تھیم کی سائڈ چنڈ سیکنڈوں میں بدلیں

السلام علیکم

ایک بلاگ ملا جوکہ عربی میں ہے۔

اس میں ایک آپشن رکھا ہے کہ آپ کسی بھی انگلش تھیم خاص طور پر CSS فائلز کی سائڈ تبدیل کرسکتے ہیں۔ مجھے زیادہ علم تو نہیں لیکن یہ بھی ایک مرحلہ ہے کسی بھی تھیم کو اردوانے یا عربی کرنے کا۔

جو فائلیں مثال کے طور پر پی ایچ پی کی تبدیل نہیں ہوتیں انہیں خود کرنا پڑے گا۔

طریقہ یہی ہے کہ آپ صفحہ کھولیں

تھیم والا فولڈر (زپ) کریں zip کیونکہ rar کی فائل قبول نہیں کرتا۔

browse پر کلک کرکے اپنی فائل پر کلک کریں اور پھر دوسرے بٹن جس پر (ارسال الملف) لکھا ہوا کلک کریں اور انتظار کریں۔ تھوڑی مدت بعد ایک باکس ظاہر ہوگا محفوظ کرنے کا۔ محفوظ کریں۔ آپ کی فائلوں کی سائڈ بدلی ہوئی ہوگی۔

اس طرح تھیم کو اردوانے کا ایک مرحلہ ختم ہوجائے گا۔

میرے پاس وقت ہوتا تو میں تمام باتیں ترجمہ کردیتا۔
بہر کیف یہ خلاصہ ہے

تجربہ کرکے دیکھیں اور بندے کو دعائیں دیں

والسلام

ربط:
http://www.ahmadh.com/tools/cssmirror
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ
لگتا ہے آپ آج کل ورڈپریس کو کافی وقت دے رہے ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہوگی اگر کام کرے تو۔
 

دوست

محفلین
آپ کے لیے دعا ہی ہے۔ میں نے بھی اسے گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے بک مارک کررکھا ہے۔ ;)
 
حیرت انگیز جناب حیرت انگیز۔ سی ایس ایس شیشے نے تو کمال کردیا!۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریا جناب اتنے زبردست ٹول کی اطلاع دینے کا۔۔۔۔۔!
 
Top