تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی تُسی کہاں ہو۔ میری رپورٹ لکھو۔ کوئی میری ساری کی ساری جمع پونجی لے کر چلا گیا ہے۔ آپ اس کو ڈھونڈو۔ میرا سارا کریڈٹ کوئی لے گیا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
اوئے تھانیدار ادھر ہی ہے کہاں جانا ہے ہمیں۔
لیکن شمشاد صاحب یہ تو ۔۔۔۔روں کو مور پڑنے والی بات ہوگئی ہے۔
اب میں کیا کرسکتا ہوں اگر کوئی آپ کا سارا کریڈٹ لے گیا ہے تو۔
آپ رپٹ لکھواؤ یہ بھی بتاؤ کہ کس پر شک ہے آپ کو۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ یہ دو بندے جو تھانے کے اکثر چکر لگاتے نظر آتے ہیں انہیں دھر لو اور اگلوا لو سب کچھ بلکہ کچھ زیادہ ہی اگلوا لو میرا بھی آجکل ہاتھ کچھ تنگ ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
ارے پپو آپ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمشاد بھائی نے آپ کو کام سے بھیجا تھا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ تھانیدار جی تو ہفتے میں ایک بار آکر چائے پی کر چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کام کے نہ کاج کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
او آؤ جی پپو بھائی، کیا حال ہے، بہت دن لگا دیئے معلومات اکٹھی کرنے میں۔

تھانیدار صاحب لگتا ہے آج پھر مفت کی فلم دیکھنے چلے گے ہیں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
اوئے تھانیدار ادھر ہی ہے کہاں جانا ہے ہمیں۔
لیکن شمشاد صاحب یہ تو ۔۔۔۔روں کو مور پڑنے والی بات ہوگئی ہے۔
اب میں کیا کرسکتا ہوں اگر کوئی آپ کا سارا کریڈٹ لے گیا ہے تو۔
آپ رپٹ لکھواؤ یہ بھی بتاؤ کہ کس پر شک ہے آپ کو۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ یہ دو بندے جو تھانے کے اکثر چکر لگاتے نظر آتے ہیں انہیں دھر لو اور اگلوا لو سب کچھ بلکہ کچھ زیادہ ہی اگلوا لو میرا بھی آجکل ہاتھ کچھ تنگ ہے۔
آپ آگئے :eek:
عجیب ہے آج انہوں نے یاد کیا اور آپ آگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے کچھ سنا تو نہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
مجھ پر :eek: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں معصوم،بھولی،بھالی،نیک، بچی اور آپ مجھ پہ شک کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی پیسوں کو دیکھا تک نہیں ہے میں نے ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شیدے ایس نوں تے پھڑ کے ذرا اندر کر،
پھر میں اس کو بتاتا ہوں کہ ہمارے تھانے میں رشوت کا کیا بھاؤ ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
آپ آگئے :eek:
عجیب ہے آج انہوں نے یاد کیا اور آپ آگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے کچھ سنا تو نہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں آپ نے کیا سمجھا تھا کہ تھانیدار اگر تھانے میں نہیں ہے تو اسے کچھ پتہ نہیں چلے گا۔ ارے بی بی میں اپنے کان اور آنکھیں یہیں چھوڑ جاتا ہوں میرے جاسوس سب کچھ مجھے بتاتا ہے۔
شمشاد صاحب آپ کے پیسے یقیننا اس بی بی کے پاس ہیں۔ اگلوا لیں اب۔

مجھ پر :eek: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں معصوم،بھولی،بھالی،نیک، بچی اور آپ مجھ پہ شک کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی پیسوں کو دیکھا تک نہیں ہے میں نے ۔۔۔۔۔

ہاں ہاں یہ پیسوں کو دیکھتی تک نہیں بس بغیر دیکھے اپنے پرس میں منتقل کرنے کی ماہر ہے۔

ہاں بھئی رشوت کا کیا بھاؤ چل رہا ہے

باشو بھاؤ کیا چلانا ہے بس یہاں تو ہم بیٹھے ہی خدمتِ خلق کے لئے ہیں بس جو شخص کچھ بھی لے کر آ جائے گا وہ اپنی خوشی سے دے جاتا ہے اور جو نہیں دیتا وہ جاتا نہیں ہے۔:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top