عدم تہی بھی ہوں تو پیمانے حسیں معلوم ہوتے ہیں - عبد الحمید عدم

شمشاد

لائبریرین
تہی بھی ہوں تو پیمانے حسیں معلوم ہوتے ہیں
حقائق سے تو افسانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

ملاقاتیں مسلسل ہوں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

جوانی نام ہے اک خوبصورت موت کا ساقی
بھڑک اٹھیں تو پروانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

وہ مے کش تیری آنکھوں کی حکایت سن کے آیا ہے
جسے ہر وقت پیمانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

اداسی بھی عدم احساسِ غم کی ایک دولت ہے
بسا اوقات ویرانے حسیں معلوم ہوتے ہیں
(عبد الحمید عدمؔ)
 
محمداحمد

لائبریرین
ملاقاتیں مسلسل ہوں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

لاجواب کلام ۔۔۔۔!

بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔!
 
ماہی احمد

لائبریرین
ملاقاتیں مسلسل ہوں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

لاجواب کلام ۔۔۔۔!

بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔!
شاعر اپنے دوست کو کہنا چاہتا ہے کہ تم روز روز منہ اٹھا کر میرے گھر مت آ جایا کرو، کبھی اپنے گھر بھی آرام سے بیٹھا کرو، ہونہہ۔۔۔۔:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
تہی بھی ہوں تو پیمانے حسیں معلوم ہوتے ہیں
حقائق سے تو افسانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

ملاقاتیں مسلسل ہوں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

جوانی نام ہے اک خوبصورت موت کا ساقی
بھڑک اٹھیں تو پروانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

وہ مے کش تیری آنکھوں کی حکایت سن کے آیا ہے
جسے ہر وقت پیمانے حسیں معلوم ہوتے ہیں

اداسی بھی عدم احساسِ غم کی ایک دولت ہے
بسا اوقات ویرانے حسیں معلوم ہوتے ہیں
(عبد الحمید عدمؔ)
بہت عمدہ شئیرنگ شمشاد بھائی :)
 
محمداحمد

لائبریرین
شاعر اپنے دوست کو کہنا چاہتا ہے کہ تم روز روز میرے گھر مت آ جایا کرو، کبھی اپنے گھر بھی آرام سے بیٹھا کرو، ہونہہ۔۔۔۔:p

متفق ۔۔۔۔!

میں تو محفل کے بارے میں بھی یہی سوچتا ہوں۔ روز منہ اُٹھا کر چلا آتا ہوں۔ :)

نہ کوئی یاد کرتا ہے نہ کوئی مس کرتا ہے۔ :p:grin::p

پھر سب کو یاد کرنے کا کام بھی ہمیں کرنا پڑتا ہے۔ :)
 
ہاں تو دیکھیں نا، آپ تو کام سے ہی آتے ہیں۔ کوئی صرف بریانی کھانے تھوڑی نہ آ جاتے ہیں۔
اس لئیے آپ آیا کریں روز۔ شاعر تو نکمے نکھٹو دوست کو بول رہا ہے، جس کو "ہور کوئی کم نئیں"۔۔۔:p
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاں تو دیکھیں نا، آپ تو کام سے ہی آتے ہیں۔ کوئی صرف بریانی کھانے تھوڑی نہ آ جاتے ہیں۔
اس لئیے آپ آیا کریں روز۔ شاعر تو نکمے نکھٹو دوست کو بول رہا ہے، جس کو "ہور کوئی کم نئیں"۔۔۔:p

بریانی کا ذکر کرنا ضروری تھا اس وقت ۔۔۔۔! :cautious:
 
ماہی احمد

لائبریرین
بریانی کا ذکر کرنا ضروری تھا اس وقت ۔۔۔۔! :cautious:
ہاں نا
دیکھیں اس کے پیچھے بھی ایک خاص مقصد ہے
بریانی کا ذکر ہو گا
منہ میں پانی آئے گا
بھوک لگے گی
آپ صبر کریں گے
اپنے روزے کا خیال کریں گے
ثواب ملے گا۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ہاں نا
دیکھنے اس کے پیچھے بھی ایک خاص مقصد ہے
بریانی کا ذکر ہو گا
منہ میں پانی آئے گا
بھوک لگے گی
آپ صبر کریں گے
اپنے روزے کا خیال کریں گے
ثواب ملے گا۔۔۔

کیا بات ہے۔ (y)

یعنی گذشتہ چھ روزے بغیر ثواب کے ہی گزر گئے۔ :) :p
 
Top