تکنیکی مضامین کے لیے صلائے عام

قسیم حیدر

محفلین
آج ٹیکنیکل مضامین کی فہرست دیکھنے کے لیے کلک کیا تو حیرت زدہ رہ گیا کہ یہاں ایک بھی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا۔ امت مسلمہ کے زوال کی بڑی وجوہات میں سے ٹیکنیکل میدان میں تنزلی بھی ہے۔ شاید ہم بحیثیت امت فضول بحثوں کے ایسے عادی ہو چکے ہیں کہ تعمیری کاموں کی طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ قرآن کریم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے داؤد علیہ السلام کو زرہ گری کی صنعت سکھائی۔
و علمنٰہ صنعۃ لبوس لکم لتحصنکم من باسکم
ٹیکنیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والوں بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ فرمائیں۔
 
پاکستانی

محفلین
توجہ دلانے کا شکریہ قسیم بھائی
واقعی اس طرف توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔۔۔ ٹیکنیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والے بھائیوں سے گذارش ہے کہ وہ آگے آئیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ قسیم۔ کیا آپ کسی خاص نوعیت کے تکنیکی مضامین ڈھونڈھ رہے ہیں؟ اگر آپ کو کسی فیلڈ میں تکنیکی مدد درکار ہے تو اس کے بارے میں آپ بتا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ خود کسی ایک ٹیکنیکل فیلڈ سے متعلق مضامین شیر کرنا چاہیں تو اس سے بھی دوسروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم قسیم حیدر بھائی ، خوشی ہوئی آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر !

اگر آپ بھی مضامین شامل کر سکیں یہاں تو بہت اچھا لگے گا !
 
شکر ہے اس طرف چند ارکان کی توجہ دوبارہ گئی۔ کچھ لوگوں نے مضامین لکھ تو رکھے ہیں مگر وہی بات کہ بکھرے پڑے ہیں۔ شاکر ، بدتمیز ، قدیر ان لوگوں نے بھی کئی مضامین لکھے ہیں اور دو تین مضامین لکھنے کی جسارت میں نے بھی کی ہے۔ باقی لوگوں کا تو نہیں پتہ مگر میں اپنے مضامین مرحلہ وار یہاں پوسٹ کردیتا ہوں۔

فورا اس لیے نہیں کروں گا کہ کمپیوٹنگ میں وہ مضامین چھپے ہیں اور ان سے معاہدے کی رو سے میں دو ماہ سے پہلے یہ مضامین نہیں چھاپ سکتا۔ شاکر کو بھی اس طرف دھیان کرنا چاہیے اس نے بھی بہت سے مفید مضامین لکھ رکھے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میدان کے برق رفتار شہسوار مکی بھی ہیں جو کشتوں کے پشتے لگانے کے ماہر ہیں۔

میں فائل ہوسٹنگ اور اردو بلاگنگ پر مضامین شئیر کروں گا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
میرا بنیادی فیلڈ الیکٹرانکس انجینرنگ ہے، کوشش کروں گا اس بارے میں کچھ پوسٹ کر سکوں لیکن کچھ عرصے بعد۔
 
زیک

مسافر
ٹیکنالوجی سے متعلق مضامین کے لئے محفل پر دو فورم ہیں۔ ایک فورم "ٹیکنیکل مضامین" ایسے قارئین کے لئے ہے جو ٹیکنالوجی سے واقف ہیں اور دوسرا "نان‌ٹیکنیکل مضامین" ایسے مضامین کے لئے جو non-technical audience کے لئے لکھے گئے ہوں۔
 
شاہ فیصل

محفلین
آج ٹیکنیکل مضامین کی فہرست دیکھنے کے لیے کلک کیا تو حیرت زدہ رہ گیا کہ یہاں ایک بھی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا۔ امت مسلمہ کے زوال کی بڑی وجوہات میں سے ٹیکنیکل میدان میں تنزلی بھی ہے۔ شاید ہم بحیثیت امت فضول بحثوں کے ایسے عادی ہو چکے ہیں کہ تعمیری کاموں کی طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ قرآن کریم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے داؤد علیہ السلام کو زرہ گری کی صنعت سکھائی۔
و علمنٰہ صنعۃ لبوس لکم لتحصنکم من باسکم
ٹیکنیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والوں بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ فرمائیں۔

