تنویر سپرا : بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے

سید زبیر

محفلین
بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے
بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے
دل پہروں مرا کرب کے دوزخ میں جلا ہے
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونا
اس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
ہر اہل ہوس جیب میں بھر لایا ہے پتھر
ہمسا ئے کی بیری پہ ابھی بور پڑا ہے
اب تک میرے اعصاب پہ محنت ہے مسلط
اب تک میرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے
اے رات !مجھ ماں کی طرح گود میں لے لے
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
شاید میں غلط دور میں اترا ہوں زمیں پر
ہر شخص تحیر سے مجھے دیکھ رہا ہے
اطراف میں باریش بزرگوں کا ہے پہرا
اور بیچ میں سہما ہوا تنویر کھڑا ہے
تنویر سپرا
جہلم کے ایک صنعتی مزدور شاعر
 
اشتیاق علی

لائبریرین
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونا
اس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
شاید میں غلط دور میں اترا ہوں زمیں پر
ہر شخص تحیر سے مجھے دیکھ رہا ہے
واہ۔ بہت خوب ۔ اچھی تخلیق ہے۔ مگر مجھے یہ دو شعر زیادہ اچھے لگے۔ :):)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اے رات !مجھ ماں کی طرح گود میں لے لے
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
یہ شعر اک بار جنگ اخبار میں یوم مزدور کے اک کالم میں پڑھا تھا۔ آج آپکی بدولت مکمل شاعری پڑھنے کو مل گئی۔ جزاک اللہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے۔
تنویر سپرا صاحب شاید اب حیات نہیں ہیں، اگر کسی کو ان کی بائیو گرافی پتہ ہو تو ضرور بتائے۔
شاید میں غلط دور میں اترا ہوں زمیں پر
ہر شخس تحیر سے مجھے دیکھ رہا ہے
اس شعر میں شخص کا ٹائپو ہو گیا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت غزل ہے۔
تنویر سپرا صاحب شاید اب حیات نہیں ہیں، اگر کسی کو ان کی بائیو گرافی پتہ ہو تو ضرور بتائے۔
شاید میں غلط دور میں اترا ہوں زمیں پر
ہر شخص تحیر سے مجھے دیکھ رہا ہے
اس شعر میں شخص کا ٹائپو ہو گیا ہے۔

محبی ! تنویر سپرا صاحب جہلم کے ایک مزدور شاعر تھے آپ کا انتقال ہو چکا ہے
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے معروف پروفیسرڈاکٹر محمد آصف نے سپرا پرایک جامع مقالہ لکھا ہے جوبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تحقیقی مجلہ کے شمارہ نمبر 8 میں صفحہ 305 پر شائع ہوا ہے تشنگان ادب کے لیے رابطہ درج ذیل ہے
http://www.iiu.edu.pk/mayar-vol-8.php
پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
 
بہت بہت شکریہ جناب زبیر صاحب
 
Top