تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

میم الف

محفلین
کچھ تازہ اشعار پیشِ خدمت ہیں:

تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے
بستر پہ ہم تو تھک گئے دن بھر پڑے پڑے

لے جائیں سوہنی کو جو دریا کے پار تک
ایسے بھی کوئی تم نے کمھارو! گھڑے گھڑے؟

اے نرم خو! یہ کیسا سمایا ہے جی میں شوق
ننھی سی اِن لوؤں میں یہ کانٹے بڑے بڑے

ہرچند ڈھیلا ڈھالا بہت ہو گیا مزاج
پر شعر اب بھی کہتا ہوں کیسے کڑے کڑے

تو نے مرصع سازی جو کی، کی مرصع ساز
ہم نے جو شاعری میں نگینے جڑے، جڑے

چھوٹے سے اِس دماغ میں اے شاعرانِ شہر
آتے کہاں سے ہیں یہ مضامیں بڑے بڑے

پرواز کر گئے قفسِ عنصری سے آہ
جیتے بھی تا کجا یونہی تن میں گڑے گڑے

باہر سے اُس نے صلح تو کر لی سماج سے
پھر عمر بھر جو خود سے مہا یدھ لڑے لڑے

اوّل بہار اُن کی خموشی سے چھا گئی
پھر گفتگو سے جو گلِ معنی جھڑے جھڑے

میم الف | جون ۲۰۲۱​
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ واہ!

بہت خوبصورت غزل ہے منیب بھائی!

بے حد پسند آئی!

ماشاء اللہ! اس شاہکار غزل پر بہت داد قبول کیجے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے
بستر پہ ہم تو تھک گئے دن بھر پڑے پڑے
واہ
لے جائیں سوہنی کو جو دریا کے پار تک
ایسے بھی کوئی تم نے کمھارو! گھڑے گھڑے؟
"گھڑے گھڑے" کیا خوب کہا ہے بھائی!
اے نرم خو! یہ کیسا سمایا ہے جی میں شوق
ننھی سی اِن لوؤں میں یہ کانٹے بڑے بڑے
واہ واہ
ہرچند ڈھیلا ڈھالا بہت ہو گیا مزاج
پر شعر اب بھی کہتا ہوں کیسے کڑے کڑے
واقعی
مزاج کیوں ڈھیلا ڈھالا ہوگیا بھلا؟ :)
تو نے مرصع سازی جو کی، کی مرصع ساز
ہم نے جو شاعری میں نگینے جڑے، جڑے
واہ! پہلا مصرع کیا خوب ہے
بہت خوب نگینے جڑے ہیں۔
چھوٹے سے اِس دماغ میں اے شاعرانِ شہر
آتے کہاں سے ہیں یہ مضامیں بڑے بڑے
واہ
باہر سے اُس نے صلح تو کر لی سماج سے
پھر عمر بھر جو خود سے مہا یدھ لڑے لڑے
کیا بات ہے!
مہا یدھ لڑنے کی بات خوب ہے۔ :)
اوّل بہار اُن کی خموشی سے چھا گئی
پھر گفتگو سے جو گلِ معنی جھڑے جھڑے
اللہ اللہ !
خامشی اور گفتگو دونوں ہی کی کیا بات ہے

کیا اچھی غزل ہے بھائی! مکرر مبارکباد :)
 
بے حد شکرگزار ہوں محمداحمد بھائی
آپ کی حوصلہ افزائی سے جو توانائی اس پہ صرف ہوئی، وہ واپس مل گئی۔
یہ جو آپ نے مزاج کے ڈھیلے ڈھالے ہو جانے کے بارے میں پوچھا، اس کی تفصیل میں ہمیں منصب یک دو ہزاری ملنے کا امکان ہے کیونکہ کئی مراسلے لکھنے پڑیں لیکن جیسے سودا نے کہا، یہ کون ذکر ہے جانے بھی دو ہوا سو ہوا :)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب! اچھی غزل ہے منیب!
غزل کی روایات سے ہٹ کر دلچسپ مضامین باندھے ہیں ۔ بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار!
مطلع کے مصرع اول میں کیوں کو یک حرفی باندھ دیا آپ نے ۔ اچھا نہیں لگ رہا ۔
مرصع سازی والے مصرع میں آپ نے دونوں جگہ مرصع کا عین گرادیا ۔ اس سے مجھے کوئی اختلاف نہیں لیکن سازی کی "ی" بہت بری طرح گر رہی ہے ۔ اسے سنبھالئے ۔ :)
 
بہت شکریہ استادِ محترم
بہت مفید تبصرہ فرمایا ہے آپ نے۔
ہم ی کو سنبھالتے ہیں۔
ی سے یاسر شاہ بنتا ہے۔
ہم انھیں بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کشٹ بھی اٹھا لیں۔
گزشتہ بار انھوں نے مطلعے میں مدد فرمائی تھی :)
 
کچھ تازہ اشعار پیشِ خدمت ہیں:

تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے
بستر پہ ہم تو تھک گئے دن بھر پڑے پڑے

