تُرکی زبان میں اسماء کی جمع بنانے کا طریقہ

حسان خان

لائبریرین
تُرکی میں مُفرَد اسماء کو جمع میں تبدیل کرنے کے لیے دوشکلی لاحقہ 'لر/لار' استعمال ہوتا ہے۔ جن اِسموں کا آخری مُصوّت (ووول) دہن کے اگلے حصّے سے نکلتا ہو (ə, e, i, ö, ü)، اُن کو جمع کی حالت میں لانے کے لیے 'لر' استعمال ہو گا، جبکہ جن اِسموں کا آخری مصوّت دہن کے عقبی حصّے سے نکلتا ہو (a, ı, o, u)، اُن کے لیے 'لار' کو بروئے کار لایا جائے گا۔ مثالیں دے کر واضح کرتا ہوں:

قلم/qələm -> قلم‌لر/qələmlər
ائو/ev -> ائولر/evlər (ائو = خانہ، گھر، مکان)
مسجید/məscid -> مسجیدلر/məscidlər (مسجید = مسجد)
گؤز/göz -> گؤزلر/gözlər (گؤز = چشم، آنکھ)
گۆن/gün -> گۆن‌لر/günlər (گۆن = روز، دن، یوم)

کیتاب/kitab -> کیتاب‌لار/kitablar (کیتاب = کتاب)
قاپې/qapı -> قاپې‌لار/qapılar (قاپې = در، دروازہ)
دۏست/dost -> دۏست‌لار/dostlar
سۏرو/soru -> سۏرو‌لار/sorular (سۏرو = سوال)

کوئی سوال ہو تو پوچھیے گا۔
 
سید عمران

محفلین

کیا دوست کا ت دہن کے اگلے حصے سے ادا نہیں ہورہا؟؟؟
 
حسان خان

لائبریرین
کیا س بھی مصوت نہیں ہے؟؟؟
مُصوِّت (ووول) وہ ہوتا ہے جو بذاتِ خود صدا رکھتا ہو، جب کہ صامِت (کونسوننٹ) وہ ہوتا ہے کہ جو مُصوِّت کی مدد کے بغیر ادا نہیں ہو سکتا۔ انگریزی میں a,i,e,o,u حروف مُصوِّت آوازوں کی علامتیں ہیں، جبکہ باقی حُروف صاِمت آوازوں کو دِکھاتے ہیں۔
«س» صامِت ہے۔

اردو میں ا، آ، ای، اے، اَے، او، اَو، اُو وغیرہ مُصوِّت آوازیں ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
حسان بھائی اگر مناسب لگےاور صوتی آواز کو سمجھانا ہو تو یہاں آڈیو شامل کردیں تاکے بات پوری طرح واضح ہو جائے نیز اگر ترکی کے حرف تہجی بیان کردیے جائیں ۔۔۔تلفظ کے ساتھ۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
حسان بھائی اگر مناسب لگےاور صوتی آواز کو سمجھانا ہو تو یہاں آڈیو شامل کردیں تاکے بات پوری طرح واضح ہو جائے نیز اگر ترکی کے حرف تہجی بیان کردیے جائیں ۔۔۔تلفظ کے ساتھ۔۔۔
تُرکی کی آوازیں تقریباً وہی ہیں جو فارسی میں مُستعمَل ہیں، اور اردو میں بھی وہ سب رائج ہیں۔ صرف تین مُصوِّت آوازیں ایسی ہیں جو تُرکی سے مخصوص ہیں۔ اُن کو سمجھانے کے لیے ایک دیگر تفصیلی دھاگا کھولوں گا۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
حسان بھائی اگر مناسب لگےاور صوتی آواز کو سمجھانا ہو تو یہاں آڈیو شامل کردیں تاکے بات پوری طرح واضح ہو جائے نیز اگر ترکی کے حرف تہجی بیان کردیے جائیں ۔۔۔تلفظ کے ساتھ۔۔۔
گُوگل ترجُمہ‌گر پر اگر آپ تُرکی مُنتخَب کریں تو جائے متن میں کوئی بھی تُرکی لفظ لکھنے کے بعد 'سُنیے' کا تُکمہ (بٹن) دبا کر آپ اُس کی صوتی قِرائت سُن سکتے ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نور سعدیہ شیخ سید عمران اکمل زیدی مریم افتخار سید عاطف علی محب علوی اریب آغا

مَشق کے لیے میں آپ کو چند تُرکی اَسماء دے رہا ہوں، اِن کی جمع بنائیے:

آغاچ/ağaç = درخت
عائیله/aile = خاندان
آلېن/alın = پیشانی
مۆهه‌ندیس/mühendis = مُہَندِس، انجینیئر
مئوسیم/mevsim = موسم
ممله‌کت/memleket = مُلک، سرزمین، مملکت
مکتوپ/mektup = مکتوب، نامہ، خط
لیمۏن/limon = لیمو
قوش/kuş = پرندہ
قوم/kum = ریت
قولاق/kulak = کان
کؤی/köy = گاؤں
کؤی‌لۆ/köylü = دیہاتی
کؤر/kör = اندھا، کور، نابینا
کؤپه‌ک/köpek = سگ، کُتّا
کئدی/kedi = بِلّی، گُربہ
قۏل/kol = بازو
یېلان/yılan = سانپ
اېشېق/ışık = روشنی، نُور
خابه‌ر/haber = خبَر
گۆنه‌ش/güneş = خورشید
گۆل/gül = گُل، پھول
گمی/gemi = کشتی، آبی جہاز
فیل/fil = ہاتھی، فیل
الما/elma = سیب
دۆنیا/dünya = دُنیا
دووار/duvar = دیوار
دیش/diş = دانت، دندان
دنیز/deniz = بحر، سمندر
بولوت/bulut = ابر، بادل
بایرام/bayram = عید
آته‌ش/ateş = آتش، آگ
اویقو/uyku = نیند
تۏپ/top = گیند
شاعیر/şair = شاعر
کؤمۆر/kömür = کوئلہ
 
ağaçlar
ailələr
alınlar
mühəndislər
mevsimlər
məmləkətlər
məktublər
limonlar
quşlar
qumlar
qulaqlar
köylər
köylülər
körlər
köpəklər
kedilər
qollar
yılanlər
ışıqlar
xabərlər
günəşlər
güllər
gəmilər
fıllar
əlmalar
dünyalar
duvarlar
dışlar
dənizlər
bulutlar
bayramlar
atəşlər
uyqular
toplar
şairlər
kömürlər
 
Top