ایسے مضامین سے آپکی کیا مراد ہے؟ ذرا تفصیلا بتانا پسند کرینگے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شکر ہے اس طرف چند ارکان کی توجہ دوبارہ گئی۔ کچھ لوگوں نے مضامین لکھ تو رکھے ہیں مگر وہی بات کہ بکھرے پڑے ہیں۔ شاکر ، بدتمیز ، قدیر ان لوگوں نے بھی کئی مضامین لکھے ہیں اور دو تین مضامین لکھنے کی جسارت میں نے بھی کی ہے۔ باقی لوگوں کا تو نہیں پتہ مگر میں اپنے مضامین مرحلہ وار یہاں پوسٹ کردیتا ہوں۔

میرا نام کیسے رہ گیا بھئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی لگتا ہے ان کو الگ الگ پیغام بھیج کر ان کی توجہ ادھر مبذول کروانا پڑے گی۔
 
تفسیر

محفلین
تفسیر بھائی لگتا ہے ان کو الگ الگ پیغام بھیج کر ان کی توجہ ادھر مبذول کروانا پڑے گی۔

اس تھریڈ میں آپ سب لوگ رتبہ میں مجھ سے بڑے ہیں۔ میرے چھوٹے مجھ سے ناراض ہوگئے ۔ اب بڑوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔
ویسے میری تو یہ درخوست ہوگی کہ اس تھریڈ کو ریٹائیرڈ کردیا جائے - لوگ اس کو زیادہ پڑھتے ہیں اور میرے آرٹیکل کو کم۔۔۔:(
ناانصافی۔۔۔
میں اور ٹیکنیکل آرٹیکل پیش کررہا ہوں ۔
 
میں بھی کوشش تو بہت کرتا ہوں پر میری کوششیں تکنیکی جواب ہو کر رہ جاتی ہیں مضمون کے خواص ان میں پیدا ہی نہیں ہو پاتے۔ :)
 
میں نے کچھ جوابات ڈاٹا مائننگ، ٹیکسٹ مائننگ اور ویب ڈیویلوپمینٹ سے متعلق دے رکھے ہیں جنہیں مضمون تو خیر کسی طور نہیں کہا جا سکتا۔ ہاں تھوڑے ترمیم و اضافے اور ترتیب کے بعد یہ صلاحیت کسی حد تک ان میں آ سکتی ہے۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ میرے جوابوں پر کسی اور کا اعتراض یا اتفاق موصول نہیں ہوا۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ ایسے نازک معاملات میں صرف ایک شخص کے الفاظ کو حرف آخر سمجھ لیا جائے۔ ایک بری عادت مجھ میں یہ ہے کہ کچھ لکھتے ہوئے کہیں سے حوالہ یا رجوع نہیں کرتا بس اپنے پچھلے مطالعے اور حافظے کی بنیاد پر بک جاتا ہوں۔ اس لئے میرے جوبات کے حتمی ہونے میں شکوک زیادہ ہوتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
آپ دیانتداری سے لکھیں بس۔ ہر کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ دوسرے کوشش کریں ان کو اردو وکی پیڈیا پر بھی جاری کردیا کریں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اردو زبان کی علمی حیثت بلند کرنے کے لیے ویب پہ اردو میں تکنیکی موضوعات کا ہونا اشد ضروری ہے۔
اس تھریڈ میں آپ سب لوگ رتبہ میں مجھ سے بڑے ہیں۔ میرے چھوٹے مجھ سے ناراض ہوگئے ۔ اب بڑوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔
ویسے میری تو یہ درخوست ہوگی کہ اس تھریڈ کو ریٹائیرڈ کردیا جائے - لوگ اس کو زیادہ پڑھتے ہیں اور میرے آرٹیکل کو کم۔۔۔:(
ناانصافی۔۔۔
میں اور ٹیکنیکل آرٹیکل پیش کررہا ہوں ۔
تفسیر بھائی آپ کے آر ایف سیز والے مضامین دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، اس سلسلہ کو جاری رکھیں۔
مزید کون سے مضامین زیر ترجمہ ہیں۔
 
Top