تنہا

شمشاد

لائبریرین
کانچ کے پیچھے چاند بھی تھا اور کانچ کے اوپر کائی بھی
تینوں تھے ہم، وہ بھی تھے، اور میں بھی تھا، تنہائی بھی
(گلزار)
 

شمشاد

لائبریرین
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
منزلیں آساں بہت تنہا سفر کرنے سے ہیں
رنج ہیں جتنے سفر میں ہم دموں کے دم سے ہیں
(منیر نیازی)
 

ظفری

لائبریرین
محسوس ہورہا ہے کہ تنہا نہیں ہوں میں
شاید کہیں قریب کوئی دوسرا بھی ہے

(اقبال عظیم )​
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بتائیں کیوں دئیے دمساز نے
زخمِ تنہائی مِرے ہمراز نے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
وہ جو تنہا کر گیا تو میں ہوں تنہا آج تک
اِنتہا میں نے بھی کر دی اک ذرا سی بات پر
 

شمشاد

لائبریرین
کانچ کے پیچھے چاند بھی تھا اور کانچ کے اوپر کائی بھی
تینوں تھے ہم، وہ بھی تھے، اور میں بھی تھا، تنہائی بھی
(گلزار)
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد آپ یہ شعر پچھلے صفحے پہ بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔۔ خیر

تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دُنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
 

شمشاد

لائبریرین
تو اور لکھ دیتے ہیں


سوئی ہوئی راہوں میں تنہا چاند کے ساتھ
ساری ساری رات بھٹکتا رہتا ہوں
 
Top