تہنیت و اعتراف عظمت : برائے الف عین صاحب مدظلہ العالی

جاسمن

لائبریرین
” صرف میدانِ کربلا ہے عبیدؔ
اب وہ دجلہ کہاں فرات کہاں“

یہ شعر ہما رےفورم کی رہنما اور مقتدا شخصیت حضرت اعجاز عبید صاحب مدظلہ العالی( دام ظلہ اللہ ) کا ہے ۔ اس شعر سے میں جو سمجھ سکا ہوں، وہ یہ کہ زندگی جینے کے لیے بے لوث ہو کر کام کرنا چاہیے، تعب ،تھکن ،مشقت اور عرق ریزی کو ا س کا حاصل سمجھنا چاہیے۔اس سے سوا یہ کہ انہوں نے اسی جذبہ کے ساتھ اردو کے لیے بہت کام کیا ہے ۔
خیر الف عین صاحب کے متعلق آج شب سے قبل کچھ بھی نہیں جانتا تھا، سوائے یہ کہ” الف عین“ کے مخفف میں کوئی استادچھپے ہیں ؛لیکن کل رات کیا جی میں آئی کہ ’’چلو الف عین کے متعلق گوگل سرچ سے کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں‘‘ ، تو حیرت و رشک سے آنکھیں پھٹی کی پھٹی کی رہ گئیں۔ مجھے رشک اس پر آیا کہ نیٹ گردی کی مثبت عادت نے مجھے ایک ایسے فورم پر لے گئی کہ جہاں صرف اورصرف حاصل ہی کیا جاسکتا ہے جس کے عوض کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا گااور حضرت اعجاز عبید صاحب جیسی شفیق ہستی ہماری تربیت کررہے ہیں ہماری کج مج خیالات و تعبیرات بے بحر مصرعوں کی اصلاح کر رہے ہیں ۔ میں کسی مبالغہ کا شکار نہیں ، کل تک ہم یہی پڑھتے آرہے ہیں کہ مولانا حالی نے اس اردو کی بقا کیلئے بڑی تگ و دو کی اور ”قصر رفیع الشان “ کا حسین خواب دیکھا تھا،اردو نظم کی نئی شکل کے لیے انجمن پنجاب کا قیام عمل میں آیا وغیرہ وغیرہ ۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی خدمات ہیں جو اردو کی بقاکے لیے انجام دی گئیں ۔ آ ج جب کہ اردو ڈیجیٹل کا زمانہ ہے، نئی نسل ڈیجیٹل اسپیس کی طرف بڑ ھ رہی ہے ، نئی نسل کے لیے جس طرح کی خدمات انہوں نے انجام دی ہیں ، وہ واقعی قابلِ رشک ہی نہیں ؛بلکہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہیں ۔یونی کوڈ فارمیٹ کی وجہ سے جو اردو کو موبائل تک پہنچانے کا جو کام کیا ہے، وہ یقینا اپنی مثال آپ اور معرکۃ الآرا ہے ۔اس کے بیان کے لیے الفاظ نہیں ہیں ، سوائے یہ کہ اعتراف عظمت میں سرادب و تعظیم سے جھک جائے۔ یہ چند سطریں قلم برداشت لکھ رہا ہوں ،یقینا یہ چند سطریں حضرت اعجاز عبید صاحب دام ظلہ کی عظمت ، ان کی بے لوث خدمات، شعر و ادب کے تئیں کارہائے نمایاں اوران کی ادب نوازی کے بیان سے قاصر ہیں ؛(بلکہ مجھے سوئے ادب کا خدشہ بھی ہے)۔ ان کی زندگی ، ان کی نغز گو شاعری ،اردو کی بیش بہا خدمات وغیرہ دیگر پہلوؤں پر بہت کچھ لکھا جانا اور ان کے تابندہ پہلوؤں کا بیان باقی ہے۔
آپ نے یہ کام ایسا کیا ہے جس کے لیے ہم سب آپ کے شکر گذار ہیں۔
استادِ محترم کے لیے میرے دل میں بھی اس قدر عقیدت و احترام اور محبت ہے کہ جس کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے۔
بس تھوڑے سے آنسو ہیں جو میں اپنے اللہ کو پیش کر رہی ہوں کہ ہمارے استادِ محترم کو اپنی خاص رحمتوں و شفقتوں کے سائے میں رکھیے سدا۔ انھیں آسانیوں،صحتِ کامل،ایمان اور خوشیوں والی لمبی عمر دیں۔ اپنے پیاروں سے ان کا دل ٹھنڈا رکھیں۔ان کی دلی تمنائیں پوری کریں۔آمین! ثم آمین!
 
