تیرگی کیوں نہ ختم ہو جاتی ۔ ۔ ۔ برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
جو چار مصرعے ہم قافیہ ہیں، ان کو ساتھ لکھیں، یعنی بغیر ایک سطر چھوڑ کر، اور اس قسم کے دو حصوں کے درمیان خالی سطر دیں۔
اب دیکھا ہے تو مانگے ہے اور جاگے ہے بھی قوافی بنا دیے گئے ہیں، یہ بھی غلط ہے۔
اور ہاں، آذاں کوئی لفظ نہیں ہوتا۔
کاش ہوتا بلال رض کی میں اذاں
درست ہو گا
اور ایک ضروری بات، شاعری سے قطع نظر، تمہاری اردو ٹائپنگ پر۔ یہ ایک ہی لفظ کے درمیان سپیس دینے سے بچو، یہ تمہاری ٹائپنگ میں اکثر دیکھا گیا ہے 'جاتی' جیسے لفظ کو دو الفاظ کی شکل میں جا اور تی لکھنا، خزانے' واحد لفط کو' خزا' اور' نے' دو الفاظ بنا دینا' نے' تو واقعی لفظ ہوتا ہے لیکن اگر کوئی اسے کارپس جنریٹ کرنے کے لئے استعمال کرے تو' خزا' بھی بطور لفظ شامل ہو گا جو لفظ ہے ہی نہیں کہ بے معنی ہے!
مگر اس سے زیادہ دوسرے لوگ بھی یہ غلطی زیادہ کرتے ہیں کہ الفاظ کے درمیان سپیس نہیں دیتے۔' ملاملاکرلکھ دیتےہیں'
 
صابرہ امین

آداب

جی بالکل بجا فرمایا ۔ ۔ دوبارہ قافیے پر کام کرتی ہوں ۔ ۔
ہاں اردو ٹائپنگ میں سپیس کا خیال رکھا جائے گا ۔ ۔
رہنمائ کا شکریہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
اب دیکھا ہے تو مانگے ہے اور جاگے ہے بھی قوافی بنا دیے گئے ہیں، یہ بھی غلط ہے۔
جی اب دیکھیئے ۔ ۔ ۔

تیرے در پر جھکا ہے سر یا رب
میرا من تجھ سے ایسا لا گے ہے
تری رحمت کی آس رکھتا ہوں
کیوں نہ پھر بھاگ میرا جاگے ہے
 
الف عین

لائبریرین
جی اب دیکھیئے ۔ ۔ ۔

تیرے در پر جھکا ہے سر یا رب
میرا من تجھ سے ایسا لا گے ہے
تری رحمت کی آس رکھتا ہوں
کیوں نہ پھر بھاگ میرا جاگے ہے
نہیں بٹیا، بالی ووڈ گانوں کی زبان لگتی ہے 'لاگے' دوسرے مصرع کی ردیف ہی بدل دو، اور دو نئے مصرعے کہو
کیوں نہ پھر جاگتا ہے میرا نصیب
تیری رحمت کی اس رکھتا ہوں
اچھا رہے گا، اس پر دو مصرعے اور کہو۔

ایک سوال، رکھتا ہوں کیوں، رکھتی کیوں نہیں؟
 
صابرہ امین

لائبریرین
نہیں بٹیا، بالی ووڈ گانوں کی زبان لگتی ہے 'لاگے' دوسرے مصرع کی ردیف ہی بدل دو، اور دو نئے مصرعے کہو
کیوں نہ پھر جاگتا ہے میرا نصیب
تیری رحمت کی اس رکھتا ہوں
اچھا رہے گا، اس پر دو مصرعے اور کہو۔
آداب
مجھے خود بھی بالکل پسند نہیں آیا تھا ۔ ۔ آخر آپ کو کیسے آ سکتا تھا استادِ محترم ۔ ۔ اچھا اس پر کام کرتی ہوں ۔ ۔

پتہ نہیں کیوں کچھ لکھا نہیں جا رہا آج کل ۔ ۔ کئ مرتبہ محفل میں آ کر واپس چلی جاتی ہوں ۔ ۔ بس دل نہیں لگتا ۔ ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ایک سوال، رکھتا ہوں کیوں، رکھتی کیوں نہیں؟
پتہ نہیں میرے دل کا ملال کیسے جان لیا آپ نے ۔ ۔
میں نے جب یہ نظم لکھی تھی تو اس کا عنوان "میری دعا" تھا اور "رکھتی ہوں ،میں جو ہوتی، کاش ہوتی" وغیرہ ہی لکھا تھا اور پھر سب بدل ڈالا ۔ ۔
بار بار دل بھی یہی کہتا تھا مگر کچھ سجھائ نہ دیتا تھا ۔ ۔مجھے لگا لوگ ایسے پسند نہیں کریں گے ۔ ۔ ۔ مگر آپ کے پوچھنا کام کر گیا ہے۔ ۔ ۔شکریہ ۔ ۔ ۔ دل کی خلش ٹھیک تھی ۔ ۔ ۔ میں اس کو دوبارہ لکھتی ہوں ۔ ۔ ۔ بس آپ کو مزید زحمت ہوگی ۔ ۔ ۔ پیشگی معذرت
 
