راجہ آپ کے خط کا شکریہ۔
میرے خیال میں تھیسارس کیلئے یہ طریقہ شاید بہتر نہیں ہے۔ کیونکہ:
1) اردو کے ہزاروں الفاظ کے جمع کرنے کیلئے محفل کی پوسٹس غیر پروڈکٹو (اس کا اردو اس وقت ذہن میں نہیں آرہا، شاید اسی لئے تھیسارس بہت ضروری ہے
) ہیں۔
2) اس طرح سے ہمیں دوہرا کام کرنا پڑے گا۔ اس کے مقابلے میں اگر ہم لغت ترتیب دیتے ہیں تو ہمیں صرف نشاندھی کرنا ہوگی یہ اس لفظ کا اس سے بھی تعلق ہے اور لکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
3) میں نے اسی لئے آپ سے پہلے بھی رابطہ کیا تھا کہ آپ ہمیں بتائیں لغت کا کام کن بنیادوں پر کر رہے ہیں تاکہ ہم اس میں شامل ہوسکيں۔ اس کیلئے کوئی ویب انٹرفیس بنایا جاسکے وغیرہ۔ تھیسارس، لغت کا ہی ذیلی کام ہے۔
والسلام