بالکل سو فیصد آپ کو حق حاصل ہے تم کہہ کر مخاطب ہونے کا ۔ جب آپ کو اپنا بزرگ اور استاد مان لیا اور بنا لیا ہے تو تکلّف کیسا
 
محمد وارث

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب کی خدمات ادو ادب کی ترویج و ترقی کے لیے بالعموم اور اردو محفل پر اصلاح سخن کے لیے بالخصوص انتہائی گراں قدر ہیں اور اس پر ان کو جتنا بھی ہدیۂ تبریک پیش کیا جائے کم ہے کہ اصل جزا تو انہیں رب العالٰمین ہی دے سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔
 
فرقان احمد

محفلین

بے شک! مزید یہ کہ آپ کی جانب سے پیش کردہ خراجِ تحسین خصوصی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ :)
 
فاخر

محفلین
اگر میرے پاس ذخائرِ الفاظ ہوتے اور ان کو برتنے کا سلیقہ ہوتا تو میں بھی اس موقع کا فائدہ اٹھا کے ایک خوبصورت سا عقیدت نامہ لکھتا، لیکن میرے ذہن کو تو فقط ایک لفظ "محترم" کے سوا کچھ بھی نہیں سوجھ رہا ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہی ایک لفظ ہزار دفعہ لکھ کے ارسال کر دوں پھر سوچتا ہوں کہ کیا فائدہ جذبات تو پھر بھی الفاظ میں نہیں آئیں گے۔
مختصراً ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں یہی کہوں گا کہ محترم ہمیں آپ سے بہت محبت و عقیدت ہے، اردو اور اردو محفل کے لیے آپ کی خدمات گراں قدر و بے مثال ہیں و بے شمار ہیں۔ آپ سے ہمارے قلبی تعلق کا ذریعہ یہی برقی محفل ہے اور اسے برق آپ سے ہی ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا اور آپ کا یہ ساتھ تا دیر قایم رہے۔آمین
آمين ثم آمين
 
فاخر

محفلین
اعجاز عبید صاحب کی خدمات ادو ادب کی ترویج و ترقی کے لیے بالعموم اور اردو محفل پر اصلاح سخن کے لیے بالخصوص انتہائی گراں قدر ہیں اور اس پر ان کو جتنا بھی ہدیۂ تبریک پیش کیا جائے کم ہے کہ اصل جزا تو انہیں رب العالٰمین ہی دے سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔
آمين ثم آمين ۔
 
فاخر

محفلین
مجھے پہلے تمہارا شکریہ ادا کرنا تھا لیکن فرطِ جذبات میں بھول گیا!
حضرت ! اپنے گھر کے لوگوں کو’’ شکریہ ‘‘ نہیں کہا جاتا ہے ۔ ہم اس فیملی کے ممبر ہیں جس کے ’’سرپرست‘‘ آپ ہیں۔ ہمارے لیے یہی ’’فرط جذبات‘‘ ہی شکریہ ہے۔ :):):in-love::in-love::in-love::in-love:
 
سید عمران

محفلین
جیسے بڑا سا گھنا برگد کا پیڑ ہو ۔۔۔
سارے ’’کُٹَم‘‘ کو چھتر چھایہ دے۔۔۔
گھر بھر کی خوشیوں کا رکھوالا ہو۔۔۔
ایسے ہی احساسات ہیں سر کے لیے!!!
 
