تَوَلّا--------- (نظم)

یاسر شاہ

محفلین
علامہ کی یاد دلا دی! ان کی بھی اکثر نظموں /قطعوں کا اختتام فارسی شعر پر ہوتا تھا۔ اس سے بڑھ کر تعریف کیا ہو گی؟ مبارک ہو یاسر شاہ
جزاک اللہ خیر اعجاز صاحب ۔علامہ کہاں میں کہاں ۔خیر آپ کہتے تو مان لیتے ہیں۔
بس گزارش یہی ہے کہ تعریف بھلے اتنی نہ کریں بس کبھی کبھی جو میں آپ سے بات کروں ڈر ڈر کے ،اس کا جواب مرحمت فرما دیا کریں۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ماشاءاللّه ، آپ کا خالی مراسلہ بھی کافی ہے اس نظم کی یاد دلانے کے لیے ۔۔۔
جزاک الله خیرا بھائی

سر یاسر شاہ صاحب!
نظم تَوَلّا گو آپ نے بہت پہلے پوسٹ کی تھی لیکن میں نے آج پہلی مرتبہ پڑھی۔بہت خوب سر۔ ایسی نظموں کی مسلمانوں کو زیادہ ضرورت ہے۔
جزاک الله خیرا-خورشید بھائی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ -واقعی ایک نئی صنف سخن ایجاد کرنے کی ضرورت ہے جس میں دیگر مظلومین صحابہ رضی الله عنھم کا ذکر بھی مفصل کیا جائے جیسے حضرت امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ اور دیگر اہل بیت حضرات رضی الله تعالیٰ عنھم اجمعین کا کیا جاتا ہے -
 

یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب!
ہر شعر بہترین ہے لیکن عنوان مجھے خاص طور پر پسند آیا۔
عبید بھائی آپ ایسی علمی شخصیت سے داد پا کر مسرّت ہوئی- جزاک الله خیر -الله جل شانہ آپ کو دارین کی عافیت سے نوازے -آمین
درخواست ہے کہ اپنی نگارشات سے بھی نوازا کریں -
 

یاسر شاہ

محفلین
اس کا مزار بنانے کی کیا ضرورت پیش آئی ؟
اصل محبت ہو تو بغض بھی محبّت کی وجہ سے ہوتا ہے اور اصل بغض ہو تو محبت بھی بغض کی وجہ سے -اہل بیت سے محبّت کسے نہیں ہے،کم از کم کوئی گروہ ایسا میری نظر میں نہیں جو ان سے محبت نہ کرتا ہو ، نہ سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ اس قدر اصرار اور اعلان اور دعوے ان کی محبّت کے مخصوص دنوں میں وہاں پر کیوں کیے جاتے ہیں کہ جہاں لوگوں کو پہلے ہی سے ان سے محبت ہے -وہی نکتہ کہ اصل محبت ہے یا بغض -لیکن ہوسکتا ہے کوئی مکر جائے اور کہہ دے کہ ہمیں حب علیؓ بغض معاویہؓ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ اہل بیت ہیں ہی محبّت کے قابل-چلو مان لیتے ہیں - لیکن پھر یہی آپ کاوالاسوال اٹھے گا کہ پھر ایک مجوسی ابو لولو مردود سے محبّت کیوں ہے جو فاروقؓ کے تن میں زہریلا خنجر گھونپنے والا ہے -کیا کہیں بجز اس کے کہ دیتے ہیں دھوکا یہ بازیگر کھلا -
 

الشفاء

لائبریرین
بڑا ہی سچا اور پیارا کلام یاسر بھائی۔ اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔۔۔

ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکر و عمر عثمان و علی
ہم مرتبہ ہیں یاران نبی کچھ فرق نہیں ان چاروں میں
(مولانا ظفر علی خان)
 

یاسر شاہ

محفلین
بڑا ہی سچا اور پیارا کلام یاسر بھائی۔ اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔۔۔
آمین جزاک اللہ خیر شفا بھائی ۔
ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکر و عمر عثمان و علی
ہم مرتبہ ہیں یاران نبی کچھ فرق نہیں ان چاروں میں
(مولانا ظفر علی خان)
بہت خوب۔ماشاءاللہ۔
 
Top