توحید باری تعالیٰ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا ہونے کی بجائے شرک اور بدعات کی بھینٹ

رائیونڈ (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کے بھارت سے آئے ہوئے معروف عالم دین مولانا محمد احمد لاٹ نے کہا
کہ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ مبارکہ پر مکمل بھروسہ کرکے ہی اُمت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتی ہے، نبی اکرمؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا ہے، انہیں کے اسوۂ حسنہ کو بنیاد بنا کر مسلم اُمہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوگی، تبلیغی اجتماع میں ہفتہ کے روز شرکا کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے تخلیق کیا ہے اور انسانوں میں سے افضل انسان وہ ہیں جو نبی آخرالزماں حضرت محمد رسول اللہؐ کا کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے او ر اس پر عمل پیرا ہوگئے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر اپنی رحمتوں کا نزول کرتے ہوئے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں نصیب کر دیں، پہلی اُمتوں کی تاریخ گواہ ہے کہ جس کسی نے بھی اللہ پر بداعتمادی کی اور وقت کے نبی کی بات کو جھٹلایا اللہ تعالیٰ نے ان قوموں پر عذاب مسلط کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان کہلوانے والوں کی اکثریت پوری دنیا میں ذلت و خواری کی زندگی بسر کر رہی ہے جو دین محمدیؐ سے دوری کا نتیجہ ہے۔
مسلمان اپنے دین پر عمل کرنے کی بجائے اغیار کے اعمال میں اپنی فلاح ڈھونڈ رہے ہیں۔ توحید باری تعالیٰ اور سنت رسول اللہ ؐ پر عمل پیرا ہونے کی بجائے شرک اور بدعات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جسے بدقسمتی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/03-Nov-2013/253972
 
اس ناصحانہ گفتگو کے ساتھ اگر شرک کی تعریف بھی بتا دیتے تو لوگوں کو سہولت رہتی اس بات کی پہچان کرنے کے لئے کہ شرک کسے کہتے ہیں ؟
 
محمداحمد

لائبریرین

اس سلسلے میں قرانِ کریم اور احادیثِ صحیحہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
حسینی

محفلین
نبی اکرمؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا ہے
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/03-Nov-2013/253972
کاش تبلیغی جماعت کا اگلا اجتماع وزیرستان میں ہو۔۔۔ اور ادھر کے "مجاہدین" ان کے امن کا پیغام سن لیں۔۔۔ شاید کچھ افاقہ ہو جاوے۔۔۔
اگر رسول گرامی علیہ السلام کی ذات دونوں جہان کے لیے رحمت ہیں۔۔۔ تو ہم کیوں دوسروں کے لیے زحمت بن رہے ہیں؟؟
اگر نبی گرامی انسان تو کیا جانور، درخت، چرند پرند کی حرمت کے قائل تھے۔۔۔ تو ہم کیوں مسلمانوں کا ہی خون بہا رہے ہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
شرک کی سب سے جامع اور مختصر ترین تعریف ہے ۔۔۔
" الإشتراک ھو إثبات الشریک في الألوھیۃ بمعنی وجوب الوجود کما للمجوس أو بمعنی استحقاق العبادۃ کما لعبدۃ الأصنام "
مفھوم :- شرک اثبات ہے شریک کا الوہیت میں ، ایسے کہ کسی کو واجب الوجود مانا جائے جیسے کہ مجوسی یا پھر مستحق عبادت جانا جائے جیسے کہ بتوں کی پوجا کرنے والے ۔
 
arifkarim

معطل
اور وقت کے نبی کی بات کو جھٹلایا اللہ تعالیٰ نے ان قوموں پر عذاب مسلط کیا۔
مسلمانوں نے اس وقت کے کونسے نبی کو جھٹلایا ہے جو ان پر عذاب نازل ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان کہلوانے والوں کی اکثریت پوری دنیا میں ذلت و خواری کی زندگی بسر کر رہی ہے جو دین محمدیؐ سے دوری کا نتیجہ ہے۔
مسلمان اپنے دین پر عمل کرنے کی بجائے اغیار کے اعمال میں اپنی فلاح ڈھونڈ رہے ہیں۔ توحید باری تعالیٰ اور سنت رسول اللہ ؐ پر عمل پیرا ہونے کی بجائے شرک اور بدعات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جسے بدقسمتی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
بدقسمتی یا عذاب الٰہی؟
 