فاخر

محفلین
جیسے بڑا سا گھنا برگد کا پیڑ ہو ۔۔۔
سارے ’’کُٹَم‘‘ کو چھتر چھایہ دے۔۔۔
گھر بھر کی خوشیوں کا رکھوالا ہو۔۔۔
ایسے ہی احساسات ہیں سر کے لیے!!!
زبردست عمران صاحب !!! محترم الف عین صاحب ہمارے اور آپ کے ان احساسات سے بھی بالا و برتر ہیں،اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ھما ہم سبھوں پر دیر تک رکھے آمین ثم آمین ۔
 
فاخر

محفلین
آپ نے یہ کام ایسا کیا ہے جس کے لیے ہم سب آپ کے شکر گذار ہیں۔
استادِ محترم کے لیے میرے دل میں بھی اس قدر عقیدت و احترام اور محبت ہے کہ جس کا اظہار کرنا بہت مشکل ہے۔
بس تھوڑے سے آنسو ہیں جو میں اپنے اللہ کو پیش کر رہی ہوں کہ ہمارے استادِ محترم کو اپنی خاص رحمتوں و شفقتوں کے سائے میں رکھیے سدا۔ انھیں آسانیوں،صحتِ کامل،ایمان اور خوشیوں والی لمبی عمر دیں۔ اپنے پیاروں سے ان کا دل ٹھنڈا رکھیں۔ان کی دلی تمنائیں پوری کریں۔آمین! ثم آمین!
آمین ثم آمین اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم سبھوں پر دیر تک رکھے اور ان سے بھرپور استفادہ کی توفیق دے آمین ثم آمین
 
La Alma

لائبریرین
عمومًا استاد چھٹی کر لے تو وہ دن شاگردوں کے لیے بہت خوشی کا دن ہوتا ہے۔ لیکن سر الف عین آپ وہ استاد ہیں کہ آپ کے شاگرد چاہتے ہیں کہ آپ کبھی بھی چھٹی نہ کریں ۔
آپ کے لیے بہت عقیدت، احترام اور دعائیں!!!
 
فرقان احمد

محفلین
نذرِ محسنِ زبان و ادب محترم اعجاز عبید

منظوم تاثرات : احمد علی برقی اعظمی
-------------------
اعجاز عبید اردو ادب میں وہ نام ہے
خدمات جس کی اہلِ نظر پر ہیں آشکار
اردو میں کر رہے ہیں وہ تاریخ ساز کام
جس کو جہانِ علم میں حاصل ہے اعتبار
اردو زباں کے عہدِ رواں میں عظیم تر
بے لوث خادموں میں نہ کیوں ان کا ہو شمار
محفوظ کر رہے ہیں وہ سرمایۂ ادب
بحرِ ادب کی آج ہیں جو دُرِ شاہوار
ہر دل عزیز کیوں نہ ہوں اہلِ نظر میں وہ
میں تو یہی کہوں گا وہ ہیں فخرِ روزگار
حاصل ہے نظم و نثر پہ یکساں انہیں عبور
اردو ادب میں آج ہیں برقی وہ تازہ کار

ربط
 
الف نظامی

لائبریرین
اردو زباں کے عہدِ رواں میں عظیم تر
بے لوث خادموں میں نہ کیوں ان کا ہو شمار

محفوظ کر رہے ہیں وہ سرمایۂ ادب
بحرِ ادب کی آج ہیں جو دُرِ شاہوار

ہر دل عزیز کیوں نہ ہوں اہلِ نظر میں وہ
میں تو یہی کہوں گا وہ ہیں فخرِ روزگار

حاصل ہے نظم و نثر پہ یکساں انہیں عبور
اردو ادب میں آج ہیں برقی وہ تازہ کار
(احمد علی برقی اعظمی)​
 
شمشاد خان

محفلین
پوری لڑی پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ الف عین صاحب (اعجاز عبید صاحب) بہت ہی محترم شخصیت ہیں اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے انہوں نے خاصا کام کیا ہے۔
میری ان سے ابھی تک کوئی مراسلت تو نہیں ہوئی لیکن اراکین کے مراسلے پڑھ کر اشتیاق ضرور پیدا ہوا ہے۔
اب میں کیا کہوں کہ میرا کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہو گی۔
 
اردو زبان کی ترویج وترقّی اور اردو زبان کی خدمت میں عظیم شخصیت کا مقام رکھتے ہیں میرے استادِ محترم۔مجھ جیسے نااہل شخص (جو الٹے سیدھے فقرے لکھ کر سمجھتا تھا میں شاعری کر رہا ہوں) حقیقت میں شعر کہنا سکھا دیا ۔اللہ ان کو صحت مند و توانا رکھے اور ہمارے سروں پر ان کا سایہ تادیر قائم رکھے۔اللّہ ان کو اجرِ عظیم عطا فرمائے ،آمین ثمّ آمین
 
سیما علی

آمین الہی آمین
 
Top