اگر آدمی کے پاس شئر ہوتے تو وہ درخواست یا گذارش نہیں کرتا بلکہ اپنے قانونی حق کے ناتے حکم بھی دے سکتا ہے!
سخنور بھائی نے ون اردو سے تعلق ہونے کے باوجود اس معاملے سے لاتعلقی دکھائی ہے مگر آپ ہمدردی کر رہے ہیں تو پھر آپ ہی کی طرح میں بھی یوں مذاق کر سکتا ہوں کہ :
حسن نظامی بھائی آپ کے شیئرز تو نہیں ہیں کہیں ون اردو ڈاٹ کام میں؟
اور جہاں تک "محنت" کی بات ہے ، آپ ضرور اس حرکت کو "محنت" کا نام دیں مگر کم سے کم میں اپنے اندر اتنی اخلاقی جراءت نہیں پاتا کہ اسے جائز محنت سے تعبیر کروں۔ وجھ بہت سادہ سی ہے۔
کسی کھیل کے میدان سے چند معصوم غریب بچوں کو لاوارث سمجھ کر میں انہیں کسی دوسرے شہر اٹھا لے جاؤں اور وہاں ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دوں۔ مگر پھر بچوں کے حقیقی والدین کی شکایت پر جب تفتیشی اہلکار مجھ تک پہنچیں اور بچوں کو واپس لینا چاہیں تو میں انہیں یوں کہوں :
میں نے ان بچوں پر محنت کی ہوئی ہے !
تو اس قسم کے جواب میں کتنا وزن ہو سکتا ہے ، یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے !!