تکبر اور اس سے بچاو

(۴)تکبر کیا ہے؟
۱۷۲۴۱۔ عبدالاعلی بن اعین کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام نے فرمایا: آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمیا کہ "بہت بڑا تکبر مخلوق خدا کو حقیر جاننا اور حق کو بھلا دینا ہے" راوی کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا: "مخلوق کو حقیر جاننا اور حق کو بھلا دینا کیا ہوتا ہے؟ فرمایا: "حق سے بے خبری اور اہل حق پر طعن و تشنیع مراد ہے۔ لہٰذا جو شخص ایسا کرے گا وہ خدا کی ردائے کبریائی کو چھیننے کی کوشش کرے گا"
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۸۔ صفحہ ۲۲۰
۱۷۲۴۲۔ کبر یہ ہے کہ تم لوگوں کو حق جانو اور حق کو بھلا دو۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۷۔ صفحہ ۲۳۵
۱۷۲۴۳۔ ابن فضال ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتا ہے کہ امام جعفر صادقعلیہ السلام نے فرمایا: "جو شخص متکبر افراد کے ساتھ چلے لیکن خود اس کے دل میں تبر نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دے گا" راوی کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا: "تکبر کیا ہے؟ فرمایا: "جس سے لوگوں کی تحقیر کی جائے اور حق کو نظر انداز کر دیا جائے"
مجارالانوار جلد ۹۹ صفحہ ۲۵۵
۱۷۲۴۴۔ عبدالاعلی کہتے ہیں کہ امام جعفر صادقعلیہ السلام نے فرمایا: "جو شخص مکہ میں کبر و غرور سے پا ک ہو کر دال ہو تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں" عرض کیا: "کبر و غرور سے کیا مراد ہے؟ "مخلوق کو حقیر سمجھنا اور حق کو بھلا دینا" میں نے کہا: "وہ کیونکر ہوتا ہے؟ فرمایا: "حق کو فراموش کر دیا جائے اور اہلِ حق کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے!"
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۶
(۵)تکبر کی حقیقت
۱۷۲۴۵۔ حفص بن غیاث کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ سمجھے کہ اسے دوسروں پر کسی قسم کی فضیلت حاصل ہو تو اس کا شمار مستکبرین میں ہو گا" میں نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا: "جو شخص کسی کو گناہوں کا مرتکب دیکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اسے اس شخص پر اس لئے فضیلت حاصل ہے کہ وہ ان گناہوں سے بچا ہوا ہے"
امامعلیہ السلام نے فرمایا: نہیں ایسی بات ہرگز نہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس شخص کے گناہ بخش دئیے گئے ہوں اور تم سے اپنے گناہوں کا محاسبہ کیا جاے کیا تم نے حضرت موسٰی علیہ السلام کے زمانے کے جادوگروں کا قصہ (قرآن میں) نہیں پرھا۔۔؟"
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۳۶ جلد ۷۸ صفحہ ۳۲۵ فروع کافی جلد ۸ صفحة ۱۲۸
۱۷۲۴۶۔ ہشام بن سالم کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر صادقعلیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا ہے: "جب تم مکہ کی وادی میں اترو تو تمہارے اوپر پرانے ، یا پھٹے ہوئے یا کھدر کے کھردرے کپڑے ہونے چاہئیں، کیونکہ جو شکص بھی مکہ کی وادی میں اس حالت میں قیام پذیر ہو کہ اس کے دل مٰں ذرہ بھر بھی تکبر نہ ہو تو خداوند تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما دے گا"
عبداللہ بن ابی یعفور نے سوال کیا: "تکبر کی دو کیا ہے؟ فرمای: "ایک شخص جب اچھے کپڑے پہن کر اپنے آپ کو دیکھتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اس کی طرف دیکھیں" پھر آپعلیہ السلام سورہ قیامہ کی آیت ۱۴ تلاوت فرمائی بل الانسان علی نفسہ بصیرة" (انسان اپنے نفس کو خوب جانتا ہے)۔
مجار الانوار جلد ۷۹ صفحہ ۳۱۲
قول مولف: ابوحامد غزالی "کبر" کی حقیت کے بارے میں فرماتے ہیں:
"تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کبر کی دو قسمیں ہیں۔ ۱۔ ظاہری۔ ۲۔ باطنی ۔ باطنی کبر ایک نفسانی کیفیت ہے۔ اور ظاہری کبر اسے اعمال کا نام ہے جو اعضاء و جوارح سے سرزد ہوتے ہیں۔ لہٰذا باطنی اور نفسانی کیفیت پر "کبر" کا اطلاق زیادہ مناسب ہے جبکہ سرزد ہونے ولاے اعمال اسی کیفیت کا نتیجہ ہوتے ہیں، اور کبر کی نفسانی کیفیت انہی اعمال کے انجام پانے کا موجب ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب نفسانی کیفیت اعمال کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے تو اسے تکبر کہا جاتا ہے اور اگر باطن میں رہتی ہے تو اسے "کبر" کہتے ہیں۔
اسی بنا پر اس کی اصل وہی کیفیت ہوتی ہے جو نفس انسانی کے اندر پائی جاتی ہے جو یہ ہوتی ہے کہ انسان ان لوگوں کو دیکھتا ہے جن پر تکبر کر رہا ہوتا ہے تو اس طڑح اس کے نفس کو ایک قسم کی تسکین ہوتی ہے اسے ان لوگوں پر فوقیت حاصل ہے۔ لہٰذا "کبر" کے لئے دو فریقوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ایک وہ جو تکبر کر رہا ہے اور دوسرا وہ جس پر تکبر کیا جا رہا ہے۔ یہیں سے "کبر" اور "عجب" (خودپسندی) کا فرق واضح ہو جاتا ہے۔ کیونکہ خود پسندی کا تعلق صرف ایک فریق سے یعنی خود انسان کی اپنی ذات سے ہوتا ہے جس کا وہ شکار ہوت اہے اگر (بالفرض) دنیا میں صرف ایک ہی انسان پیدا ہوتا تو وہ صرف اپنی ہی ذات کو پسند کرتا ہے۔ لہٰذا اسے "خوپسند" تو کیا جاتا لیکن "متکبر" نہیں اگر اس کے ساتھ کوئی دوسرا انسان بھی ہوتا اور اس میں یہی نفسانی کیفیت پیدا ہوتی وہ خود کو کمال کی صفات دوسرے سے برتر سمجھتا تو متکبر کہلاتا۔ "البتہ کسی کے متکبر کہلانے کے لئے صرف یہی کافی نہیں کہ اپنے آپ کو بڑا اور برتر سمجھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کسی دوسرے شخص کو بھی اپنے سے بالاتر جانتا ہے یا کم از کم اپنے برابر سمجھتا ہے ایسا شخص متکبر نہیں کہلائے گا۔ اسی طرح وہ صرف کسی کو حقیر سمجھ لینے سے متکبر نہیں کہلائے گا جبکہ اس کے ساتھ اپنے آپ کو بھی حقر تر جانتا ہے یا اپنے آپ کو اس کے برابر سمجھتا ہے، پھر بھی ایسا شخص متکبر نہیں ہو گا۔
"اسی لئے تکبر کے لئے معیار یہ ہے کہ انسان اپنے لئے ایک مرتبہ مقرر کرے اور دوسرے کے لئے بھی اسی طرح کا "مرتبہ" متعین کرے پھر اپنے آپ کو اس مرتبہ سے بالاتر سمجھنے لگے تو گویا مذکورہ تینوں صورتوں میں اس کے اندر "کبر" کی کیفیت پائی جائے گی صرف اس لحاظ سے نہٰں کہ وہ اپنے اندر یہ کیفیت دیکھتا ہے، بلکہ اس لحاظ سے کہ وہ یہ کیفیت دیکھتا بھی ہے اور یہ عقیدہ اس کے اندر پھلتا پھولتا ہے اسی وجہ سے یہ اس کے دل میں ایک خوبی شمار ہونے لگتا ہے جس سے اسے نشاط حاصل ہوتی ہے، اور وہ اس سے فرحت و شادمانی محسوس کرتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اپنے دل میں عزت کا احساس کرتا ہے۔ پس یہی عزت، فرحت، نشاط و شادمانی "کبر کی کیفیت" ہوتی ہے۔ اسی لئے پیغمبر اکمر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) فرماتے ہیں: "خداوندا! میں تجھ سے کبریائی کی فرحت و نشاط سے پناہ مانگتا ہو"