صابرہ امین

لائبریرین
دوسرے مصرع کی ردیف ہی بدل دو، اور دو نئے مصرعے کہو
کیوں نہ پھر جاگتا ہے میرا نصیب
تیری رحمت کی اس رکھتا ہوں
اچھا رہے گا، اس پر دو مصرعے اور کہو۔

ایک سوال، رکھتا ہوں کیوں، رکھتی کیوں نہیں؟

معزز و محترم
آداب
محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی @محمّد احسن سمیع :راحل:

الف عین

تمام ترگراں قدر اصلاح و رہنمائ کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی سمجھ کے مطابق تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ۔ ۔ آپ سے نظر ثانی کی گزارش ہے ۔ ۔ شکریہ

ٹوٹا تارا نہ کیوں دمک اٹھتا
بخت میرا نہ کیوں چمک اٹھتا

تیرگی کیوں نہ دور ہو جا تی
یہ سیاہی بھی نور ہو جاتی
اس جہاں میں نہ ہوتا مجھ جیسا
بے مثال اور یکتا رہ جاتی

رشک کرتا ہمالیہ مجھ پر
اور بلندی بھی تکتی رہ جاتی
جو یوں ہوتا اگرنہ میں ہوتی
خاکِ پاپوشِ مصطفیٰ ﷺ ہوتی

کاش ہوتی بلال رض کی میں اذاں
یا کہ صدیق رض کی وفا ہوتی

کاش ہوتی عمر رض کا اک آنسو
یا کہ عثمان رض کا وہ بہتا لہو

کاش ہوتی حسین رض کی للکار
یا کہ شمشیرِ حیدرِ کرارؓ

اپنی رحمت سے تو بجھا اس کو
علم کی جتنی پیاس رکھتی ہوں
کیوں نہ پھر جاگتا ہے میرا نصیب
تیری رحمت کی آس رکھتی ہوں

تیرے در پہ جھکا کے سر یارب
مانگتی ہوں ترے خزا نے سے
میری جھولی کو علم سے بھر دے
اپنی قدرت کے کارخا نے سے

مرے اللہ کرم کی طالب ہوں
میری قسمت کو ماہتاب تو کر
میں ہوں اک ذرہ میرے مولا مجھے
اپنی رحمت سے آفتاب تو کر
 
الف عین

لائبریرین
تیرگی کیوں نہ دور ہو جا تی
سے شروع ہونے والے مصرعوں کو یوں لکھو

تیرگی کیوں نہ دور ہو جا تی
یہ سیاہی بھی نور ہو جاتی

اس جہاں میں نہ ہوتا مجھ جیسا
بے مثال اور یکتا رہ جاتی
( ان دو مصرعوں کو نکال ہی دو، ، یکتا کا لاف بری طرح گر رہا ہے)

رشک کرتا ہمالیہ مجھ پر
اور بلندی بھی تکتی رہ جاتی

جو یوں ہوتا اگرنہ میں ہوتی
خاکِ پاپوشِ مصطفیٰ ﷺ ہوتی
کاش ہوتی بلال رض کی میں اذاں
یا کہ صدیق رض کی وفا ہوتی
باقی درست ہو ہی گئی ہے نظم
 
صابرہ امین

لائبریرین
معززآستادِ محترم
آپ سب کی قیمتی اصلاح و رہنمائ کے باعث ایک بہترین صورت اس طرح سامنے آئ ہے ۔ ۔

تیرگی کیوں نہ دور ہو جا تی
یہ سیاہی بھی نور ہو جاتی
رشک کرتا ہمالیہ مجھ پر
اور بلندی بھی تکتی رہ جاتی

جو یوں ہوتا اگرنہ میں ہوتی
خاکِ پاپوشِ مصطفیٰ ﷺ ہوتی
کاش ہوتی بلال رض کی میں اذاں
یا کہ صدیق رض کی وفا ہوتی

کاش ہوتی عمر رض کا اک آنسو
یا کہ عثمان رض کا وہ بہتا لہو
کاش ہوتی حسین رض کی للکار
یا کہ شمشیرِ حیدرِ کرارؓ

اپنی رحمت سے تو بجھا اس کو
علم کی جتنی پیاس رکھتی ہوں
کیوں نہ پھر جاگتا ہے میرا نصیب
تیری رحمت کی آس رکھتی ہوں

تیرے در پہ جھکا کے سر یارب
مانگتی ہوں ترے خزا نے سے
میری جھولی کو علم سے بھر دے
اپنی قدرت کے کارخا نے سے

مرے اللہ کرم کی طالب ہوں
میری قسمت کو ماہتاب تو کر
میں ہوں اک ذرہ میرے مولا مجھے
اپنی رحمت سے آفتاب تو کر

میں آپ سب کی تہہ دل سے شکرگذار ہوں اور رہوں گی ۔ ۔ اللہ آپ سب کو بہترین جزا عطا فرمائے ۔ ۔ آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
 
Top