید بچے ہیں ، وہ بھی یہاں لکھ دوں ، تاکہ عوام سہولت سے ان بقیۃ الانتخاب ناموں سے فائدہ اٹھا سکیں

زبردست فلک شیر۔
آپ کو اپنے بلاگ پہ بھی شریک کرنا چاہیے۔ بہتوں کا بھلا ہو گا۔:D
میری طرف سے بھی چند نام مندرجہ ذیل ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
غزل کا مقطع یہ

زلفیں سیاہ فام تھیں اور اُس پہ مستزاد
کجلا تمہاری آنکھ میں وہ پھیلتا ہؤا
آئیں اب اس میں نام تلاش کرتے ہیں جاسمن باجی کا

زلفیں:sneaky:
سیاہ فام:ROFLMAO:
مستزاد:)
کجلا:whistle:

اب اس میں سے کون سانام آپ کا ہے جاسمن ؟

مستزاد سیاہ فام میرا اصل نام
پیار سے کجلا کجلا کہتے ہیں۔
اور زلفیں تخلص رکھتی ہوں۔ضرورتاَََ زلف بھی استعمال میں آتا ہے۔:D
 

محمداحمد

لائبریرین
اب تو یہی نام باقی ہیں
استنتباس
نخلعین
مشکیزہ
دودھ پتی
نیم نالائق
مثلاً
موٹو پتلو
خشخشنطین
مپریق
سکنجبین
اگر احمد بھائی اجازت دیں، تو چند ایک جو مزید بچے ہیں ، وہ بھی یہاں لکھ دوں ، تاکہ عوام سہولت سے ان بقیۃ الانتخاب ناموں سے فائدہ اٹھا سکیں

:rollingonthefloor:

:applause::applause::applause:

جو بچے ہیں نام سمیٹ لیں
کہیں کوئی شوق میں رکھ نہ لے۔ :)
 
Top