مریم افتخار
محفلین
ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے کہ مجھ ایسے جز وقتی شاعروں کو تو فارم میں آتے ہوئے ہی بڑی دیر لگ جاتی ہےکیوں نہیں؟ وہ تو اس بار اللہ نے چاہا تو ضرور شامل ہوگا۔


ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے کہ مجھ ایسے جز وقتی شاعروں کو تو فارم میں آتے ہوئے ہی بڑی دیر لگ جاتی ہےکیوں نہیں؟ وہ تو اس بار اللہ نے چاہا تو ضرور شامل ہوگا۔
رمضان میں محفلین روزوں میں مصروف ہیں۔ عید پر ان شاءاللہ اللہ مشاعرے کا اعلان کریں گے تاکہ تیاری کے لیے شعرا کو دو تین ہفتے مل جائیں۔ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے کہ مجھ ایسے جز وقتی شاعروں کو تو فارم میں آتے ہوئے ہی بڑی دیر لگ جاتی ہےاور اس بار مشاعرہ ضرور ہونا چاہئے کہ مشاعرے کے دنوں میں محفل کی رونق ہی نرالی ہوتی ہے۔
![]()
جلدی سے طرح مصرع دیا جائے، تا کہ ہم فوراً طرح دے جائیں۔ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے
رمضان میں محفلین روزوں میں مصروف ہیں۔ عید پر ان شاءاللہ اللہ مشاعرے کا اعلان کریں گے تاکہ تیاری کے لیے شعرا کو دو تین ہفتے مل جائیں۔
مصرع طرح پچھلے نہ ہونے والے مشاعرہ کا لیا جا سکتا ہے۔ کیا خیال ہے؟جلدی سے طرح مصرع دیا جائے، تا کہ ہم فوراً طرح دے جائیں۔
خلیل بھائی، آپ کی محبت ہے کہ اس قابل سمجھا۔ میرے لیے اعزاز ہے۔
میں نے تو پچھلی مرتبہ بھی لفظ "محفل" کے حوالے سے غالب کا ایک مصرع دیا تھا اور اس دفعہ بھی یہی کروں گا۔۔۔ میری رائے میں اگر ان دو مصرعوں میں کسی ایک کو چن لیا جائے تو اچھے اشعار نکالے جا سکتے ہیں کیوں کہ دونوں ہی رواں بحریں اور زرخیز زمینیں ہیں جن میں قوافی کی بھی کمی نہیں:
- ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
- غیر لیں محفل میں بوسے جام کے
جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے
ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
قوافی: دل، منزل، ساحل
غیر لیں محفل میں بوسے جام کے
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
قوافی: جام، پیغام، آلام، رام، نام، کام