السلام علیکم!
میرے پاس 3جی سپورٹڈ ایوو ڈیوائس ہے میں نے جاز کی سم پر 3جی پیکج بھی لگایا ہے اور سم ڈیوائس میں انزرٹ کی ہے ۔۔۔ مگر نیٹ نہیں چل رہا ۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟ کیا اس کی علیحدہ سے کوئی سیٹنگ کرنی پڑے گی ۔۔۔؟؟
جلدی رہنمائی کریں ۔۔۔ شکریہ
پی ٹی سی ایل نے وی فون سروس بند کردی ہے۔ اب ملک بھر میں کہیں بھی وی فون سروس استعمال نہیں ہوسکتی۔ میرے پاس سم پڑی تھی وہ بھی بند ہوگئی ہے۔دوسری بات یہ کہ پی ٹی سی ایل ایو میں CDMA ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے سو اگر آپ فرم وئیر کو ان لاک کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو اس پر جی ایس ایم سم نہیں چلے گی۔ ہاں البتہ اس میں CDMA ٹیکنالوجی والی سم استعمال ہوسکتی ہے جیسا کہ vphone کی سم ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ یہ vphone انٹرنیٹ پیکیجز نہیں فراہم کرتی۔
اور ہاں یاد آیا آج کل مارکیٹ میں ایسی یوایس بی ڈیوائسز مل رہی ہیں جن میں تمام نیٹ ورکس کی جی ایس ایم سمز چل جاتی ہیں۔ بس سم ڈالیے اور ایوو کی طرح استعمال کیجئے۔
قیمت میری معلومات کے مطابق سادہ کی 2000 روپے اور وائی فائی والی کی 2500 روپے ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کے شہر میں اس سے بھی کم ہو۔
جی بھائی جی اس میں تھری جی + فور جی سپورٹ ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ٹی پی لنک وغیرہ کا راؤٹر لگا کر عام انٹرنیٹ سے وائی فائی شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں سم آپ کی استعمال ہوگی جو بھی آپ چاہیں یوفون، زونگ، ٹیلی نار، جاز یا وارِد اور وائی فائی راؤٹر یوایس بی میں موجود ہوتا ہے۔ بالکل ایوو ونگل کی طرح۔ارے یہ وائی فائی والی کون سی ہے۔ کچھ ہمیں بھی تفصیل بتائیے۔ نیز یہ کہ کیا اس میں +hspa تھری جی سپورٹ ہے؟
مجھے حیرانگی ہوئی یہ جان کر۔ جب میں پاکستان میں تھا تو بڑے شہروں کم از کم اسلام آباد میں 4G کی سہولت تھی۔ اور زیادہ مہنگی بھی نہیں تھی۔
اگر انڈیا میں یہ چلتی ہے تو پھر پاکستان میں تو دوڑتی ہو گییہاں تو سو ڈیڑھ سو روپئے میں ڈونگل کو ان لاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی ترکیب ہے لیکن چلتی ہے۔ پہلے ان لاک کروا لیں، پھر کوئی بھی سم ڈال کر استعمال کریں۔
اگر انڈیا میں یہ چلتی ہے تو پھر پاکستان میں تو دوڑتی ہو گی