یاسر شاہ

محفلین
کر گئے مجھ کو حوالے مری تنہائی کے
میرے احباب مرے غم کے شناسا نکلے

زندگی ایسی کہانی ہے جو سمٹے تو ظہیرؔ
ایک کتبے پہ دو لفظوں میں خلاصہ نکلے


بہت خوب ۔ماشاء اللہ
 
کر گئے مجھ کو حوالے مری تنہائی کے
میرے احباب مرے غم کے شناسا نکلے

مجھے منزل نہیں رستے کا تقدس ہے عزیز
ہم سفر کاش مری رہ کا شناسا نکلے

زندگی ایسی کہانی ہے جو سمٹے تو ظہیرؔ
ایک کتبے پہ دو لفظوں میں خلاصہ نکلے
کیا کہنے ظہیر بھائی۔
 
واہ جی واہ، کیا کہنے ظہیر بھائی۔ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ کلام!
آپس کی بات ہے،آپ کا سبھی کلام اتنا شاندار ہوتا ہے کہ کبھی کبھی تو دل میں وسوسہ سا آتا ہے کہ ظہیر اڑا کر عبید لگا دیں اور مارکیٹ میں خوب نام بنائیں۔ وزن کا بھی کوئی ٹنٹا نہیں ۔ :):):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کر گئے مجھ کو حوالے مری تنہائی کے
میرے احباب مرے غم کے شناسا نکلے

زندگی ایسی کہانی ہے جو سمٹے تو ظہیرؔ
ایک کتبے پہ دو لفظوں میں خلاصہ نکلے


بہت خوب ۔ماشاء اللہ
بہت شکریہ ، نوازش! اللّٰہ کریم خوش رکھے! بہت ممنون ہوں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کبھی کبھی تو دل میں وسوسہ سا آتا ہے کہ ظہیر اڑا کر عبید لگا دیں اور مارکیٹ میں خوب نام بنائیں۔
یہ جو آپ کے دل میں وسوسہ آتا ہے نا ، اب یہ میرے دل میں آیا کرے گا۔ :cautious:

وزن کا بھی کوئی ٹنٹا نہیں ۔
لگتا ہے اب تخلص بدلنا پڑے گا ۔ سوچ رہا ہوں کہ ظہیر کے بجائے متفکر ؔ یا مشوشؔ رکھ لوں ۔ :)

مزاح برطرف ، عبید بھائی آپ سارا کا سارا کلام لے لیں۔ ایسی سادہ دلی اور صاف گوئی پر کلام تو درکنار صاحبِ کلام قربان ہے ۔ بہت محبت ہے آپ کی! اللّٰہ آپ کو شادو آباد رکھے ، سلامت رکھے ۔ تا ابد جئیں ۔ دل خوش ہوا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ واہ ظہیر بھائی ، تمام غزل عمدہ ہے ،بہت خوب شاندار ۔
وہ صدف ہوں کہ جو دریا سے بھی پیاسا نکلے واہ
آداب ، آداب! بہت نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! سپاس گزار ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ظہیر بھائی

بہت عمدہ بہت اعلیٰ غزل ہے۔

سب کے سب اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

خاکسار کی طرف سے ڈھیروں داد قبول فرمائیے ۔ ❤️❤️❤️
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ ظہیر بھائی

بہت عمدہ بہت اعلیٰ غزل ہے۔

سب کے سب اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

خاکسار کی طرف سے ڈھیروں داد قبول فرمائیے ۔ ❤️❤️❤️
شکریہ ، نوازش !ذرہ نوازی ہے ، احمد بھائی ۔ ان کلماتِ تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں۔ سخنوروں کی طرف سے پذیرائی ملے تو محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ ، نوازش !ذرہ نوازی ہے ، احمد بھائی ۔ ان کلماتِ تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں۔ سخنوروں کی طرف سے پذیرائی ملے تو محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
ظہیر بھائی، یہ سب آپ کی محبت ہے ورنہ ہم کہاں کے سخنور ہیں۔ ہم جو چار چھے سطریں گھسیٹ کر محفل میں لے آتے ہیں تو اُس میں بھی سوچ یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی چوک ہو گئی تو اساتذہ اور آپ جیسے شفیق دوست اصلاح کر دیں گے۔ ❤️
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی، یہ سب آپ کی محبت ہے ورنہ ہم کہاں کے سخنور ہیں۔ ہم جو چار چھے سطریں گھسیٹ کر محفل میں لے آتے ہیں تو اُس میں بھی سوچ یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی چوک ہو گئی تو اساتذہ اور آپ جیسے شفیق دوست اصلاح کر دیں گے۔ ❤️
انکساری اور خاکساری کے سالانہ مقابلے میں آپ کو اول انعام دیا جاتا ہے ۔ مٹھائی کا آرڈر دے دیں ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی کا نام تو "ظہیر احمد" ہے۔ آپ سیدھا سیدھا انہیں کہہ دیں کہ "احمد" کو اپنے تخلص کے طور پر اپنا لیں۔ 🙂
یہ تو آپ نے مجھے اچھا آئیڈیا دے دیا ۔ بیٹھے بٹھائے احمد بھائی کا سار ا کلام میری جھولی میں آ گرا۔ :D
تمام قارئین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج سے میں شاعرانہ ضرورت کے تحت ظہیرؔ کے علاوہ احمدؔ بھی بطور تخلص استعمال کروں گا۔ اگر کسی مقطع میں احمدؔ تخلص نظر آئے تو اس غزل کی داد ظہیراحمدظہیر کی طرف بھیجنے میں ذرا بھی تردد نہ کیا جائے ۔
 
Top