فرخ منظور
لائبریرین
اصل مقصد کیا ہے؟
پاکستان اور بھارت کے پالیسی سازوں کا اصل مقصد ملکہ برطانیہ کی فرمان برداری تھا اور ہے۔ دو قومی نظریہ انگریز کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی شیطانی سوچ سے وجود میں آیا۔ کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں میں غلبہ اسلام کی تحریکوں میں جان اس وقت پڑی جب سے ہندوستان وحرم میں انگریز اور اسکے حمایت یافتہ خوارج کی آمد ہوئی؟ کیا وجہ ہے کہ آج تک امریکہ و یورپ کی حمایت آل سعود کے ساتھ ہے جبکہ دوسری طرف وہ انہی کے زیر اثر چلنے والی غلبہ اسلام کی نام نہاد تحریکوں سے مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن اور اپنی عوام کو خوفزدہ کرتے ہیں؟ یہی نیٹو و امریکہ کی افواج کبھی طالبان، کبھی اسلامک اسٹیٹ سے نبرد آزما دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف سعودی عرب کے چندےکو باآسانی ساری دنیا میں ان تنظیموں کے خام مال تیار کرنے والے مدارس تک پہنچاتی دکھائی دیتی ہیں؟ یہ صورتحال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی ہے۔
مثال کے طور پراگر کوئی شخص یہ مان لے کہ میں ڈاکٹر ہوں تو ظاہر ہے وہ لوگوں کا علاج کرنا شروع کر دے گا۔ کچھ لوگ اپنے مضبوط اعصاب کی وجہ سے صحت مند ہو جائیں گے لیکن اکثریت موت کے منہ میں جائے گی۔ جلد یا بدیر ایسا جعلی ڈاکٹر حکومت کی گرفت میں آئے گا۔ بالکل ایسا ہی معاملہ اس وقت ہو گا جب کوئی فردیا جماعت اس کام کو اپنے ذمے لے لیں کہ جو کام نبی یا آل نبی ﷺ کے کرنے کا ہے۔ وہ اپنے آپ کو نبی ﷺ جیسا سمجھیں گے اور یہیں سے مغالطہ لگے گا کہ جو نبی ﷺکر سکتے ہیں وہ ہم بھی کر سکتے ہیں۔ جماعتیں بنائی جائیں گی لوگوں کو منظم کیا جائے گا اور پھر جو جو نہ کیا جائے وہ کم ہو گا۔
اب بھی دیر نہیں ہو ئی۔ یورپی ممالک میں بسے والے سیکولر مسلمان اور لبرل یورپی اگر چاہتے ہیں کہ ان کی حکومتیں اسلامی غلبے کی تحریکوں کے نام پر ان سے فراڈ نہ کریں تو وہ اس بات پر زور دیں کہ حرم پر ایسے مسلمانوں کی حکومت قائم ہو جو امام مہدی ؑکے ظہور تک دہشت گردی کے بجائے صبر اور حصول علم اور فروغ علم کو ترجیح دیں۔
یہ بھی فرما دیجیے کہ ہم مسلمانوں میں جو اتنے فرقے ہیں کیا یہ بھی انگریزوں کی ایجاد ہے اور ان کی تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کے اصولوں پر مبنی ہے؟