توہین رسالت کا ملزم قتل

نبیل

تکنیکی معاون
پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو دو حملہ آوروں نے خنجر کے پے درپے وار کر کے اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے زیرِ سماعت مقدمے کی پیشی بھگتنے پولیس کی نگرانی میں کمرہ عدالت سے باہر نکل رہا تھا۔

مکمل خبر

لگتا ہے کہ علماء کا فتوی کافی مؤثر ثابت ہوا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اب اس مجاہد کو کس قومی اعزاز دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
آج بی بی سی کے صفحہ اول کی پاکستان کے متعلق تین چار خبریں ہمارے معاشرے کا باربیرین روپ دکھا رہی ہیں۔
دو استانیوں کا قتل
ایک صحافی کا قتل
ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی پر دو افراد کو مار مار کر بیہوش کردیا جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔( یہ دونوں تو خود ہی اپنی یا اپنے ہم مسلکوں کی آگ کی نظر ہوئے ہیں)
کیا قانون ہے اور کہاں عملداری ہے۔ صرف وی آئی پی سیکوریٹی کی ڈیوٹی ہے باقی جنگل ہے۔








0
 
Top