محمد یعقوب آسی
محفلین
آپ نے عربی میں سنا ہوگا اور عوام تو خیر کیا کیا نہیں کرتے۔ اکثر مذہبی کتابوں میں عوام لالنعام لفظ پڑھا ہوگا آپ نے
ویسے فارغین قواعد کے لحاظ سے غلط نہیں مگر اردو روزمرہ فارغ ہے نہ فارغین
کسی ادارے کے حوالے سے بات ہو تو اس کے فارغ التعلیم طلبا کو عام طور پر ’’فاضل‘‘ کہا جاتا ہے۔ کہیں کہیں کچھ نام مخصوص بھی کر دیے گئے ہیں:
راوین: گورنمنٹ کالج لاہور (اب یونیورسٹی) کے فضلاء، اولڈ بوئے: پنجاب یونیورسٹی لاہو ر سے پڑھے ہوئے، علیگ: علی گڑھ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے، ابدالین: کیڈٹ کالج حسن ابدال کے پڑھے ہوئے، یو ایٹین: انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے پڑھے ہوئے؛ ٹیکسلیلن: انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کے فارغ التحصیل۔
فارغ التحصیل کی کم از کم سطح بیچلر ڈگری ہے۔