تو کعبہ در بغلی جابجا چہ می جوئی

السلام علیکم
محترم شاکرصاحب بہت ہی عمدہ کاوش ہے۔
لیکن ذرا یہ تو بتائیں کہ یہ خوب صورت خط کب تک منظر عام پر آجائے گا،اورکتنا انتظارکرنا پڑے گا؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شاکرصاحب بہت ہی عمدہ کاوش ہے۔
لیکن ذرا یہ تو بتائیں کہ یہ خوب صورت خط کب تک منظر عام پر آجائے گا،اورکتنا انتظارکرنا پڑے گا؟
برادرم مطیع الرحمن
میں اس فونٹ پر تقریبا تقریبا ڈیڑھ سال سے کام کر رہا ہوں اور میرے ساتھ اس ٹیم میں اشتیاق علی قادری کو شامل ہوئے بھی چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ہم دونوں رات دن اس پر کام کر رہے ہیں
اس شبانہ روز محنت کے نتیچہ میں ہم چار حرفی ترسیموں کی تکمیل کے بہت قریب پنچ چکے ہیں اور اسی ماہ میں چار حرفی ترسیمے مکمل ہو جائیں گے
فونٹ کی ریلیز کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ
نالہ ہے بلبل شوریدہ ترا خام ابھی
کچھ ذرا دیر کو سینے میں اسے تھام ابھی
کی صورت حال ہے ۔ یہاں پر وقتا فوقتا سکرین شارٹ دینے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک تو احباب کو اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلوم ہوتا رہے اور دوسرا
احباب کی پسندیدگی اور انکی جانب سے حوصلہ افزائی سے ہمیں مہمیز ملتی رہے اور ہم کام میں تیزی لا سکیں
لیکن احباب کی جانب سے بہت کم رسپانس مل رہا ہے
آپ کی پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
 
برادرم مطیع الرحمن
میں اس فونٹ پر تقریبا تقریبا ڈیڑھ سال سے کام کر رہا ہوں اور میرے ساتھ اس ٹیم میں اشتیاق علی قادری کو شامل ہوئے بھی چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ہم دونوں رات دن اس پر کام کر رہے ہیں
اس شبانہ روز محنت کے نتیچہ میں ہم چار حرفی ترسیموں کی تکمیل کے بہت قریب پنچ چکے ہیں اور اسی ماہ میں چار حرفی ترسیمے مکمل ہو جائیں گے
فونٹ کی ریلیز کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ
بالہ ہے بلبل شوریدہ ترا خام ابھی
کچھ ذرا دیر کو سینے میں اسے تھام ابھی
کی صورت حال ہے ۔ یہاں پر وقتا فوقتا سکرین شارٹ دینے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک تو احباب کو اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلوم ہوتا رہے اور دوسرا
احباب کی پسندیدگی اور انکی جانب سے حوصلہ افزائی سے ہمیں مہمیز ملتی رہے اور ہم کام میں تیزی لا سکیں
لیکن احباب کی جانب سے ر بہت کم رسپانس مل رہا ہے
آپ کی پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
اللہ آپ حضرات کو ہمت و حوصلہ عطافرمائے۔آمین
اس والے اسکرین شاٹ کو دیکھ کر تو واقعی بڑی تڑپ پیدا ہوگئی ہےکہ جلدازجلد یہ فونٹ استعمال کیا جائے۔
علوی،جمیل اورفیض نستعلیق کےبعدمیں یہ سوچتا تھا کہ اب شاید اس فیلڈ میں مزید ترقی بہت مشکل ہے مگرواقعی ابھی تو مزید خوب صورتی باقی ہے۔
انتظار۔۔۔انتظار۔۔۔
 
sharfi

محفلین
شاکر بھائی بہت خوشی ہوئی اس اسیکرین شارٹ کو دیکھکر، فونٹ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوب صورت باڈر لا جواب۔

فونٹ کا انتظار تو بہت شدت سے ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
آج شکرئے کا بٹن دبا رہا ہوں کہ یہ سکرین شاٹ آج نظر آیا ہے۔ بہت عمدہ، اس کے عاوہ اور کیا کہہ سکتے ہیں۔ دل سے دعا نکلتی ہے۔
 
Top