توشہ خانہ، معاملہ مزید سنگین، فرح گوگی نے مئی 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی سے 33 کروڑ کا فائدہ اٹھایا،FBR ریکارڈ، اپریل میں 28 کروڑ روپے کے تحائف بیچنے کا ا

17 نومبر ، 2022

لاہور(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)توشہ خانہ کا معاملہ مزیدسنگین ہوگیا ۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپریل 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے تحائف بیچے‘ایف بی آرکے ریکارڈ کے مطابق ایک مہینے بعدفرح گوگی نے مئی 2019میں شروع ہوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 33کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے‘ جو تحفے بیچے گئے اس کی رسیدیں توشہ خانے میں پڑی ہیں‘سارا ریکارڈ موجودہے ‘عمر فاروق کے الزامات فراڈہیں ‘ زرداری ‘ نوازاورگیلانی توشہ خانے کی گاڑیاں لے گئے ‘ کوئی ان کا معاملہ کیوں نہیں اٹھاتا ؟ ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپریل 2019میں تقریباً 28کروڑ روپے کے تحائف بیچے، پھر ایک مہینے بعد مئی 2019میں شروع ہوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 33کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔
 
علی وقار

محفلین

عبدالقدیر بھائی، آپ آج کل بہت زیادہ اخبار بینی کرنے لگ گئے ہیں۔ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟
 
جاسم محمد

بات اربوں روپے کے لندن فلیٹس، سرے محل سے شروع ہو کر ایک گھڑی پر ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ زندہ باد! 😎

عربوں کی گھڑی اربوں کی نہ ہو، مشکل ہے، سنا ہے یہ بھی اربوں کی ہے۔ اور، اگر اربوں کی نہیں ہے تو پھر، عربوں کی تو ہے ہی۔ :)
 
علی وقار

محفلین
بات تو درست ہی لگتی ہے کسی وقت میں وہ اُن کی تقریر وں میں چپڑاسی ، ڈاکو اور امریکہ کے غلام تھے آج وقت نے پانسا پلٹ دیا ہے۔
اعتراض اس بات پر نہیں، خان کے چاہنے والوں پر نگاہ کریں کارٹون میں، یہ مضحکہ خیز ہے۔ جنگ کے کرتا دھرتا افراد کو ڈوب مرنا چاہیے۔
 
بالکل یہ پوری عوام کو گدھا سمجھ رہے ہیں شاید یہ بھول رہے ہیں کہ اِس عوام میں یہ خود بھی شامل ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
افسوس۔ اس حد تک گر گئے۔
عمران خان جب کہتا ہے کہ اسکا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیاز سے ہے تو وہ غلط نہیں کہتا۔ مریم نواز کی چند ماہ قبل ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ جنگ، جیو گروپ کے مالک اور دنیا نیوز کے مالک کو فون کر کے میڈیا کو مینج کرنے کا اعتراف کر رہی تھی
 
محمد وارث

لائبریرین
بات اربوں روپے کے لندن فلیٹس، سرے محل سے شروع ہو کر ایک گھڑی پر ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ زندہ باد! 😎

ساری بات اپنی اپنی "یارڈ اسٹک" کی ہے جس سے حریفوں کو ناپا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی سے کہا جائے کہ آپ کے وسائل آپ کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو وہ فرماتے ہیں کہ قانونی طور پر ثابت کریں کہ یہ وسائل ناجائز ہیں، اخلاقیات کو گولی ماریں۔ اور اگر دوسرا کوئی اپنی ملکیت کی کوئی چیز اونے پونے بیچ دے یا چاہے گٹر میں پھینک دے تو قانونی طور پر اس کو کیسے غلط کہا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ چیز اس کی جائز ملکیت ہو تو ایسے موقع پر اخلاقیات کی لمبی سی اسٹک نکال لی جاتی ہے کہ جناب قیمتی تحفہ تھا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بات تو درست ہی لگتی ہے کسی وقت میں وہ اُن کی تقریر وں میں چپڑاسی ، ڈاکو اور امریکہ کے غلام تھے آج وقت نے پانسا پلٹ دیا ہے۔
سیاسی لوگ ایک دوسرے کو رگیدتے رہیں لیکن صحافت تو ایک پڑھے لکھوں کا کام ہوا کرتا تھا کبھی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جنگ جیسے معتبر اخبار کی ذرا بغض عمران میں حرکتیں تو چیک کریں 🤣

اس ایک تصویر میں کئی ایک چیزیں قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہیں۔
1- تحریکِ انصاف کے کارکنان کو جس انداز سے مخاطب کیا گیا ہے۔
2- کارکنان کو جس جانور سے تشبیہ دی گئی ہے۔
3- امریکہ کو "ابو" بنانے کا کہا گیا۔

یہ تینوں باتیں بالکل بازاری قسم کی باتیں جو کسی آوارہ لڑکے کی زبان پر ہی ہوا کرتے تھے جو اب ہمارے معاشرے کے دماغ، کان اور آنکھ کا درجہ رکھنے والے یعنی کہ صحافتی برادری کی زبان پر ہیں۔
 
باتیں آپ کی سبھی درست ہیں قبلہ۔ لیکن کیا کیا جائے کہ ہمارا معاشرہ مکمل طور پر تقسیم ہو چکا ہے اور حریفوں کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں سب جائز ہے، اس کارٹون کی جتنی مرضی مذمت کر لی جائے لیکن اگر اسے پی ٹی آئی کی دوسری طرف سے دیکھا جائے تو دیکھنے والوں کے دلوں میں ٹھنڈ تو پڑتی ہوگی۔ :)
 
Top