تُو بن گیا ہے دولہا کنوارا میں رہ گیا

عاطف ملک

محفلین
آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور ہم کنواروں کیلیے انتہائی صبر آزما وقت ہے۔اسی کیفیت کو نظم کرنے کی ایک کوشش پیش ہے۔

تُو بن گیا ہے دولہا کنوارا میں رہ گیا
ہے جان لیوا صدمہ کنوارا میں رہ گیا

مِس کال دے کے میں تجھے شب بھر ستاؤں گا
ہے جرم تیرا اتنا کنوارا میں رہ گیا

وہ عمر جس میں جوششِ الفت تھی اوج پر
کاندھے پہ ڈالے بستہ کنوارا میں رہ گیا

دل میں کسی کے قرب و محبت کی خواہشیں
بانہوں میں لے کے تکیہ کنوارا میں رہ گیا


ٹہنی پہ اک شجر کی کہیں تنہا بیٹھ کر
بلبل تھا کوئی کہتا کنوارا میں رہ گیا

بیگم کو پیارے ہو گئے اک ایک کر کے دوست
حسرت سے ہاتھ ملتا کنوارا میں رہ گیا

تسخیرِ ذات گرچہ عنایت بڑی ہے عینؔ
خود سے مگر الجھتا کنوارا میں رہ گیا

عینؔ میم

اپریل ۲۰۲۱
 
آخری تدوین:
مِس کال دے کے میں تجھے شب بھر ستاؤں گا
ہے جرم تیرا اتنا کنوارا میں رہ گیا
کتنے مجرم ہیں؟
تسخیرِ ذات گرچہ عنایت بڑی ہے عینؔ
خود سے مگر الجھتا کنوارا میں رہ گیا
اگر شادی کر لی ہوتی تو اب تک تسخیرِ ذات فری میں ہو گئی ہوتی۔
 

عاطف ملک

محفلین
اب تو شمار کرنا بھی مشکل ہو گیا:unsure:
اگر شادی کر لی ہوتی تو اب تک تسخیرِ ذات فری میں ہو گئی ہوتی۔
پھر دوسرے مصرع میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتیں:p
تجھ سے مگر الجھتا بے چارہ میں رہ گیا
وہ دوست جو راتوں کو دیر تک بیٹھک میں بیٹھ کر گپیں مارتے اب شام ہوتی ہے تو گھر کی راہ لیتے ہیں :(
:cry2:
واہ عاطف بھائی کمال :in-love:
شکریہ بھائی:battingeyelashes:
 

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم
عاطف بھائی آتے جاتے رہا کریں۔

طبیب چاہیے اس ہسپتال کو ایسا
جسے مریض سے نفرت نہ ہو مرض سے ہو


مِس کال دے کے میں تجھے شب بھر ستاؤں گا
ہے جرم تیرا اتنا کنوارا میں رہ گیا



دل میں کسی کے قرب و محبت کی خواہشیں
بانہوں میں لے کے تکیہ کنوارا میں رہ گیا


ٹہنی پہ اک شجر کی کہیں تنہا بیٹھ کر
بلبل تھا کوئی کہتا کنوارا میں رہ گیا
:D
 

عاطف ملک

محفلین
لاجواب...
ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تیرا غم میرا غم ایک جیسا وغیرہ:LOL:
السلام علیکم
عاطف بھائی آتے جاتے رہا کریں۔

طبیب چاہیے اس ہسپتال کو ایسا
جسے مریض سے نفرت نہ ہو مرض سے ہو
وعلیکم السلام۔۔۔۔اس محبت کیلیے ممنون ہوں
کوشش تو ہوتی ہے کہ حاضری دی جائے لیکن کبھی کبھی خاموش دورہ کر کے غائب ہو جاتا ہوں۔
ویسے بھی کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے مصروفیات بڑھ گئی تھیں۔
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا:p
عاطف بھائی
زبردست۔
شکریہ محترمہ:)
اظہار ہی تو نہیں کر سکتے:unsure:
بہرحال۔۔۔۔۔۔شکریہ:)
واہ بھئی واہ!
بہت خوب!
بہت بہت شکریہ آپا:)
 
Top