تھرپارکر میں غذائی قلت،مٹھی سول اسپتال میں مزید دو بچے دم توڑگئے

زبیر مرزا

محفلین
اکتوبر ۲۱, ۲۰۱۴

تھر پارکر : (سچ ڈاٹ ٹی وی) تھرپارکر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، مٹھی کے سول اسپتال میں مزید دو بچے دم توڑگئے، جب کہ کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے، آٹھ ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو اٹھائیس ہوگئی۔
پانی کی کمی کے بعد غذائی قلت تھرپارکر میں بچوں کی اموات معمول بن گئیں، غذائی قلت سے خواتین کمزوری کا شکار ہیں، جس سے بچے بھی کمزور پیدا ہوتے ہیں۔ نو ماہ کے دوران چار سو اٹھائیس بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
بچوں سمیت ساڑھے نو سو سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، سول اسپتال میں چونتیس بچے اب بھی زیر علاج ہیں، سندھ حکومت نے تھرپارکر کیلئے بڑے بڑے اعلانات بھی کئے لیکن لوگوں کی قسمت نہ بدل سکی، وزیراعلیٰ سندھ تو اب پھر مان رہے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں۔
غذائی قلت کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے اور مال مویشیوں سمیت مختلف علاقوں کو منتقل ہورہے ہیں۔

http://www.saach.tv/urdu/12620/
 
زبیر مرزا

محفلین
کل کسی سے موسم سرما کی آمد پر خشک میووں اور کشمیری چائے کے ذائقوں پر بات ہوتی رہی - کہیں پڑھا تھا آگہی عذاب ہوتی ہے---- لیکن
ہم تو بے خبری اور بے حسی کے عذاب میں بھی مبتلا ہیں -
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
دکھ کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ہاں کوئی قابل اعتماد چیریٹیز بھی نہیں ہیں کہ ایسے لوگوں کی مدد کی جاسکے
یہ ایک اور بڑامسئلہ ہے کہ مستحق افراد کی مدد کو آگے بڑھیں تو جعلسازوں کا سامنا ہوتاہے - ہمارے ایک دوست مٹھی میں سرکاری وکیل ہیں ان سے رابطہ کرکے کوئی پتہ لگاتے ہیں کسی
بااعتماد ادارے کا جو اس سلسلے میں کام کررہاہو-
 
صائمہ شاہ

ضرور کیجیے اور ہمیں بھی باخبر رکھیے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کس کس دکھ کو روئیے گا صاحب۔ پیٹ تو بھر جاتا ہے۔ لیکن اگر پاکستانی حکمرانوں کی نیت کہیں بھر جائے تو کبھی یہاں خوراک کی قلت نہ ہو۔
 
زبیر مرزا

محفلین
مٹھی میں مقیم دوست کا کہنا ہے کہ وہاں کوئی ایسا فلاحی ادارہ اُن کے علم میں نہیں :(
معصوم بچوں کی خوراک کی قلت کے باعث اموات دل دہلانے دیتی ہیں اور خاص طورپرجب بھرے دسترخوان ہمارے سامنے آتے ہیں تو
ایک بار تو شرم سے سرجھک جاتا ہے -
 
اگر آپ کے دوست کو کچھ رقم بھیجی جائے تو کیا وہ کچھ مدد کر سکتے ہیں ؟
 
Top