المجحتہ لابیضاء جلد ۶ صفحہ ۲۲ صفحہ ۲۲۹
(۶)زمین پر اکڑ کر نہ چلو
قرآن مجید:
ولاتمش فی الارض مرحا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طولا۔ (بنی اسرائیل/۳۷)
ترجمہ:
اور زمین پر اکڑ کر نہ چل، کیونکہ تو اسے ہرگز پھاڑ نہیں سکے گا، اور نہ ہی تو پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکے گا۔
ولا تصعرخدک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فخور (لقمان /۱۸)
ترجمہ:
اور لوگوں (کو دکھانے) کے لئے اپنے گال غرور سے نہ پُھلا، اور زمین پر اکڑ کر نہ چل بے شک اللہ کسی دھوکے باز شیخی بگھارنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔
وعدادالرحمن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قالو اسلاما۔ (فرقان/۶۳)
ترجمہ:
(خداوندِ) رحمان کے بندے تو وہی ہیں جو زمین پر بڑی انکساری سے چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو کہہ دیے ہیں (تم کو) سلام ہو۔
حدیث شریف:
۱۷۲۴۷۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول "لاتمش فی الارض مرحا" (بنی اسرائیل/۳۷) کے بارے میں فرمیا کہ "مرحا" (اکڑنا) سے مراد بڑا بننا ہے۔
(امام محمد باقرعلیہ السلام) مجارالانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۲
۱۷۲۴۸۔ حضرت رسول خدا کچھ لوگوں کے پاس سے گزر رہے تھے جو اجتماع کئے ہوئے تھے آپ نے پوچھا: "کس لئے اکٹھے ہوئے ہو؟" انہوں نے کہا: "یارسول اللہ! یہ شخص دیوانہ ہے جسے دیوانگی کا دورہ پڑ چکا ہے" آپ نے فرمایا: "یہ دیوانہ نہیں بلکہ مصیبت زدہ ہے"
پھر فرمایا: "تمہیں بتاؤں کہ صحیح معنی میں دیوانہ کون ہوتا ہے؟" انہوں نے کہا: "یارسول اللہ! ضرور ارشاد فرمائیے! آپ نے فرمایا: "جو مٹک مٹک کر چلتا ہے۔ اپنے دونوں اطراف کی طرف بار بار دیکھتا ہے۔ اپنے شانون کو مٹکاتا ہوا چلتا ہے، خدا کی نافرمانی کے باوجود اس کی جنت کی آرزو رکھتا ہے جس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں جس کی خیر کی کسی کو امید نہیں ایسا شخص (دراصل) مجنون ہے۔ یہ بے چارہ تو مصیبت زدہ ہے"
امام جعفر صادقعلیہ السلام اپنے آباؤ اجداد علیہم السلام نے یہی روایت کرتے ہیں۔
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۳
۱۷۲۴۹۔ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو سخت ناپسند کرتا ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے ستر سال کا (بوڑھا) ہوتا ہے، لیکن اپنی چال ڈھال سے بیس سال کا (نوجوان) معلوم ہوتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) کنز العمال حدیث ۷۷۴۱
۱۷۲۵۰۔ اللہ تعالیٰ اسے بیس سالہ نواجوان کو پسند فرماتاہے جو بیس سالہ (نوجوان) کی مانند ہوتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) کنز العمال حدیث ۷۷۳۲
(قول موئف: ملاحظہ ہو باب: "چال" "زمین پر اکڑ کر نہ چلو")
(۷)متکبر انسان
۱۷۲۵۱۔ ناپسندیدہ ترین انسان متکبر ہوتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) مجار الانور جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۱
۱۷۲۵۲۔ قیامت کے دن مجھ سے سب سے دو "ثرثار" لوگ ہوں گے یعنی وہی جو تکبر کرتے ہیں۔
(حضرت رسول اکرم) مجار لانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۲
۱۷۲۵۳۔ آخرت کے دن تم لوگوں میں سے ہمارے نزدیک ناپسندیدہ ترین اور ہم سے دور ترین لوگ متکبر نہ باچھیں کھول کھول کر باتیں کرنے والے اور متفیدق قسم کے لوگ ہوں گے"
لوگوں نے پوچھا: "یارسول اللہ! متفیہق کون لوگ ہوتے ہیں؟" فرمای: "متکبر لوگ"
(حضرت رسول اکرم) حجتہ البیضاء جلد ۶ صفحہ ۲۱۴ اسے معمرمذی نے بھی ذکر کیا ہے۔ ملاحظہ ہو جلد ۸ صفحہ ۱۷۵
۱۷۲۵۴۔ کیا تم یہ آس لگائے بیٹھے ہو کہ اللہ تمہیں عجز و انکساری کرنے والوں کا اجر دے گا حالانکہ تم اس کے نزدیک متکبروں میں سے ہو؟
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ مکتوب ۲۱
۱۷۲۵۵۔ متکبر ہلاکت و بربادی سے محفوظ رہتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
(۸)تعجب ہے متکبر کس لئے تکبر کرتا ہے؟
۱۷۲۵۶۔ مجھے فرزند آدم پر تعجب ہوتا ہے جس کی ابتدا ایک نطفہ ہے وار انتہا مردار وہ ان دونوں کیفیتوں کے درمیان، غلاظت و گندگی کا برتن بنا پھرتا ہے اور پھر غرور اور تکبر بھی کرتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۴
۱۷۲۵۷۔ مجھے تعجب ہوت اہے متکبر و مغرور پر کل ایک نطفہ تھا اور کل کو مردار ہو گا۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ مکتوب ۱۲۶
۱۷۲۵۸۔ تعجب ہے متکبر اور فخرومباہات کرنے والے پر جو نطفے سے پیدا کیا گیا ہے پھر وہ مردار ہو جائے گا۔ اور اس دوران یہ بھی نہیں جانتا کہ اس کا انجام کیا ہو گا؟
(امام محمد باقرعلیہ السلام) مجارالانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۲۹
۱۷۲۵۹۔ مولا امام جعفر صادقعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد گرامی امام محمد باقرعلیہ السلام سے پاخانے کے متعلق پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے تو انہوں نے فرمایا: "اس کی وجہ نبی آدم کو حقارت کی طرف متوجہ کرانا ہے، تاکہ وہ اس کا حامل ہوتے ہوئے تکبر و غرور سے کام نہ لے"
مجار الانوار جلد ۸۰ صفحہ ۱۶۳ وسائل شیعہ جلد اول صفحہ ۲۳۵
۱۷۲۶۰۔ حضرت سلمان فارسی اور ایک شخص کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس شخص نے حضرت سلمان سے کہا: "سلمان! تم ہو کیا چیز؟ جناب سلمان نے کہا: "میی اور تمہاری اولاد ایک گندہ نطفہ تھے میرا اور تمہارا انجام ایک بدبودار مردار کی صورت میں ہو گا۔ جب قیامت کا دن ہو گا اور میزان اعمال نصب کیا جائے گا، جس کا پلڑا بھاری ہو گا وہ معزز اور صاحبِ تکریم ہو گا اور جس کا پلڑا ہلکا ہو گا وہ لئیم اور کمینہ ہو گا۔"
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) نے اپنے آباؤ اجداد سے روایت کی ہے۔
مجار ال؛انوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۱
۱۷۲۶۱۔ تم اس کی طرح نہ بنو جس نے اپنے ماں جائے بھائی کے مقابلہ میں غرور کیا بغیر کسی فضیلت و برتری کے کہ جو اللہ نے اس میں قرار دی ہو سوائے اس کے کہ حاسدانہ عداوت سے اس میں بڑائی احساس ہوا اور خود پسندی نے اس کے ناک میں کبرو غرور کی آگ پھونک دی جس کی وجہ سے اللہ نے ندامت و پشیمانی کو اس کے پیچھے لگا دیا۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) شرح ابن ابی الحدید جلد ۱۳ صفحہ ۱۳۷ ۔ نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
