کاشفی

محفلین
تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا دورہ، پاک تھائی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرزور
163782-ThailandPMYingluckAFP-1376893023-916-640x480.jpg

پاکستان اورتھائی لینڈکے مابین سفارتی تعلقات کی عمر60سال سے زائدہے مگرتجارتی حجم ایک ارب ڈالرسے تجاو زنہیں کرسکا۔ ف

اسلام آباد: تھائی لینڈکی پہلی خاتون وزیراعظم ینگ لک شناوتراگزشتہ10برس میں پاکستان کادورہ کرنیوالی پہلی وزیراعظم بھی ہیں۔

قبل ازیں اسلام آبادکا سب سے اہم دورہ رواںسال جنوری میں تھائی لینڈکے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ نے کیاتھا جس کے دوران باہمی تعلقات کوبہتربنانے کے عہدوپیماں کیے گئے تھے۔ مگرنان ٹیرف مشکلات کے باعث تجارتی حجم کو بڑھانے میںکامیابی نہ ہوسکی۔ پاکستان اورتھائی لینڈکے مابین سفارتی تعلقات کی عمر60سال سے زائدہے مگرتجارتی حجم ایک ارب ڈالرسے تجاو زنہیں کرسکا۔ دونوںممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے دورے کیے جاچکے ہیں۔ تجارتی اداروں نے تجارتی حجم کربڑھانے کے لیے موجودہ حکومت کوفری ٹریڈایگریمنٹ کرنے پر زور دیاہے۔ دونوںممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔

7130.jpg


پاکستان تھائی لینڈکواس وقت سی فوڈاور ٹیکسٹائل پراڈکٹس ایکسپورٹ کررہا ہے جبکہ تھائی لینڈپاکستان کوکاریں اورکیمیکل کی مصنوعات ایکسپورٹ کررہا ہے۔ پاکستانی تاجربرادری کاکہناہے کہ تھائی لینڈ سے سبزیوںاور پھلوںکی پراسیسنگ میںمعاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی حکومت گندھاراتہذیب کے تناظر میں سیاحت کوفروغ دے سکتی ہے کیونکہ تھائی لینڈ کا سرکاری مذہب بدھ مت ہے جہاںبدھ مت کی تاریخ کو دیکھنے والے افرادمیں اضافہ کیاجا سکتاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈسے سالانہ تقریباً 2ہزارسیاح پاکستان کا جبکہ پاکستان سے سالانہ 50 ہزار کے قریب سیاح تھائی لینڈکادورہ کرتے ہیں۔ حالیہ دورے کے دوران سرمایہ کاروں کا ایک وفدبھی تھائی لینڈکی وزیراعظم کے ہمراہ ہے جویہاں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ تجارت کوبڑھانے کے موجودہ مواقع پرتبادلہ خیال کرے گا۔ پاکستانی تاجربرادری کاکہناہے کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو مناسب ماحول دیناضروری ہے جودونوں حکومتوںکومہیاکرناچاہیے اورساتھ ہی تجارتی وفودکاتبادلہ تسلسل سے ہونا چاہیے۔
 

کاشفی

محفلین
تھائی لینڈ کی وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں
pakistan-thaipm_8-20-2013_114493_l.jpg

بنکاک… تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ پاکستان اورتھائی لینڈکے درمیان مختلف معاہدوں کے علاوہ مفاہمت کی دویاداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔ اسلام آبادآمدپرتھائی لینڈ کی وزیراعظم کااستقبال انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر انوشہ رحمان نے کیا، ینگ لک شینوترا کونورخان ائیربیس پرانیس توپوں کی سلامی دی گئی اورگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کے وفد میں کابینہ کے ارکان، اعلی حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا پاکستان کی قیادت کے علاوہ تاجروں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔پاکستان اور تھائی لینڈ کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔
 

دوست

محفلین
خوبصورت خاتون ہے باقی گلاں سائیڈ پر۔
اور یہ گل بھی سائیڈ پر کہ تھائی لینڈ نے مسلمانوں کو اگے لگایا ہوا ہے اپنے تین چار جنوبی صوبوں میں۔
 

افلاطون

محفلین
خوبصورت خاتون ہے باقی گلاں سائیڈ پر۔
اور یہ گل بھی سائیڈ پر کہ تھائی لینڈ نے مسلمانوں کو اگے لگایا ہوا ہے اپنے تین چار جنوبی صوبوں میں۔
نام ہی کافی ہے۔ ینگ لک:D:D
اورایسی گلیں سائیڈ پہ ہی رہیں تو ٹھیک ہے ہماری صحت کیلئے۔۔
 

کاشفی

محفلین
پاکستان اور تھائی لینڈ میں عالمی امور پر اتفاق ہے: نواز شریف
188654_57353791.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے پاکستان اور تھائی لینڈ میں عالمی امور پر اتفاق پایا جاتا ہے، دونوں ملکوں میں اقتصادی شراکت داری قائم کی جائے گی۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شینوترا نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور تھائی لینڈ مشترکہ ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں دونوں ملک مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر تھائی وزیراعظم کا کہنا تھا اپنے شاندار استقبال پر وہ پاکستانیوں کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا ملک پاکستان سے عوامی روابط مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ملکوںمیں مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام سمیت معتدد سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ پاک تھائی سفارت کاروں کو ویزے سے مستشنٰی قرار دینے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان آمد پر تھائی وزیراعظم کا شاندار استقبال ہوا انہیں گارڈ آف آنر اور انیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
 
Top