لے جائیں سوہنی کو جو دریا کے پار تک
ایسے بھی کوئی تم نے کمھارو! گھڑے گھڑے؟

اے نرم خو! یہ کیسا سمایا ہے جی میں شوق
ننھی سی اِن لوؤں میں یہ کانٹے بڑے بڑے

ہرچند ڈھیلا ڈھالا بہت ہو گیا مزاج
پر شعر اب بھی کہتا ہوں کیسے کڑے کڑے

تو نے مرصع سازی جو کی، کی مرصع ساز
ہم نے جو شاعری میں نگینے جڑے، جڑے

چھوٹے سے اِس دماغ میں اے شاعرانِ شہر
آتے کہاں سے ہیں یہ مضامیں بڑے بڑے

پرواز کر گئے قفسِ عنصری سے آہ
جیتے بھی تا کجا یونہی تن میں گڑے گڑے

باہر سے اُس نے صلح تو کر لی سماج سے
پھر عمر بھر جو خود سے مہا یدھ لڑے لڑے

اوّل بہار اُن کی خموشی سے چھا گئی
پھر گفتگو سے جو گلِ معنی جھڑے جھڑے

میم الف | جون ۲۰۲۱​
خوب غزل ہے منیب بھائی۔ منفرد قوافی۔ اور منفرد مضامین۔
ظہیراحمدظہیر بھائی کیا یہاں بھی ذوالقافیتین کی صنعت استعمال ہوئی ہے۔ یعنی اس صورت میں جب دونوں قوافی ایک ہی ہوں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل۔ دلچسپ اندازِ بیاں۔

اور ڈھیلے ڈھالے مزاج کے تو کیا ہی کہنے۔
جیتے رہئیے اور یونہی لکھتے رہئیے مضامین کڑے کڑے اور بڑے بڑے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ استادِ محترم
بہت مفید تبصرہ فرمایا ہے آپ نے۔
ہم ی کو سنبھالتے ہیں۔
ی سے یاسر شاہ بنتا ہے۔
ہم انھیں بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کشٹ بھی اٹھا لیں۔
گزشتہ بار انھوں نے مطلعے میں مدد فرمائی تھی :)
منیب ، دکھادی نا استادی آپ نے مجھے استادِ محتر م کہہ کر ! :)
بھائی میں اردو شعر و ادب کا ایک طالب علم ہوں ۔ یہ کہہ سکتے ہو کہ عمر اور تجربے میں آپ سے زیادہ ہوں لیکن جیسا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں استادی میرا مقام نہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوب غزل ہے منیب بھائی۔ منفرد قوافی۔ اور منفرد مضامین۔
ظہیراحمدظہیر بھائی کیا یہاں بھی ذوالقافیتین کی صنعت استعمال ہوئی ہے۔ یعنی اس صورت میں جب دونوں قوافی ایک ہی ہوں؟
جی تابش بھائی یہ ذو قافیتین کی صنعت ہے ۔ اسے قافیہء دوگانہ بھی کہتے ہیں ۔ اس میں دونوں قوافی کا مختلف ہونا شرط نہیں ۔ دونوں قوافی کا یکے بعد دیگرے آنا بھی شرط نہیں ۔ بعض شعرا نے اس طرح بھی کیا ہے کہ ایک قافیہ ردیف سے پہلے اور دوسرا ردیف کے بعد رکھا ہے ۔
 
میم الف

محفلین
بہت خوبصورت غزل۔ دلچسپ اندازِ بیاں۔

اور ڈھیلے ڈھالے مزاج کے تو کیا ہی کہنے۔
جیتے رہئیے اور یونہی لکھتے رہئیے مضامین کڑے کڑے اور بڑے بڑے۔
بہت شکریہ جی
آپ کی دعائیں ہوں گی تو ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ ضرور لکھتے رہیں گے :)
 
میم الف

محفلین
منیب ، دکھادی نا استادی آپ نے مجھے استادِ محتر م کہہ کر ! :)
بھائی میں اردو شعر و ادب کا ایک طالب علم ہوں ۔ یہ کہہ سکتے ہو کہ عمر اور تجربے میں آپ سے زیادہ ہوں لیکن جیسا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں استادی میرا مقام نہیں ۔
جی تابش بھائی یہ ذو قافیتین کی صنعت ہے ۔ اسے قافیہء دوگانہ بھی کہتے ہیں ۔ اس میں دونوں قوافی کا مختلف ہونا شرط نہیں ۔ دونوں قوافی کا یکے بعد دیگرے آنا بھی شرط نہیں ۔ بعض شعرا نے اس طرح بھی کیا ہے کہ ایک قافیہ ردیف سے پہلے اور دوسرا ردیف کے بعد رکھا ہے ۔
آپ کے مفید اور معلوماتی مراسلوں سے بہت کچھ جاننے کو ملتا ہے۔
جیسا کہ آپ نے ابھی ذو قافیتین کی تعریف بیان فرمائی۔
اس لیے آپ کو استاد محترم نہ بھی کہا جائے تو بھی آپ کے مراسلوں کی منفعت اساتذہ کرام کے مراسلوں جیسی ہی ہے۔
 
Top