(۹)غرور تکبر کا سبب
۱۷۲۶۲۔ جو شخص تکبر یا جبر و استکبار سے کام لیتا ہے، اس کی وجہ وہ ذلت و خواری ہوتی ہے جو وہ اپنے اندر محسوس کرتا ہو۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۲۵
۱۷۲۶۳۔ کسی کے تکبر کی وجہ وہ ذلت و احساس کمتری ہے جو وہ اپنے اندر محسوس کرتا ہو۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانور جلد ۷۳ صفحہ ۲۲۵
۱۷۲۶۴۔ ہر متکبر حقیر ہوتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۶۵۔ پست فطرت انسان ہی تکبر کرتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۶۶۔ صرف پست فطرت اور بے قدر انسان کے علاوہ کوئی تکبر و غرور نہیں کرتا۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
(قولِ موئف: ملاحظہ ہو: "کذب" باب (جھوٹ) "جھوٹ بولنے کے اسباب"
اسبابِ تکبر کے بارے میں ابوحامد غزالی کا نظریہ
معلوم ہونا چاہئے کہ "کبر" ایک باطنی کیفیت ہے، جو صورت حال اخلاق و افعال سے ظاہر ہوتی ہے، وہ اس کیفیت کا ثمرہ اور نتیجہ ہوتی ہے اس کو "تکبر" سے موسوم کیا جانا چاہئے۔ جبکہ "کبر" نام ہے اس باطنی کیفیت کا جس سے انسان اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے اور اپنی قدر و قمیت کو دوسروں سے بالاتر جانتا ہے۔
اس باطنی کیفیت کا موجب صرف ایک ہی چیز ہوتی ہے وہ ہے "عجب" یا خود پسندی جو متکبر کو لاحق ہوتی ہے کیونکہ انسان خودپسندی کا شکار ہو جاتا ہے اور اپنی ذات، اپنے علم اپنے عمل یا کسی اور بات پر اتراتا و اکڑتا ہے تو اپنے آپ کو بڑا سمجھتا اور دوسروں پر اپنی فوقیت جانتا ہے۔
اپنی ظاہری کبر کی کیفیت اس کے تین اسباب ہوتے ہیں۔ ایک سبب کا تعلق متکبر کے ساتھ ہوتا ہے، ایک کا تعلق اس کے ساتھ ہوتا ہے جس پر تکبر کیا جاتا ہے اور ایک کا تعلق ان دونوں کے علاوہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس سبب کا تعلق متکبر کے ساتھ ہوتا ہے وہ ہے "عُجب" یا خودپسندی، اور جس کا تعلق اس کے ساتھ ہوتا ہے جس پر تکبر کیا جاتا ہے وہ ہے "حد" اور "کینہ" جس سبب کا تعلق ان دو کے علاوہ کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ہے "ریاکاری"۔ اس لحاظ سے تکبر کے کل چار اسباب بن جاتے ہیں۔ ۱۔ خودپسندی۔ ۲۔ کینہ۔ ۳۔ حسد اور ۴۔ ریاکاری۔"
المجة البیضاء جلد ۶ صفحہ ۲۴۵۔ تمام کلام کا مطالعہ کیا جائے
(۱۰)کبر و غرور کا علاج
۱۷۲۶۷۔ جو شخص عظمتِ الہٰی کو جانتا ہے اسے زیب نہیں دیتا کہ بڑائی اختیار کرے، کیونکہ عظمت پروردگار کے جاننے والوں کی سربلندی اسی بات میں ہے کہ وہ اس کے آگے توضع و انکساری کریں۔ جلال الہٰی کی معرفت رکھنے والوں کی عزت اسی بات میں ہے کہ وہ اس کے آگے ذلت و عاجزی کے ساتھ جھک جائیں۔۔
(حضرت امام حسنعلیہ السلام) مجاالانوار جلد ۷۸ صفحہ ۱۰۴
۱۷۲۶۸۔ جو شخص اللہ کی معرفت رکھتا ہے اس کے لئے مناسب نہیں کہ اپنی بڑائی کا اظہار کرے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۶۹۔ اگر اللہ چاہتا تو آدم کو ایک ایسے نور سے پیدا کرتا جس کی روشنی آنکھوں کو چندھیا دیتی اور اس کی خوشنمائی عقلوں پر چھا جاتی ایسی خوشبو سے کہ جس کی مہلک سانسوں کو جکڑ لے اگر ایسا کرتا تو ان کے آگے گردنیں جھگ جاتیں اور انکے بارے میں فرشتوں کی آزمائش ہلکی ہو جاتی۔
لیکن اللہ سبحانہ اپنی مخلوقات کو ایسی چیزوں سے آزمات ہے جن کی اصل و حقیقت سے وہ ناواقف ہوتے ہیں۔ تاکہ اس آزمائش کے ذریعے (اچھے اور برے افراد میں) امتیاز کر دے ان سے نخوت و برتری کو الگ اور غرور و خودپسندی کو دور کر دے۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۷۰۔ اگر انبیاء ایسی قوت و طاقت رکھتے جسے دبانے کا قصد و ارادہ بھی نہ ہو سکتا ایسا تسلط و اقتدار رکھتے جس پر تعدی ناممکن ہوتی۔۔ تو یہ چیز نصیحت پذیری کے لئے آسان اور اس سے انکار و سرتابی بہت بعید ہوتی۔۔ لیکن اللہ سبحانہ نے یہ چاہا کہ اس کے پیغمبرو کا اتباع، اس کی کتابوں کی تصدیق، اس کے سامنے فروتنی، اسکے احکام کی فرمانبرداری اور اس کی اطاعت، یہ سب چیزیں اس کے لئے مخصوص ہوں ان میں کوئی دوسرا شائبہ تک نہ ملو، اور جتنی آزمائش کڑی ہو گی اتنا ہی اجر و ثواب زیادہ ہو گا۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۷۱۔ لیکن اللہ سبحانہ اپنے بندوں کو گوناگوں سختیوں سے آزماتا ہے ان سے اسی عبادت کا خواہان ہے جو طرح طرح کی مشقتوں سے بجا لائی گئی ہو انہیں قسم قسم کی ناگواریوں سے جانچتا ہے تاکہ ان کے دلوں سے تمکنت و غرور کو نکال باہر کرے اور ان کے نفوس میں عجز و فروتنی کو جگہ دے بتلاؤ آزمائش (کی راہ) سے اپنے فضل و کرم کے کھلے ہوئے دروازوں تک انہیں پہنچائے۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۷۲۔ یہی وہ چیز ہے جس سے خداوندِ عالم ایمان سے سرفراز ہونے والے بندوں کو نماز، زکوٰة اور مقررہ دنون میں روزوں کے جہاد کے ذریعے محفوظ رکھتا ہے۔ اس طرح ان کے ہاتھ پیروں (کی طغیانیوں) کو سکون کی سطح پر لاتا ہے، ان کی آنکھوں کو عجزو شکستگی سے جھکا کر نفس کو رام اور دلون کو متواضع بنا کر رعفت و خود پسندی کو ان سے دور فرماتا ہے۔
دیکھو! ان اعمال و عبادت میں غرور کیاابھرے اثرات کو مٹانے اور تمکنت کے نمایاں ہونے والے آثار کو دبانے کے کیسے کیسے فوائد مضمر ہیں۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۷۳۔ خداوندِ عالم نے ایمان کا فریضہ عائد کیا شرک کی آلودگیوں کو پاک کرنے کے لئے اور نماز کو فرض کیا رعونت سے بچانے کے لئے۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ حکمت ۲۵۲
کبر کے علاج کے بارے علاّمہ مجلسی کی گفتگو
"کبر کا علاج اور تواضع کا حصول دو طرح سے ہو سکتا ہے۔ ایک علمی اور دوسرا عملی علمی صورت تو یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کی اور اپنے رب کی معرفت حاصل کرے یہی چیز کبر کے دور کرنے کے لئے کافی ہے کیونکہ جب انسان اپنے آپ کو صحیح معنی میں پہچان لے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ وہ ذلیل س ذلیل ترین مخلوق ہے، ایک سے کمترین ہے۔ اور اس کے شایان شان صرف یہی بات ہے کہ وہ اپن آپ کو متواضع، ذلیل و حقیر سمجھے جب اپنے رب کی معرفت حاصل کر لے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ عظمت و کبریائی صرف اور صرف ذات کبریا کو زیب دیتی ہے۔ یہی وہ علمی مداوا ہے جو کبروغرور کی رشیرکنی کرتا ہے جبکہ اس کا عملی علاج یہ ہے کہ انسان خود کو خدا و خدا کے سامنے متواضع و منکر سمجھے صاحبان تواضع کے اخلاق و عادات کو اختیار کئے رہے، خدا کے نیک و صالح افراد کے حالات سے باخبر رکھے ان سے ہمیشہ رہنمائی حاسل کرتا رہے حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی سیرت طیبہ کو اپنا اسوہ عمل قرار دے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) زمین پر بیٹھ کر کھاناتناول کرتے نیز فرمایا کرتے تھے کہ میں تو خدا کا ایک بندہ ہوں، اور اسی طرح غذا کھاتا ہوں جس طرح غلام کھانا کھاتے ہیں۔
مجارالانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۰۱ صفحہ ۲۰۵ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ گفتگو احیاء العلوم غزالی سے اخذ کی گئی ہے۔
(قول موئف: ملاحظہ ہو: باب متکبر پر تعجب ہے۔۔ نیز: باب کبر زیبا ہے جناب کبریا کے واسطے اور ملحق باب۔)
(۱۱)کبر سے بچاؤ کا طریقہ
۱۷۲۷۴۔ مجھے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ انسان اپنے ہاتھوں میں ایسی چیزوں کو اٹھائے جو اس کے اہلِ خانہ کے استعمال میں آتی ہیں، کیونکہ اس طرح وہ کبروغرور سے بچا رہتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) تنبیہ الخواطر صفحہ ۱۶۶
۱۷۲۷۵۔ جو اپنے پھٹے پرانے کپڑوں کو پیوند لگائے، اپنے جوتوں کو خود گانٹھے اوراپنی ضروریات کی چیزوں کو خود اٹھائے وہ غرور سے محفوظ رہتا ہے۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) وسائل شیعہ جلد ۳ صفحہ ۳۴۶
۱۷۲۷۶۔ جو اپنے مال اسباب کو خود اٹھاتا ہے وہ کبر و غرور سے بچا رہتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۷۷۹۴
۱۷۲۷۷۔ جو اپنی بکری کا دودھ خود دوہے، اپنی قمیض کو پیوندخود لگائے اپنے جوتوں کو خود گانٹھے اپنے ملازم کا ہاتھ بٹائے اوربازار سے سودے خود اٹھا کر لائے وہ تکبر و رعونت سے محفوظ رہتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۷۷۹۳
۱۷۲۷۸۔ جو اونی لباس پہنے، گانٹھے ہوئے جوتے استعمال رکے، گدھے پر سواری کرے، بکری کا دودھ خود دوہے اور اس کے اہل خناہ اس کے ساتھ مل کر کھانا کھائیں تو ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ تکبر کو دور کر دیتا ہے، میں عبد (خدا) اور عبد (خدا) کا بیٹا ہوں، غلاموں کی طرح بیٹھتا ہوں اور غلاموں کی مانند کھانا کھاتا ہوں۔
میری طرف وحی کی گئی ہے کمہ منگرالمزاجی سے کام لو۔ اور ایک دوسرے پر برتری نہ جتاؤ۔۔۔
(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۷۷۹۷
۱۷۲۷۹۔ ابوامامہ کہتے ہیں ایک مرتبہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جنت التبع کی طرف تشریف لے گئے آپ کے کچھ اصحاب بھی آپ کے پیچھے ہو لئے کچھ دور جا کر حضرت رک گئے اور انہیں کم دیا کہ آپ سے آگے آ جائیں پھر آپ ان کے پیچھے چلنے لگے۔ اس اقدام کے بارے میں آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: "میں نے اپنے پیچھے تمہارے جوتوں کی آواز سنی تو مجھے دل میں تکبر کا اندیشہ ہوا، اسی لئے میں نے یہ اقدام کیا ہے۔
(دیلمی) البتہ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ صرف یہ بتانے کے لئے اسے درج کیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو کہ اُدھر اس قسم کی روایات بھی موجود ہیں۔ ملاحظہ ہو کنزالعمال حدیث ۸۸۷۸ (قولک موئف: احادیث میں مذکورہ امور کو قاعدہ کلیہ کی حیثیت نہیں دی جا سکتی، بلکہ زمان و مکان اور افراد کے اختلاف کے ساتھ قواعد بھی بدلتے رہتے ہیں جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے تواضع و انکساری کے لئے پشیمنہ کا لباس زیب تن کریں گے حالانکہ ان کے دل غرور و نخوت سے لبریز ہوں گے" لہٰذا غور کیجئے گا۔
۱۷۲۸۰۔ عبداللہ بن جبلہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھ مچھلی لٹکائی ہوئی تھی کہ اچانک میرا سامنا حضرت ابوالحسنعلیہ السلام سے ہو گیا۔ آپعلیہ السلام نے دیکھ کر فرمایا: "اسے پھینک دو، کیونکہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ ایک شریف آدمی اپنے ساتھ ایک پست چیز کو اٹھائے ہوئے ہو"
آپ نے پھر ارشاد فرمایا: "تم ایسے لوگ ہو جن کے دشمن بہت زیادہ ہیں۔ اور لوگوں کو تمہارے ساتھ بڑی دشمنی ہے۔ لہٰذا ایسے گروہ شیطان! تم سے جس قدر بن پرے اپنے آپ کو زینت سے آراستہ رکھو، کیونکہ مخلوق تمہاری دشمن ہے"
وسائل الشیعہ جلد ۳ صفحہ ۳۴۵
۱۷۲۸۱۔ یونس بن یعقوب کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جو اپنے اہل خانہ کے لئے چیزیں خرید کر اٹھائے جا رہا تھا۔ جب اس نے امام کو دیکھا تو اسے شرم محسوس ہوئی۔ امامعلیہ السلام نے فرمایا: تم نے اپنے اہل خانہ کے لئے خریداری کی ہے اور انہی کے لئے سامان کو اٹھائے جا رہے ہو پھر فرمایا: نجدا میں بھی اسی بات کو پسند کرتا ہوں کہ اپنے اہل و عیال کے لئے سامان خرید کر خودی اٹھا کر گھر لے جاؤ، لیکن (چونکہ اہلِ مدینہ اس بات کو معیوب سمجھتے ہیں اس لئے) اہل مدینہ نہ ہوتے تو ایسا ضرور کرتا"
وسائل الشیعہ جلد ۳ صفحہ ۳۴۵
۱۷۲۸۲۔ رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے حضرت ابوذر کو جو وصیتیں فرمائیں ان میں سے ایک وصیت یہ بھی تھی "اے اباذر! آخری زمانہ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو سرما اور گرما ہر موسم میں پشیمنہ کا لباس پہنیں گے اور اسی کو دوسروں پر اپنی فوقیت و فضیلت سمجھیں گے، یہ ایسے لوگ ہوں گے جنہیں اہل ارض و سیماء لعنت سے نواز دیں گے۔
وسائل الشیعہ جلد ۳ صفحہ ۳۶۲
(قول موئف: ملاحظہ ہو: "وسائل الشیعہ جلد ۳ صفحہ ۳۴۴ باب ۵)
(۱۲)تکبر کے نتائج
۱۷۲۸۳۔ حرص، تکبر اور حسد گناہوں میں پھاند پڑنے کے محرکات ہیں۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ حکمت ۳۷۱
۱۷۲۸۴۔ تکبر اور غرور کا ثمرہ یہ ہے کہ اس سے گالیاں پڑتی ہیں۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۸۵۔ تکبر اور رعونت بلند درجہ انسان کو پست کر دیتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۸۶۔ تکبر رزالت کا مظہر ہوتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۸۷۔ متکبر کا کوئی سچا دوست نہیں ہوتا۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۸۸۔ تکبر گناہوں کے ارتکاب کا داعی ہوتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۸۹۔ کثرتِ تکبر کی وجہ سے، تباہی اوربربادی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۹۰۔ جو تکبر و اسراف کا لباس اوڑھتا ہے اور شرافت و فضیلت کے جامے کو اتار پھینکتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۹۱۔ متکبر انسان کو اچھی تعریف کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجارالانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۴ صفحہ ۳۰۴ جلد ۷۲ صفحہ ۱۹۰
