سین خے
محفلین
اس ریسیپی میں ساٹے ساس سے سٹر فرائے بنایا گیا ہے۔ مجھے تین اقسام کے کمبینیشنز ملے تھے۔ کچھ جگہ ساس میں یخنی استعمال کی گئی تھی، کچھ میں کوکونٹ کریم اور ایک جگہ مجھے نارنجی کا استعمال بھی ملا ہے۔ مجھے کوکونٹ کریم والی ریسیپیز اچھی لگی تھیں سو میں کوکونٹ کریم استعمال کر کے بناتی ہوں۔ نارنجی والی ریسیپی بھی مجھے کافی پسند آئی تھی پر اب تک میں نے اس طرح سٹر فرائے نہیں بنایا ہے۔ اب کی بار نارنجی کا موسم آیا تو ارادہ ہے کہ ٹرائے کروں۔ لوگ بنا بنایا ساٹے ساس بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ استعمال کرنا چاہیں تو ضرور کر سکتے ہیں۔
کچھ ریسیپیز کے لنکس
ٹیسٹ
بائیٹ
ریسیپی ٹن ایٹس
اجزا:
دو سے تین کھانے کے چمچے ویجیٹیبل آئل
دو جوے لہسن کے۔ باریک کاٹ لیں
آدھا انچ لیمن گراس کا ٹکڑا۔ چھری کے پیچھے کے حصے سے کچل لیں۔ سخت تہیں اتار دیں۔ کچل کر پیسٹ بنا لیں۔ اگر نہ ہو تو استعمال نہ کریں۔ لیموں کا ذیسٹ ڈال لیں۔
آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا۔ باریک کاٹ لیں۔
۳۰۰ گرام بون لیس چکن
آدھا چائے کا چمچ ہلدی۔
آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ پاؤڈر۔
آدھا چائے کا چمچ لال مرچ۔
کری پاؤڈر بھی ڈالا جاتا ہے پر مجھے اتنا زیادہ کری فلیور اس ڈش میں نہیں پسند تو میں نہیں ڈالتی۔
آدھا کپ کوکونٹ کریم یعنی تقریباً سو ایم ایل۔
دو کھانے کے چمچ سوئے ساس
تین سے چار کھانے کے چمچ سوئیٹ چلی ساس۔ اگر سوئیٹ چلی ساس نہ ہو تو سادہ ہاٹ ساس استعمال کر لیں اور ایک چائے کا چمچ گڑ کی چینی شامل کر دیں۔ ہاٹ ساس کی تیزی کے حساب سے آپ مقدار کم زیادہ کر سکتے ہیں۔
ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس یا پھر سرکہ۔
تین سے چار کھانے کے چمچ کرنچی پینٹ بٹر
دو درمیانی ہری شملہ مرچیں۔ لمبا کاٹ لیں۔
ایک سے دو گاجریں۔ لمبا کاٹ لیں۔
ایک پیاز۔ سلائس کر لیں
آپ اپنی پسند کی سٹر فرائے سبزیاں استعمال کر سکتے ہیں۔
آدھا کپ مونگ پھلی۔ چاپ کر لیں۔ میرے پاس آج کم تھیں سو میں نے تو آج ڈش میں کم ہی ڈالیں۔
نمک حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
تیل میں ادرک، لہسن اور لیمن گرام شامل کریں۔ ایک منٹ تک پکائیں۔
چکن کے اسٹرپس شامل کر دیں۔ ساتھ میں ہلدی، زیرہ اور لال مرچ پاؤڈر بھی شامل کر دیں۔ دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اب کوکنٹ کریم شامل کر دیں۔ سوئے ساس، ہاٹ ساس، لیموں کا رس اور نمک شامل کر دیں۔ تین سے چار منٹ پکائیں۔
اب اس میں پینٹ بٹر شامل کریں۔ پینٹ بٹر اچھی طرح ساس میں یکجان ہو جائے تو کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔ اور مونگ پھلی بھی ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ پکائیں۔
ہرے دھنیا سے گارنش کریں۔ ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
آخری تدوین: