تکمیل شدہ کتابوں کی ای۔بک کی تجویز!

زیک

مسافر
میں اعجاز صاحب سے متفق ہوں کہ chm نہ استعمال کیا جائے۔ یہ مائکروسافٹ کا فارمیٹ ہے۔ ہمیں پراجیکٹ گٹنبرگ کی طرح اوپن فارمیٹ پر انحصار کرنا چاہیئے کیونکہ کلوزڈ فارمیٹ کے مستقبل کا کسی کو علم نہیں۔
 

آصف

محفلین
پی ڈی ایف، اور ایچ ٹی ایم ایل۔
سادی ایچ ٹی ایم ایل کی وجہ سے ٹیکسٹ کی کوئی ضرورت نہ ہوگی۔
اور میری رائے میں html کی ایک ہی فائل رکھی جائے۔ زپ کی شکل میں دو تین سو کلو بائٹ کوئی بڑا سائز نہیں ہے۔
 

آصف

محفلین
کسی نے یونیکوڈ اردو سے پی ڈی ایف بنائی ہے؟ میں html سے پی ڈی ایف بنا کر دیکھنا چاہ رہا ہوں لیکن pdf میں صرف ڈبے آجاتے ہیں!!!!
 

زیک

مسافر
آصف نے کہا:
کسی نے یونیکوڈ اردو سے پی ڈی ایف بنائی ہے؟ میں html سے پی ڈی ایف بنا کر دیکھنا چاہ رہا ہوں لیکن pdf میں صرف ڈبے آجاتے ہیں!!!!

یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ پی‌ڈی‌ایف بنانے کے لئے کیا استعمال کرتے ہیں اور کس ورژن کی پی‌ڈی‌ایف بناتے ہیں۔ Adobe PDFWriter سے مجھے ڈبے ملتے ہیں مگر Adobe Distiller صحیح بناتا ہے۔

دوسری اہم بات یہ کہ پی‌ڈی‌ایف میں فونٹ embed کرنے کی بات ہوئی تھی۔ ایشیاٹائپ کا لائسنس آپ کو یہ نہیں کرنے دے گا۔ لہذا نفیس embed کرنا پڑے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
پ‌ڈ‌ف تو دیسی طریقہ سے بھی صحیح بن جاتی ہے، ghostscript اور gsviewکے استعمال سے۔ غالباً فونٹ ایمبیڈ کا ہی مسلئہ ہو گا۔
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز کی تجویز اچھی ہے۔ اس کے لیے docbook جیسا xml فارمیٹ بہتر ہے، تا کہ semantic مطلب بھی نکل سکے۔ ڈاک بک کے ٹرانسلیٹر لینکس پر تو موجود ہیں ہی:
docbook2html
docbook2pdf
docbook2ps
doc2booktex
docbook2txt
...

فارمیٹ کا صحیح انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مسئلہ جو فونٹ کی تبدیلی سے سامنے آ رہا ہے وہ ہے ہندسوں کے غائب ہونے کا۔ شاید صرف انگریزی ہندسوں کے استعمال سے بچت ہو جائے۔ نعمان نے نفیس ویب نسخ فونٹ سٹائل میں استعمال کیا ہے اور اس فونٹ میں digits کی میپنگ ایشیا ٹائپ فونٹ سے مختلف ہے۔ نتیجتاً دوسرے فونٹ میں ہندسے غائب ہوجاتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے بھی اس مسئلہ پر اپنی کم علمی کے باوجود تحقیق کرنے کی کوشش کی ہے۔

اور مختلف چیزوں کا موازنہ کرنے کے بعد اس بات پر 100 فیصد یقین رکھتی ہوں کہ اعجاز اختر صاحب کی تجویز کردہ DocBook فارمیٹ سب سے بہترین حل ہے۔

ڈاک بک کا سب سے بڑا فائدہ ہی یہ ہے کہ:

1۔ ڈاک بُک کی واحد فائل سے بغیر کسی مشکل کے دوسری تمام تر اقسام کی فائلیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

۔ مثلاً ڈاک بُک بغیر کسی تگ و دو کے ورڈ فائل میں تبدیل ہو جائے گی

۔ یہی ڈاک بُک بغیر کسی تگ و دو کے پی ڈی ایف میں تبدیل ہو جائے گی۔

۔ یہی ڈاک بُک بغیر کسی تگ و دو کے ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل ہو جائے گی۔ اور یہ تبدیل کرنا ہماری اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ ہم پوری کتاب کی ایک ایچ ٹی ایم ایل فائل بنائیں یا پھر اس کے مختلف ابواب کی علیحدہ علیحدہ ایچ ٹی ایم ایل فائلیں بنائیں۔
اگر ہمیں ہر باب کی الگ الگ ایچ ٹی ایم ایل فائل بھی بنانی ہے، تو ڈاک بُک میں صرف ایک بٹن دبانے سے ان تمام کے تمام ابواب کی ایچ ٹی ایم ایل فائلیں حاصل ہو جائیں گی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام ابواب کی فائلوں میں اپنے سے پہلے اور اگلے ابواب کے روابط (لنک) بھی آٹو میٹک آ موجود ہوں گے۔ اسی طرح ہر باب کی فائل میں Table of Contents کا لنک بھی خود بخود شامل ہو جاتا ہے۔

مزید براں ڈاک بُک جو ایچ ٹی ایم ایل فائل بناتی ہے، وہ بہت سادہ ہوتی ہے اور سائز میں بہت کم۔

المختصر، اگر کسی مختصر آرٹیکل کو ایچ ٹی ایم میں تبدیل کرنا ہو تو XHTML وغیرہ استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر اگر کسی مکمل کتاب کو (جس کے بہت سے ابواب ہوں) ویب پر شائع کرنا ہو، تو پھر لازمی ہے کہ ڈاک بُک کا استعمال کیا جائے۔

جس طرح نیٹ پر اردو کا مستقبل یونیکوڈ ہے، اسی طرح کتابوں کو نیٹ پر پیش کرنے کے طریقے کا مستقبل صرف اور صرف ڈاک بُک ہے۔



ڈاک بُک کے استعمال کا منفی پہلو اس وقت جو مجھے نظر آ رہا ہے، وہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کا ماہر نہیں ہے (مجھے ہر لحاظ سے اس پراجیکٹ میں ناکامی ہوئی ہے)۔ تاہم، ہم میں سے ایک نہ ایک کو یہ ٹیکنالوجی ماسٹر کرنا ہو گی۔

شکریہ
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈاک بُک بنانے کے لیے سٹائل شیٹ وغیرہ بنانا آنی چاہیے۔ چونکہ میرا ایچ ٹی ایم ایل یا پروگرامنگ وغیرہ سے تعلق نہیں ہے، اس لیے میرے لیے ممکن نہیں تھا کہ میں مکمل ڈاک بُک بناتی۔

بہرحال، فردوسِ بریں کی ڈاک بُک بنانے کی کوشش کی ہے اور اس میں 30 فیصد کامیابی بھی ہوئی ہے۔ یہ چیز اس کے لیے کافی ہے کہ آپ لوگ ڈاک بُک کے متعلق اندازہ لگا سکیں۔

اصل فردوس بریں ڈاک بُک یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

یہ فائل صرف اُن حضرات کے لیے ہے جو ایکس ایم ایل وغیرہ کے ماہرین ہیں۔

عام یوسرز ذیل کی Multiple HTML File ڈاؤنلوڈ کریں۔

عام قارئین کے لیے ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائل

اور سٹائل شیٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Style Sheet

نوٹ: آپ کو ان ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز کی Encoding تبدیل کر کے utf-8 کرنی ہو گی۔

ڈاک بُک کا فائدہ یہ ہے کہ صرف ایک بٹن دبانے سے فردوس بریں کے تمام ابواب کی علیحدہ علیحدہ HTML فائلز مل گئیں۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ تمام ابواب بہت ہی اچھے سسٹم کے تحت ایک دوسرے سے ربط رکھتے ہیں۔ نیٹ پر کسی بھی کتاب کو اس سے بہتر طریقے سے نہیں پیش کیا جا سکتا۔

اسی طرح، ان فائلز کا سائز بھی بہت کم ہے۔

امید ہے کہ اس سے آپ کو ڈاک بُک کا ایک مختصر اندازہ ہو جائے گا۔ باقی کام یہاں پر موجود کمپیوٹر پروگرامنگ کے ماہرین کا ہے کہ وہ مکمل ڈاک بُک بنائیں۔ ویسے مجھے ڈاک بُک بنانا اتنا بھی مشکل کام نہیں لگا۔ اور شاید اگر تھوڑی سے مزید ہیلپ مل جائے تو میں خود ہی مکمل ڈاک بک بنا لوں۔
 
Top