۱۷۲۹۲۔ تکبر کرنے والا کچھ نہیں سیکھ سکتا۔ (یا کوئی تعلیم حاصل نہیں کر سکتا)۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
(۱۳)خدا متکبر کو ذلیل کر دیتا ہے
۱۷۲۹۳۔ تکبر سربلند شخص کو ذلیل کر دیتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۹۴۔ آسمان میں دو فرشتے ہیں جو بندوں پر مقرر کئے گئے ہیں لہٰذا جو شخص کبرو غرور کا مظاہرہ کرتا ہے وہ اسے ذلیل کر دیتے ہیں۔
(حضرت رسول اکرم) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۷
۱۷۲۹۵۔ تکبر سربلند شخص کو ذلیل کر دیتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عزرالحکم
۱۷۲۹۶۔ جو لوگوں کے سامنے اکڑتا ہے ذلیل ہو جاتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) مجارالانوار جلد ۷۷ صفحہ ۲۳۵
۱۷۲۹۷۔ ہر ایک بندہ کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جسے ایک فرشتہ تھامے ہوئے ہوتا ہے لہٰذا جب کوئی شخص تکبر کرنے لگتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے: "پست ہو جا خدا تجھے ذلیل کرے تجھ جیسا شخص ہمیشہ اپنے دل میں تو بہت بڑا ہوتا ہے لیکن لوگوں کی نگاہوں میں بہت پست ہو جات اہے جب کوئی شخص تواضع و انکساری سے کام لیتا ہ تو کدا اسے بلند کر دیتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے تو بلند ہو جا خدا تجھے ہمیشہ سربلند رکھے۔ لہٰذا وہ شخص ہمیشہ اپنے آپ کو سب سے چھوٹا سمجھتا ہے لیکن لوگوں کی آنکھوں میں وہ سربلند ہوتا ہے"
۱۷۲۹۸۔ ہر ایک آدمی کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ می ہوتی ہے جب وہ تکبر اور غرور کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ اس کی لگام کو نیچ ڈال دو۔
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۱ اسے طبرانی اور بزازنے کی روایت کیا ہے۔
۱۷۲۹۹۔ کھیتی (ہمیشہ) نرم زمین میں اگتی ہے چٹیل پہاڑ پر نہیں۔ اسی طرح حکمت اور دانائی بھی تواضع و انکساری کرنے والے دلوں میں پروان چڑھتی ہے، متکبر اور مغرور دلوں میں نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے عجز و انکساری کو عقل کا آلہ قرار دیا ہے اور غرور نخوت کو جہالت کا آلہ بنایا ہے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو شخص اپنا سرچھت سے اوپر لے جانا چاہتا ہے تو چھت اس کا سر پھوڑ دیتی ہے۔ اور جو اس میں سر کو جھکائے رکھتا ہے اس کے سایہ سے بہرہ مند ہوتا ہے چھت اسے اپنے اندر لئے رہتی ہے۔ اسی طرح جو شخص خد اکے لئے سرکو نہیں جھکاتا خدا اسے پست کر دیتا ہے اور جو سرِتسلیم جھکائے رہتا ہے خدا اسے سربلند کر دیتا ہے۔
(اما موسیٰ کاظم علیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۸ صفحہ ۳۱۲
۱۷۳۰۰۔ جو شخص خد اکے لئے ایک درجہ انکساری کرتا ہے، خدا اسے ایک درجہ سربلند فرما دیتا ہے بہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ اسے بلند سے بلند ترین مقام تک جا پہنچاتا ہے اسی طرح جو شخص ایک درجہ تکبر کرتا ہے خدا بھی اسے ایک درجہ پست کر دیتا ہ اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے پست سے پست ترین جگہ میں ڈال دیتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۰ اسے ابن ماجہ اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
۱۷۳۰۱۔ جو شخص تواضع و انکساری کرتا ہے اللہ اسے بلند تر کر دیتا ہے اور فرماتا ہے: "خدا تجھے سربلند رکھے، بلند سے بلند تر ہوتا جائے غرور سے کام لیتا ہے تو اس کی گردن توڑ دیتا ہے اور فرماتا: "ذلیل ہو جا" پس وہ شخص لوگوں کی نگاہوں سے گر جات اہے اور اپنے دل میں بڑا بنا رہتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۰
(قول موئف: ملاحظہ ہو: بابا "تواضع "تواضع اختیار کرو بلند مرتبہ پاؤ گے")
متکبرین کا ٹھکانہ بہت بُرا ہے
قرآن مجید:
فادخلوا ابواب جہنم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مثوی المتکبرین ۔ (نحل /۲۹)
ترجمہ:
پس جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ رہو گے تکبر کرنے والوں کاکیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔
ان الذین یستکبرون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ داخرین۔ (مومن/۶۰)
ترجمہ:
بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر اور سرتابی کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔
حدیث شریف:
۱۷۳۰۲۔ قیامت کے دن تکبر اور غرور کرنے والے چھوٹی چھوٹی چیونٹیوں کی صورت میں مشہور ہوں گے اور لوگ انہیں لتاڑتے پھیریں گے کیونکہ وہ خدا کے نزدیک ذلیل و رسوا ہوں گے۔
(حضرت رسول اکرم) محبة البلاضا جلد ۶ صفحہ ۲۱۵
۱۷۳۰۳۔ یقینا متکبر لوگ چھوٹی چیونٹیوں کی صورت میں بنا دئیے جائیں گے اور لوگ انہیں روندتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حساب و کتاب ختم ہو جائے گا۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجارالانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۹ و صفحہ ۲۳۷
۱۷۳۰۴۔ حارثہ بن وہب کہتے ہیں: "میں نے رسول اللہ سے سنا ہے کہ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ جہنمی لوگ کون ہون گے؟" (پھر خودہی فرمایا) "ہر سرکش، مٹک کر چلنے والا اور متکبر انسان ہی جہنمی ہو گا"
الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۳ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
۱۷۳۰۵۔ قیامت کے دن متکبر لوگ چھوٹی چھوتی چیونٹیوں کی صورت میں مشہور رہیں گے جنہیں انسان روند ڈالیں گے۔ ان چیونٹیوں کی شکل و صورت انسانوں جیسی ہو گی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی ان سے بلند ہو گی۔۔
(حضرت رسول اکرم) مجة البلاضاء جلد ۶ صفحہ ۲۱۵ اسے احمد دین جنبل نے بیان کیا ہے۔ ملاحظہ ہو مسند احمد جلد ۲ صفحہ ۱۷۹
۱۷۳۰۶۔ قیامت کے دن متکبر لوگ چیونٹیوں کی مانند محور ہوں گے جن کی شکل و صورت انسانوں جیسی ہو گی اور انہیں ذلت و رسوائی ہر طر سے اپنے گھیرے میں لے لے گی۔۔
(حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۷۷۵۰
۱۷۳۰۷۔ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام "ہبہب" ہے۔ خداوند عالم کا حق بنتا ہے کہ اس میں ہر مغرور و متکبر انسان کو ٹھہرائے۔
(حضرت رسول اکرم) حجتہ البضاء جلد ۶ صفحہ ۲۱۵ اسے حاکم نے بھی اپنی کتاب مستراک جلد ۴ صفحہ ۵۹۷ میں ذکر کیا ہے۔ لیکن اس کی سند ضعیف ہے۔
