تنقید کا جواب اپنے بلے سے دوں گا۔

نوٹ ! برائے مہربانی تنقید کرتے وقت امام الحق کے بیان کو مدنظر رکھیں۔شکریہ:LOL:

سنچری سے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغازکرنےو الے امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کا جواب اپنے بلے سے دیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے یہاں تک پہنچے ہیں۔ ان کے چچا کرکٹر تھے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔

imam-02.jpg

ابوظبی میں میچ کے بعد پاکستان کے21 سالہ نوجوان اوپنرامام الحق نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ذہنی طور پر مقابلہ کرنا یونس خان اور شعیب ملک سے سیکھا ہے ۔

امام کاکہنا تھا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی پرفارمنس دینے کےبعد یہاں تک پہنچا ہوں۔

imam2.jpg

اما م الحق کے کہا کہ ہر بلےباز کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حفیظ نے ڈیبیو کیپ پہناتے وقت کہا تھا کہ تم سنچری کرو گے۔ اس کے علاوہ کھیل کے دوران بھی حفیظ نے کہا کہ تھکنا نہیں ورنہ جوتا ماروں گا۔
روزنامہ جنگ۔
 

عظیم

محفلین

ابن توقیر

محفلین
ارے امام صاحب ٹینشن کیوں لیتے ہیں، ہمارے دل میں بڑی جگہ ہے۔ہم لوگ تو کئی" نمونے" بھی سالہا سال برداشت کرلیتے ہیں، آپ تو پھر بھی کھیل ہی لیتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
اگر بلے باز کو بلے سے جواب دینے کا حق ہے۔۔۔
تو اس اصول کی رُو سے بندوق باز کو بھی بندوق سے جواب دینے کا حق حاصل ہونا چاہیئے!!!
 
اگر بلے باز کو بلے سے جواب دینے کا حق ہے۔۔۔
تو اس اصول کی رُو سے بندوق باز کو بھی بندوق سے جواب دینے کا حق حاصل ہونا چاہیئے!!!
ویسے بھی ان کے چچا جان ایک تماشائی کو بلے سے جواب دے کر جرمانہ بھگت چکے ہیں۔
 
یہ چچا ہیں یا ماموں ہیں۔
دونوں فریقین اس بات پر راضی ہیں کہ ہم چچا بھتیجا ہیں۔
"When I was in school I was very, very fat," says Imam. "I always loved food and never used to train. Then things started to change. I started to watch TV, see Shahid [Afridi], Younis [Khan] and my chaachu, and I too wanted to be famous."
From out of his uncle's shadow

 

امان زرگر

محفلین
بابر، فخر، حسن، شاداب، امام اور ان جیسے کئی دوسرے نوجوان کرکٹر پاک ٹیم میں پرفارم کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ انضمام الحق جتنے عظیم بیٹسمین تھے ویسے ہی اعلٰی پائے کے سلیکٹر بھی ثابت ہو رہے ہیں۔۔۔
 
Top