توہین رسالت قانون ختم ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب/عاصمہ جہانگیر

dxbgraphics

محفلین
20pr7mv.gif


عاصمہ جہانگیر نے توہین رسالت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
1580adl.gif
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، اس قانون کو اگر ختم کر دیا تو سب قادیانی مسلمان کرنے پڑیں گے، اور یہ مولوی ہوتا دیکھ نہیں سکتے، اسلئے جیسا ہے ویسا ہی چلنے دو۔۔۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
سلمان تا ثیر
عاصمہ جہاں گیر

دونوں‌ میں‌ مناسبت واضح‌ہے

یعنی

جیسا گورنر ویسی عاصمہ جہاں‌گیر
 

فرخ

محفلین
ان دونوں فتنوں کی باتوں سے اب یوں‌محسوس ہو رہاہے کہ گوجرہ کا واقعہ کروایا ہی شائید اسی مقصد کے لئے گیا تھا۔

الطاف غدار کے قادیانیوں کے حق میں بیان اور پھر ان دونوں‌ فتنوں کا یہ قانون ختم کرنے کا مطلب صاف واضح ہے کہ یہ دراصل اگلے الیکشن میں ملک میں قادیانیوں اور اسی طرح کی دیگر فتنہ جماعتوں کی حمایت چاہتے ہیں اور ملک فتنہ اور فساد برپا کرنے کی چکر میں‌لگتے ہیں۔
یہ سلمان تاثیر تو پہلے ہی شرابی اور ظالم کے طور پر بدنام ہے اور اسکی اولاد کی عیاشیوں کی تصاویر پہلے ہی منظر عام پر آچُکی ہیں۔ اور عاصمہ جہانگیر کے متعلق بھی قوم آگاہ ہے کہ کس کس طرح‌امریکہ اور بھارت کی خوشنودی والے کام کرتی نظر آتیں‌ہیں۔

اب اس قسم کے گھٹیا لوگ ایسے مطالبے جب کرتے ہیں اور اسکا ایک صاف مطلب یہ بھی ہے کہ یہ اس قانوں کو ختم کروا کر کھلم کھلا اسلام دشمنوں‌(جن میں‌شائید یہ خود بھی شامل ہیں )کو ہوا دینے کی سازش کر رہے ہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ہاہاہاہا، اس قانون کو اگر ختم کر دیا تو سب قادیانی مسلمان کرنے پڑیں گے، اور یہ مولوی ہوتا دیکھ نہیں سکتے، اسلئے جیسا ہے ویسا ہی چلنے دو۔۔۔ :)
قانون توہین رسالت کسی مولوی کا بنایا ہوا ہے اور ناں ہی کسی عدالت کا بلکہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بنایا ہوا ہے اور اگر بالفرض (معاذاللہ ) اسے منسوخ بھی مان لیا جائے تو پھر بھی اس سے قادیانیوں کے کفر میں کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے آپ قادیانیوں کے حق میں خوامخواہ کی ٹینشن نہ لیں ۔ ۔ ۔

سلمان تا ثیر
عاصمہ جہاں گیر

دونوں‌ میں‌ مناسبت واضح‌ہے

یعنی

جیسا گورنر ویسی عاصمہ جہاں‌گیر
جی میرے بھائی ان میں سے اول الذکر کے تو خود اپنے ہاں عزت و ذلت کا کوئی معیار ہی نہیں تو پیغمبر کی توہین تو تکریم کیسی اور ثانی الذکر خود توہین رسالت قانون کی زد میں رہ چکی ہے اس لیے بک بک کررہی ہے ۔ ۔ ۔
 

علی فاروقی

محفلین
جو لوگ اس قانون کا خاتمہ چاہتے ہیں، در حقیقت ان کے دلوں سے ایمان ہی ختم ہو چکا، آوارگی فکر کے پالے ہوے یہ بے سمت لوگ کسی کا احترام کرنا ہی نہیں جانتے۔
پاکستان میں ہونے والے حالیہ فسادات بھی درحقیقت اسی گروہ کی فتنہ سامانی تھی،
اور یہ قادیانیت، مضحکہ خیزیوں اور خود پرستیوں کی الف لیلی، یہ کیا اسلام کے مقابل ٹہرے گی۔ تار عنکبوت کی بھی کچھ حقیقت تو ہے ، یہ تو اس کے بھی ہم پلہ نہیں۔ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کروں گا جو اپنے دل میں احترام رسول اللہ کا سرمایہ گراں قدر سنبھالے ہوے ہیں کہ اپنے حلقوں میں اس پراپیگنڈے کا موثر توڑ کریں۔
 

دوست

محفلین
ہاہاہاہا، اس قانون کو اگر ختم کر دیا تو سب قادیانی مسلمان کرنے پڑیں گے، اور یہ مولوی ہوتا دیکھ نہیں سکتے، اسلئے جیسا ہے ویسا ہی چلنے دو۔۔۔ :)
اوہدی فکر نہ کرو تسیں الگ قانون موجود اے۔ قادیانی انشاءاللہ مسلمان نئیں کرنے پیندے۔ مسلمان کیتے وی تے کلمہ پڑھا کہ مسلمان کرساں‌۔
 

arifkarim

معطل
توہین رسالت کے چکر میں عیسائی برادری پاکستان کیساتھ میں جو سلوک ہو رہا ہے، اسکا تو شاید کسی کو احساس نہیں، قادیانی تو کسی کھیت کی مولی نہیں ہیں! :)
 

فرخ

محفلین
توہین رسالت کے چکر میں عیسائی برادری پاکستان کیساتھ میں جو سلوک ہو رہا ہے، اسکا تو شاید کسی کو احساس نہیں، قادیانی تو کسی کھیت کی مولی نہیں ہیں! :)

یہی تو پہلے بولا تھا کہ دراصل عیسائی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی قلعی اب کھلتی نظر آرہی ہے جب سلمان تاثیر اور عاصمہ جہانگیر جیسے بدنام زمانہ فتنوں کے یہ مطالبات سامنے آئے۔

یہ تو اس گندی سیاست کا پرانہ طریقہ ہے کہ پہلے حالات پیدا کرو، پھر اسی کے خلاف اپنے مطالبات لے کر اُٹھ کھڑے ہو۔

ان دونوں‌کے ان مطالبات سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ گوجرہ میں‌ہونے والے فسادات اسی معاملے کی ایک کڑی ہیں اور جان بوجھ کر یہ فتنہ برپا کروایا گیا تھا۔
 

گرائیں

محفلین
فرخ، میں بہت پہلے پی کسی مراسلے میں گوجرہ کے واقعے کے سلسلے میں اس خدشے کا ذکر کر چکا تھا، کہ اب توہیں رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون کے غلط نفاذ کو درست کرنے کی بجائے اس قانون کو ہٹانے کی بات شروع ہو جائے گی۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
توہین رسالت کے بارے میں قرآن و حدیث میں کیا احکامات ہیں؟
محسن بھائی آپ اس موضوع پر محمد اسماعیل قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی کتاب "ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور قانون توہین رسالت " کا مطالعہ فرمائیں آپ کو اس میں قرآن وسنت کے حکم کے مطابق توہین رسالت کے احکام بھی مل جائیں گے اور پاکستان میں توہین رسالت کے قانون کے تحت آئین میں 95سی کے اضافے کی ساری روداد بھی مل جائے گی ۔ ۔ ۔
 
Top