۱۷۳۰۸۔ جہنم میں ایک قصر ہے جس میں متکبرین کو بند کر کے اس کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔
(حضرت رسول اکرم) حجة البضا جلد ۶ صفحہ ۲۱۵
۱۷۳۰۹۔ متکبرین کے لئے جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام "سقر" ہے اس نے ایک دن اللہ سے اپنی شدت حرارت کی شکایت کی اور درخواست کی اے ایک مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی جائے۔ اجازت ملنے پر جب اس نے سانس لیا تو تمام جہنم کو جلا ڈالا۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۸ صفحہ ۲۳۲ جلد ۸ صفحہ ۲۹۴
(قول مولف: ملاحطہ ہو: باب "جہنم" "متکبرین کی وادی"
 
تکبر
(۱)تکبر
قرآن مجید:
فسجد الملٰئکة ۔۔۔۔۔۔ اجمعون ۔۔ الا۔۔۔۔۔ من الکٰفرین۔ (ص/۷۳ تا ۷۴)
ترجمہ:
پس سب ہی ملائکہ نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے اس نے تکبر کیا اور وہ انکار کرنے والوں میں سے تھا۔
قال ابلیس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الی یوم الدین ۔ (۷۵ تا ۷۸)
ترجمہ:
اللہ نے فرمایا: اے ابلیس جسے میں نے اپنی قدرت کاملہ سے خلق کیا تجھے اس کو سجدہ کرنے سے کیا شے مانع ہوئی؟ کیا تو نے تکبر کیا یا کیا تو عالین (بہت بلند مرتبہ لوگوں) میں سے ہے؟ "اس نے کہا: "میں اس سے افضل ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے (آدمعلیہ السلام) مٹی سے خلق کیا ہے۔" اللہ نے فرمایا "یہاں سے نکل جا بیشک تو راندہ درگاہ ہے اور یقینا تجھ پر قیامت تک میری لعنت ہے۔"
قال فاھبط منہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ من الصغرین ۔ (اعراف/۱۳)
ترجمہ:
اللہ نے فرمایا (اے شیطان!) اتر جا یہاں سے تیرے لئے مناسب نہیں تھا کہ ہمارے حضور تکبر کرتا پس نکل جا بے شک تو پست اور ذلیلوں میں سے ہے۔
حدیث شریف:
۱۷۲۰۶۔ تکبر دور رہو کیونکہ یہ بہت بڑا گناہ بدترین عیب اور ابلیس کا زیور ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عذرالحکم
۱۷۲۰۷۔ تکبر کے نزدیک نہ جاؤ کیونکہ تکبر ہی نے ابلیس کو اس بات پر ابھارا تھا کہ آدمعلیہ السلام کو سجدہ نہ کرے۔
(حضرت رسول اکرم) کنزل العمال حدیث ۷۷۳۴
۱۷۲۰۸۔ اللہ نے شیطان کے ساتھ جو کیا اس سے عبرت حاصل کرو کہ اس کی طویل عبادتوں اور بھرپور کوششوں پر ایک گھڑی کے گھمنڈ و تکبر سے پانی پھیر دیا۔۔۔ تو اب ابلیس کے بعد کون رہ جاتا ہے جو اس جیسی معصیت کر کے اللہ کے عذاب سے محفوظ رہ سکتا ہو؟ ۔۔
خدا کے بندو! اللہ کے دشمن سے ڈرو کہیں وہ تمہیں اپنا روگ نہ لگا دے اور اپنی پکار سے تمہیں بہکا نہ دے۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۰۹۔ لازم ہے کہ اپنے دلوں میں چھپی ہوئی عصبیت کی آگ اور جاہلیت کے کینوں کو دور کرو کیونکہ مسلمان میں یہ غرور خود پسندی شیطان کی وسوسہ اندای، نخوست پسندی، فتنہ انگیزی اور فون کاری ہی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ عجز و فروتنی کی سرکا تاج بنانے، کبروخود بینی کو پیرو تلے روندنے اور تکبر و رعونت کا گردن سے اتارنے کا عزم بالجزم کا اس طرح اپنے اور اپنے دشمن شیطان اور اس کی سپاہ کے درمیان تواضع و فروتنی کو مورچہ قائم کرو۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۱۰۔ لازم ہے کہ تم سے قبل سرکش امتوں پر جو قہر و عذاب اور عتاب و عقاب نازل ہوا اس سے عبرت حاصل کرو۔۔ جس طرح زمانہ کی مصیبتوں سے پناہ مانگتے ہو، اسی طرح مغرور بنا دینے والی چیزوں سے بھی اللہ کے دامن میں پناہ مانگو۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۱۱۔ دنیامیں سرکشی کی پاداش آخرت میں ظلم کی گرانباری کے عذاب اور غرور نخوت کے برے انجام کے خیال سے اللہ کے خوف کھاؤ، کیونکہ یہ (ظلم و سرکشی و غرور و نخوت) شیطان کا بہت بڑا جال اور ہتھکنڈہ ہے جو لوگوں کے دلوں میں زہر قاتل کی طرح اتر جاتا ہے۔ نہ تو اس کا اثر کبھی رائیگاں جاتا ہے نہ ہی اس کا وار کبھی خطا کرتا ہے۔ نہ عالم س اس کے علم کے باوجود اور نہ پھٹے پرانے چیتھڑوں میں کسی فقیر بے نواسے۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۱۲۔ تکبر سے دور ہو کیونکہ تکبر انسان چادر کی طرح اپنی لپیٹ میں لئے ہوتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۱ اسے حکمرانی نے "اوسط" میں یہ روایت کیا ہے نیز کنز العمال حدیث ۷۷۳۵
۱۷۲۱۳۔ تکبر تقریبا ہر جنس کے افراد میں ہوتا ہے۔۔۔ چنانچہ حضرت رسول خدا مدینہ کے ایک راسے سے گزر رہے تھے تو ایک سیاہ فام عورت وہاں سے گوبر اٹھا رہی تھی۔ کسی نے اس سے کہا: "رسول خدا کو راستہ دے دو تو اس نے جواب دیا "راستہ کشادہ ہے" اس پر ایک شخص نے نے اسے اس کی گستاخی کی سزا دینے کا ارادہ کیاتو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا: "جانے دو! کفریہ مغرور و سرکش عورت ہے"
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۰
عقل کی بدترین آفات میں سے ایک آفت تکبر بھی ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عذرالحکم
۱۷۲۱۴۔ انسان کے دل میں جس قدر تکبر داخل ہو گا اسی قدر اس کی عقل میں کمی واقع ہو جائے گی، خواہ کم ہو یا زیادہ۔
(امام محمد باقرعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۸ صفحہ ۱۸۶
۱۷۲۱۵۔ کبرونخوت سے اجتناب کرو کیونکہ یہ سرکشی اور خالقِ رحمان کی نافرمانی کا سرچشمہ ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عذرالحکم
۱۷۲۱۶۔ تکبر ایسی مہلک عادت ہے جس کے پاس جتنا زیادہ ہو گی وہ اتنا ہی کم عقل ہو گا۔
(حضرت علی علیہ السلام) عذرالحکم
۱۷۲۱۷۔ تکبر بدترین عادت ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) عذرالحکم
۱۷۲۱۸۔ جس نے تکبر سے جان چھڑائی گویا اس نے عزت و شرافت حاصل کر لی۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۸ صفحہ ۲۲۹
۱۷۲۱۹۔ انسان کی پیدائیش کے بارے میں فرماتے ہیں: یا پھر اسے (دیکھو) جسے اللہ نے ماں کے شکم کے اندھیروں اور پردے کی اندرونی تہوں میں بنایا جو ایک (جراثیم حیات) سے چھلکتا ہوا نطفہ ۔۔۔۔ تھا مگر ہوا ہ کہ جب اس (کے اعضاء) میں اعتدال پیدا ہو گیا اور اس کا قدو قامت اپنی بلندی پر پہنچ گیا تو وہ غرور متی میں آ کر (ہدایت سے) بھڑک اٹھا۔۔۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۸۳
۱۷۲۲۰۔ تکبر سے ہمیشہ بچو کیونکہ جو بندہ تکبر کرتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "میرے اس بندہ کو سرکشوں (کی فہرست) میں لکھ دو۔"
(حضرت رسول اکرم) کنز العمال حدیث ۷۷۲۹
۱۷۲۲۱۔ انسان تکبر کرتا رہتا ہے اور اپنے آپ کو اسی رذیل صفت میں گم کر دیتگا ہے یہاں تک کہ اسے سرکشوں کی فہرست میں لکھ دیا جاتا ہے۔ پھر اس کا انجام بھی وہی ہوتا ہے جو ان (سرکشوں) کا ہوا کرتا ہے۔