محمداحمد

لائبریرین
شرک کی سب سے جامع اور مختصر ترین تعریف ہے ۔۔۔
" الإشتراک ھو إثبات الشریک في الألوھیۃ بمعنی وجوب الوجود کما للمجوس أو بمعنی استحقاق العبادۃ کما لعبدۃ الأصنام "
مفھوم :- شرک اثبات ہے شریک کا الوہیت میں ، ایسے کہ کسی کو واجب الوجود مانا جائے جیسے کہ مجوسی یا پھر مستحق عبادت جانا جائے جیسے کہ بتوں کی پوجا کرنے والے ۔

اچھا ہوتا اگر آپ اس تعریف کا حوالہ بھی دے دیتے۔
 
x boy

محفلین
کاش تبلیغی جماعت کا اگلا اجتماع وزیرستان میں ہو۔۔۔ اور ادھر کے "مجاہدین" ان کے امن کا پیغام سن لیں۔۔۔ شاید کچھ افاقہ ہو جاوے۔۔۔
اگر رسول گرامی علیہ السلام کی ذات دونوں جہان کے لیے رحمت ہیں۔۔۔ تو ہم کیوں دوسروں کے لیے زحمت بن رہے ہیں؟؟
اگر نبی گرامی انسان تو کیا جانور، درخت، چرند پرند کی حرمت کے قائل تھے۔۔۔ تو ہم کیوں مسلمانوں کا ہی خون بہا رہے ہیں۔
یہ اس جگہہ کہنےکی بات نہیں تھی حسینی بھائی
ان لوگوں کا اجتماع اور مقامات فکس ہیں کسی کے کہنے سے بدل نہیں سکتے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اچھا ہوتا اگر آپ اس تعریف کا حوالہ بھی دے دیتے۔
کیا ہی اچھا ہوتا بھائی کہ آپ خود ہی ذرا سا تکلف کرلیتے بحرحال یہ بڑی مشھور زمانہ عبارت ہے جو کہ امام سعد الدین تفتا زانی کی کتاب شرح عقائد نسفی سے نقل کی گئی ہے اور میں نے بحوالہ فتاوٰی رضویہ نقل کی ہے ۔والسلام
 
x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں مسلک اور فرقہ واریت قبول نہیں کرتا ، اور میں تبلیغی جماعت کا شخص بھی نہیں، لیکن کیوں نہ جانے اس جماعت سے اچھی خوشبوں محسوس کرتا ہوں،
اس جماعت کی وجہ سے بہت سے بہراروی کے شکار، گمراہ راہ راست پر آگئے ہیں

آخری تدوین:

آبی ٹوکول

محفلین
حوالہ دینا عبارت پیش کرنے والے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

بہر کیف شکریہ۔۔۔ !
تو یوں کہیے نہ کہ آپ مجھے میری ذمہ داری کا احساس دلا رہے تھے۔ معلومات سے آپکو " ککھ "غرض نہ تھی بحرکیف ذمہ داری کا احساس دلانے کا بہت بہت شکریہ ۔۔والسلام مع الاکرام
 
آپ خود سے کچھ فرض کرلیں، تو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔
 
جن دوستوں کو شرک کی تعریف کا علم نہیں وہ مندرجہ ذیل دھاگہ وزٹ کریں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وجے-کمار-مسلمان-ہو-گیا.51872/
میرا مشاہدہ ہے کہ اکثر لوگوں کو اس کا علم نہیں بلکہ جو لوگ دوسروں پر ذرا ذرا سی بات پر شرک کا الزام لگا دیتے ہیں ان کو بھی علم نہیں ہے۔
 
Top