لیاقت علی عاصم تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم -- میرے بلاگ ناطقہ سے

مغزل

محفلین
تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم
(میرے بلاگ ناطقہ سے)


عشق بارِ دگر ہوا ہی نہیں
دل لگایا تھا دل لگا ہی نہیں

ایک سے لوگ ایک سی باتیں
گھر بدلنے کا فائدہ ہی نہیں

ورنہ سقراط مرگیا ہوتا
اس پیالے میں زہر تھا ہی نہیں

-------------------------------

کوئی آس پاس نہیں رہا تو خیال تیری طرف گیا
مجھے اپنا ہاتھ بھی چھو گیا تو خیال تیری طرف گیا

تیرے ہجر میں خورو خواب کا کئی دن سے ہے یہی سلسلہ
کوئی لقمہ ہاتھ سے گر گیا تو خیال تیری طرف گیا

کسی حادثے کی خبر ہوئی تو فضا کی سانس اکھڑ گئی
کوئی اتفاق سے بچ گیا تو خیال تیری طرف گیا

کوئی آ کے جیسے چلا گیا، کوئی جا کے جیسے گیا نہیں
مجھے اپنا گھر بھی نہ گھر لگا تو خیال تیری طرف گیا

مری بے کلی تھی شگفتنی سو بہار مجھ سے لپٹ گئی
کہا وہم نے کہ یہ کون تھا تو خیال تیری طرف گیا

میرے اختیار کی شدتیں میری دسترس سے چلی گئیں
کہیں تو بھی سامنے آ گیا تو خیال تیری طرف گیا

مجھے کب کسی کی امنگ تھی مری اپنے آپ سے جنگ تھی
ہوا جب شکست کا سامنا تو خیال تیری طرف گیا

لیاقت علی عاصم
عالمی مشاعرہ ۱۹۹۶ کراچی​
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب، اردو محفل کی طرح اردو سیارہ http://www.urduweb.org/planet/ بھی اردو ویب کا ایک لاجواب پراجیکٹ ہے اور زیک اس کے انچارج ہیں!

آپ یہ فارم پُر کیجیئے، اگر شمولیت کی شرائط پوری ہو گئی ہیں تو یقیناً آپ کا بلاگ شامل ہو جائے گا۔ اردو بلاگرز اور انکے رابطے کا یہ سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے!

http://www.urduweb.org/planet/blog-submit.html
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب، اردو محفل کی طرح اردو سیارہ http://www.urduweb.org/planet/ بھی اردو ویب کا ایک لاجواب پراجیکٹ ہے اور زیک اس کے انچارج ہیں!آپ یہ فارم پُر کیجیئے، اگر شمولیت کی شرائط پوری ہو گئی ہیں تو یقیناً آپ کا بلاگ شامل ہو جائے گا۔ اردو بلاگرز اور انکے رابطے کا یہ سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے!
http://www.urduweb.org/planet/blog-submit.html

بہت بہت شکریہ وارث صاحب۔
میں نے اندراج کروا دیا ہے ۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
والسلام
 
Top