(حضرت رسول اکرم) کنز العمال حدیث ۷۷۴۹
۱۷۲۲۲۔ متقی افراد کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں انسان جس سے دوری اختیار کرتا ہے تو یہ زہد و پاکیزگی کے لئے ہوتی ہے اور جن سے قاریب ہوتا ہے تو یہ خوش خلقی و رحم دلی کیبنا پر ہے نہ اس کی دوری غرور و تکبر کی وجہ سے اور نہ اس کا میل جول کسی فریب و مکر کی بنا پر ہوتا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۳
۱۷۲۲۳۔ نیک بندوں کے نزدیک فرمانرواؤں کی ذلیل ترین صورتِ حال یہ ہے کہ ان کے متعلق گمان ہونے لگے کہ وہ فخرو سربلندی کو دوست رکھتے ہیں یہاں تک کہ ان کے حالات تکبر و غرور پر محمول ہو سکیں۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۲۱۶
۱۷۲۲۴۔ پیغمبر اکرم کی تعریف میں فرماتے ہیں: پیغمبر کو اس وقت بھیجا گیا جب لوگ حیرت و پریشانی کے عالم میں گم کردہ راہ تھے اور فتوں میں ہاتھ پیر مار رہے تھے۔ نفسانی خواہشون نے انہیں بھٹکا دیا تھا اور غرور نے انہیں بہکا دیا تھا۔"
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۹۵
۱۷۲۲۵۔ میں تو اس جماعت میں ہوں جن پر اللہ کے بارے میں کوئی ملامت اثر انداز نہیں ہوتی۔۔ وہ نہ سربلندی دکھاتے ہیں، نہ خیانت کرتے ہیں اور نہ فساد پھیلاتے ہیں۔
(حضرت علی علیہ السلام) نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
(۲)کبرزیبا ہے جنابِ کبریا کے واسطے
قرآن مجید:
ھواللہ للذی لاالہ الا ھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یشرکون۔ (حشر/۲۳)
ترجمہ:
وہی اللہ ہے جس کے سوا کلوئی معبود نہیں وہ بادشا ہے، نہایت پاک، صاحب سلامتی و امن، نگہبان ، طاقتور، زبردست صاحب کبررائی اللہ ؟؟؟؟؟ ہے اس سے جسے وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔
ولہ الکبریا ۔۔۔۔۔۔۔ وھوا لعزیزی الحکیم ۔۔ (جائیہ /۳۷)
ترجمہ:
اور آسمانوں اور زمینوں میں اسی کے لئے کبریاتی ہے اور وہ زبردست حکمت ہے۔
حدیث شریف:
۱۷۲۲۶۔ کبریائی صرف عالمین کے رب سے مخصوص ہے۔
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب۔ جلد ۳ صفحہ ۹۱ اسے صبرائی نے بھی روایت کیا ہے۔
۱۷۲۲۷۔ ہر تعریف اللہ کے لئے ہے جو عزت و کبریائی کی ردا اوڑھے ہوئے ہے جس نے ان دونوں صفتوں کو بلاشرکتِ غیرے اپنی ذات کے لئے مخصوص فرمایا ہے۔ اور دوسروں کے لئے ممنوع و ناجائز قرار دیا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) شرح ابن الی الحدید جلد ۱۳ صفحہ ۱۲۷ نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
۱۷۲۲۸۔ کسی شخص نے امام حسنعلیہ السلام سے کہا: "آپ میں تکبر پایا جاتا ہے" آپعلیہ السلام نے فرمایا: ایسی بات ہرگز نہیں، کیونکہ کبر ذاتِ کبریا کے ساتھ خاص ہے، لیکن میرے اندر "عزت" پائی جاتی ہے، جب کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "عزت، اللہ اس کے رسول اور مومنین کے لئے ہے"
مجار الانوار جلد ۲۴ صفحہ ۳۲۵ ، جلد ۷۸ صفحہ ۱۰۷ نیز اسی کتا میں ہے کہ آپ سے کسی نے کہا: "آپ میں اکڑپن پایا جاتا ہے: آپ نے فرمایا: "نہیں بلکہ عزت پائی جاتی ہے۔۔"
۱۷۲۲۹۔ کبر، اللہ تعالیٰ کی ردا ہے جبکہ متکبراس ردا کے بارے میں اللہ کے مقابلہ پر اترا ہوا ہوتا ہے۔
(امام محمد باقرعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۴ جلد ۷۸ صفحہ ۱۷۲
اسی کتاب میں ہے "اللہ متکبر ہے۔۔"
(امام موسیٰ کاظم علیہ السلام) مجار جلد ۷۸ صفحہ ۳۱۱
۱۷۲۳۰۔ خداوندِ جل وعلا فرماتا ہے: "کبریائی میری ردا ہے اور عظمت پر چادر ہے۔ لہٰذا جو شخص ان میں سے کسی ایک کے بارے میں میرے ساتھ نزاع کرے گا میں اسے سیدھا جہنم میں ڈال دوں گا"
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۳ اسے ابن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے۔ اور یہ الفاظ اسی کی روایت کے مطابق ہیں۔ ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کا ذکر کیا ہے۔
نیز کنزالعمال حدیث ۷۷۴۰۔ ۷۷۴۱۔ ۷۷۴۲۔ ۷۷۴۳۔
۱۷۲۳۱۔ ’کبر‘ اللہ تعالیٰ کی ردا ہے جو شخص اس بارے میں اللہ سے تنازع کرے گا تو اللہ اسے جہنم میں روندھے منہ ڈالے گا۔
(امام جعفر صادقعلیہ السلام) مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۔ امام محمد باقرعلیہ السلام صفحہ ۲۱۳
۱۷۲۳۲۔ اگر خداوند عالم تکبر کی کسی کو اجازت دیتا تو اس کے لئے اس کے خاصانِ خاص موجود تھے، یعنی انبیاء اولیاء لیکن اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ ان کے قرب کو بھی سخت ناپسند گردانا اور تواضع و انکساری کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) شرح ابن الحدید جلد ۱۳ صفحہ ۱۵۱ نہج البلاغہ خطبہ ۱۹۲
(۳)تکبر انکارِ حق کا نام
قرآن مجید:
افکلما جاء کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریقا تقتلون ۔ (بقرہ/۸۷)
ترجمہ:
کیا یہ حققت نہیں کہ جب کبھی تمہارے پاس رسول اس بات کو لائے جو تمہاری خواہش کے مطابق نہ تھی تو تم نے تکبر کیا، بعض (انبیاء) کو جھٹلایا اور بعض کو قتل کیا؟
ساصرف عن اٰیترالذین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لایومنوا ابھا۔۔۔ (اعراف /۱۴۶)
ترجمہ:
اور میں اپنی آیات سے ایسے لوگوں کے دلوں کو بھر دوں گا جو ناحق گھمنڈ کرتے ہیں اگر وہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں پھر بھی وہ ان پر ایمان نہیں لائیں گے۔
(قولِ مولف: نیز ملاحظہ ہو: سورہ اعراف / ۱۳ ۔ ۳۶۔ ۴۰ نحل /۲۲۔ یونس /۷۵)
نیز: جن آیات میں "کبر" مبعنی "استکبار" یعنی خدا کے سامنے گھمنڈ اور حق کے انکار کے معنی میں ہے، ان کی تعداد تقریباً اٹھاون ہے۔
حدیث شریف:
۱۷۲۳۳۔ "اے ابودر! جو شخص اس حالت میں دنیا سے رخصت ہو کہ اس کے دل میں ذرہ برابر بھی کبر ہو گا تو وہ جنت کی بو بھی نہیں سونگھ پائے گا یا پھر مرنے سے پہلے توبہ کر لے۔"
ابو ذر نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! مجھے حسن و جمال اچھا لگتا ہے اور میں تو یہ بھی چاہتا ہوں کہ میرے تازیانے کا دستہ اور جوتے کے سامنے کا حصہ خوبصورت کیا اس بات پر بھی یہ تنبیہ صادق آتی ہے؟ فرمای: "اس پر تمہارے دل کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟" عرض کیا: "میں اسے حق کی معرفت رکھنے والا اور اس پر اطیمنان کرنے والا پاتا ہون!" آپ نے فرمیا:
"یہ تکبر اور گھمنڈ نہیں ہے، بلکہ تکبر یہ ہوتا ہے کہ تم حق کا دامن چھوڑ دو اور اس سے تجاوز کر کے ناحق تک پہنچ جاؤ لوگوں کو اس نگاہ سے دیکھو کہ کسی کی عزت و نامور تمہاری عزت و ناموں اور کسی کا خون تمہارے خون کی برابری نہیں کر سکتے!"
(حضرت رسول اکرم) مجار الانور جلد ۷۷ صفحہ ۹۰
۱۷۲۳۴۔ عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول خدا نے فرمایا: "جس کسی کے دل میں تکبر کا ایک ذرہ بھی ہو گا وہ بہشت میں داخل نہیں ہو گا۔" کسی شخص نے عرض کیا: "ایک شخص کو اچھا کپڑا اور اچھا جوتا زیادہ پسند ہے تو کیا یہ بھی تکبر میرے میں آئے گا؟ فرمایا: "اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے تکبر یہ ہوتاہے کہ گھمنڈ کی وجہ سے حق کا انکار کیا جائے اور لوگوں کو حقیر سمجھا جائے۔"
(حضرت رسول اکرم) الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۵۶۷ اسے علم اور ترمذی نے بھی روایت کیا ہے۔
اسی قسم کی اور بھی بہت سی احادیث ہیں مثلاً حدیث ۷۷۴۷۔ ۷۷۶۴۔ ۷۷۶۵۔ ۷۷۶۶۔ ۷۷۶۷۔ ۷۷۶۸۔ ۷۷۶۹۔ ۷۷۷۰۔ ان میں یہ : "تکبر یہ ہے کہ حق کا انکار کیا جائے اور لوگوں کو حقیر سمجھا جائے" جبکہ حدیث ۷۷۷۱ میں ہے: "بلکہ تکبر یہ ہے کہ حق کا انکار کیا جائے اور لوگوں پر عیب لگایا جائے۔"
۱۷۲۳۵۔ محمد بن مسلم نے حضرت امام محمد باقر امام جعفر صادقعلیہ السلام نے فرمایا: "جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا"
راوی کہتے ہیں میں نے انا اللہ واناالیہ راجعون کہا۔ امامعلیہ السلام نے فرمایا: "اناللہ کس لئے کہہ رہے ہو؟ کہا: "اس لئے کہ جو میں نے آپ سے سنا ہے فرمایا: "جدھر تم جا رہے ہو وہ بات نہیں ہے، بلکہ میری مراد انکار و سرکشی سے ہے، اور تکبری خدا کا انکار و سرکشی ہوتا ہے"۔
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۱۶
۱۷۲۳۶۔ عبداللہ بن طلحہ کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام نے فرمایا: "حضرت رسول اکرم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: "وہ بندہ ہرگز جنت میں نہیں جائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہو گا، نہ ہی بندہ جہنم میں جائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا۔"
راوی نے عرض کیا: "آپ کے قربان جاؤں ایک شخص کوئی کپڑا پہنتا یا کسی سواری پر سوار ہوتا ہے تو اس سے تکبر کا اظہار ہوتاہے (اس بارے میں کیا حکم ہے؟)۔ آپ نے فرمایا: "اسے تکبر نہیں کہتے، بلکہ تکبر حق کے انکار کا نام ہے، جبکہ ایمان ، حق کے اقرار کو کہتے ہیں۔‘
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۲۳۵ ۔ جلد ۲ صفحہ ۱۴۱
۱۷۲۳۷۔ عمر بن یزید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: میں اچھا کھانا کھاتا ہوں، اچھی خوشبو لگاتا ہوں اور چست و خبوصورت سواری پر سوار ہوتا ہوں غلام میرے پیچھے چلتا ہے، تو کیا آپ کو اس بارے غرور و تکبر کی فرماتے ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو پھر میں یہ کام نہ کروں!"
اس پر امامعلیہ السلام نے اپنا سرجھکا لیا۔ پھر فرمایا؛ جبر اور ملعون وہ شخص ہوتا ہے جو لوگوں کو حقیر سمجھے اور حق سے جاہل رہے۔۔۔"
مجار الانوار جلد ۶۹ صفحہ ۳۳۹
۱۷۲۳۸۔ میں نے عاجزی اور انکساری کو تلاش کیا تو اسے صرف حق کو قبول کرنے میں پایا۔ لہٰذا حق کا رخ کرو اور اسی کی طرف متوجہ رہو۔ کیونکہ حق کی قبولیت انسان کو تکبر رہتے دور کر دیتی ہے۔
(حضرت علی علیہ السلام) مجارالانوار جلد ۶۹ صفحہ ۳۳۹
۱۷۲۳۹۔ جو شخص استغفر اللہ واتوب الیہ کہتا ہے اس کا شمار جبار و متکبر لوگوں میں نہیں ہوتا۔ متکبر تو وہ شخص ہے جو گناہوں پر اصرار کرے جو اس پر غالب آ چکے ہوں اور ان میں اس کی خواہشات بھی ہوں۔ نیز اپنی دنیا کوآخرت پر ترجیح دیتا ہو۔
(حضرت امام زین العابدینعلیہ السلام) مجارالانوار جلد ۹۳ صفحہ ۲۷۷
۱۷۲۴۰۔ ایک دانان کا قول ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادقعلیہ السلام سے پوچھا: "الحاد کی کم از کم حد کیا ہے؟ فرمایا: "تکبر اس کی ادنی حد ہے"
مجار الانوار جلد ۷۳ صفحہ ۱۹۰

یہ مضمون کتاب المیزان الحکمت سے لیا گیا ہے۔
 

فرخ

محفلین
جزاک اللہ قمر بھائی
گو کہ یہ دھاگہ تقریبآ تین سال پرانا ہے، مگر میں نے ابھی دیکھا۔۔۔۔
تکبر سے متعلق ایک بات جو تشویش ناک حد تک ہمارے موجودہ معاشرے میں محسوس کی جاسکتی ہے اور جس میں ہمارے میڈیا کا بھی ایک بہت بڑا حصہ ہے، وہ یہ کہ آجکل لوگ ذرا ذرا سی بات پر "فخر" کرنے کو بہت پسند کرنے لگے ہیں اور جس بات پر فخر کرتے ہیں اسی کی بنیاد پر وہ کسی نہ کسی کو حقیر بھی بنا رہے ہوتے ہیں یا جو اوپر کے مضمون میں تکبر سے متعلق برائیاں بیان ہوئی ہیں، کر رہے ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر، پاکستانی ہونے پر فخر کرنا، مسلمان ہونے پر فخر کرنا، سنی، شعیہ، بریلوی وغیرہ وغیرہ ہونے پر فخر کرنا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

حالانکہ لوگ یہ بات ہمیشہ بھول جاتے ہیں، کہ وہ جو بھی کچھ ہیں اور انکے پاس جو بھی کچھ ہے، سب اللہ کا دیا ہوا ہے اور اس میں انکا ذرہ برابر بھی کمال نہیں، پھر پتا نہیں وہ کس بات کا فخر کرتے ہیں؟
جبکہ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٍ وسلم نے فرمایا تھا کہ قیامت کے دن میں شفاعت کا علم اٹھاؤں گا اور میں اس پر فخر نہیں کرتا۔۔۔۔۔
اتنی بڑی اور عظیم ترین انسانی ہستی، اپنے اتنے عظمیم ترین مرتبے پر بھی فخر نہیں فرماتے، تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں۔۔۔۔۔۔

تکبر کی بجائے شکر کرنا چاہئیے اور عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے آگے سر بسجود ہونا چاہئیے جو بھی کچھ اس نے دیا اور بنایا۔۔۔۔

اللہ سبحان و تعالٰی ہم سب کو ایسے برائیوں سے محفوظ فرمائیں۔ آمین، ثم آمین
 
Top