تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ کی تیاریاں

کیوں نہیں؟ وہ تو اس بار اللہ نے چاہا تو ضرور شامل ہوگا۔
ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے کہ مجھ ایسے جز وقتی شاعروں کو تو فارم میں آتے ہوئے ہی بڑی دیر لگ جاتی ہے :heehee:اور اس بار مشاعرہ ضرور ہونا چاہئے کہ مشاعرے کے دنوں میں محفل کی رونق ہی نرالی ہوتی ہے۔ :in-love:
 
ہمارا خیال ہے کہ مصرع طرح دے دیا جانا چاہیے کہ مجھ ایسے جز وقتی شاعروں کو تو فارم میں آتے ہوئے ہی بڑی دیر لگ جاتی ہے :heehee:اور اس بار مشاعرہ ضرور ہونا چاہئے کہ مشاعرے کے دنوں میں محفل کی رونق ہی نرالی ہوتی ہے۔ :in-love:
رمضان میں محفلین روزوں میں مصروف ہیں۔ عید پر ان شاءاللہ اللہ مشاعرے کا اعلان کریں گے تاکہ تیاری کے لیے شعرا کو دو تین ہفتے مل جائیں۔
 
رمضان میں محفلین روزوں میں مصروف ہیں۔ عید پر ان شاءاللہ اللہ مشاعرے کا اعلان کریں گے تاکہ تیاری کے لیے شعرا کو دو تین ہفتے مل جائیں۔

جلدی سے طرح مصرع دیا جائے، تا کہ ہم فوراً طرح دے جائیں۔
مصرع طرح پچھلے نہ ہونے والے مشاعرہ کا لیا جا سکتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
یہاں
خلیل بھائی، آپ کی محبت ہے کہ اس قابل سمجھا۔ میرے لیے اعزاز ہے۔
میں نے تو پچھلی مرتبہ بھی لفظ "محفل" کے حوالے سے غالب کا ایک مصرع دیا تھا اور اس دفعہ بھی یہی کروں گا۔۔۔ میری رائے میں اگر ان دو مصرعوں میں کسی ایک کو چن لیا جائے تو اچھے اشعار نکالے جا سکتے ہیں کیوں کہ دونوں ہی رواں بحریں اور زرخیز زمینیں ہیں جن میں قوافی کی بھی کمی نہیں:
  1. ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
  2. غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے
ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
قوافی: دل، منزل، ساحل

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
قوافی: جام، پیغام، آلام، رام، نام، کام
 

جاسمن

لائبریرین
سالگرہ کا دن آیا ہی چاہتا ہے۔ اس لئے ہم خوب تیاری کر لیں۔
1۔ مشاعرہ (ایک ہال میں مشاعرہ ہوگا جس کے لئے @محمدخلیل الرحمٰن بھائی متحرک ہوچکے ہیں)۔
2۔ سجاوٹ ۔۔۔۔جس ہال میں کھانے پینے کا اور سالگرہ کا کیک کٹنا ہے، وہاں کی سجاوٹ
3۔ کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست
مزید بھی کچھ رہ گیا ہو تو بتائیں۔
اور اسی حساب سے اپنی ذمہ داریاں بانٹ لیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میرے ذہن میں خیال تھا کہ جیسے سالگرہ پہ تیاریاں کی جاتی ہیں۔
1۔ سجاوٹ۔۔۔غبارے۔جھنڈیاں۔برقی قمقمے (حرکت کرتے) پھولوں کا دروازہ وغیرہ۔ پورے ہال یا لان کی سجاوٹ۔ آتش بازی کا اہتمام
2۔ کھانے پینے کی اشیاء اور کیک کا اہتمام
3۔ لوگوں کی فہرست۔ میزبان اور مہمان
4۔ کسی ہال میں مشاعرہ ہورہا ہے۔۔۔کہیں کچھ اور اہتمام ہے
5۔آخر میں محفل کے بانی کیک کاٹیں۔
6۔ سب کی تالیاں اور کھانے پینے کی آزادی
اس میں ایسے ڈائلاگ۔۔۔۔ہادیہ تم جھنڈیاں لاو۔ فرقان آپ کو غبارے لانے کو کہا تھا اور آپ خالی ہاتھ آگئے۔کمال ہے بھئی۔ جلدی جائیں اور رنگ برنگے غبارے لائیں فٹافٹ۔
عرفان! آپ نے کیک کا آرڈر کیا ہے؟
فون پہ کرنے کے کام نہیں ہیں یہ۔ خود جائیں۔ تابش کو بھی موٹر سائیکل پہ پیچھے بٹھا لیں۔لیکن چلانے نہ دہجیے گا۔ ابھی تو بستر سے اٹھے ہیں۔ تابش کو اس لئے بھیج رہے ہیں کہ کوئی حماقت نہ ہو۔۔۔میرا مطلب ہے کہ دو بندے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
سعادت! آپ آتش بازی کرہں گے۔ ابھی سے الگ کسی جگہ پہ رکھ لیں۔بچوں کے ہاتھ نہ لگیں۔اے خان سے چھپا لیں۔
وغیرہ وغیرہ۔
جو سلسلہ شروع کیا تھا۔سالگرہ کی تیاریاں
اس میں بھی یہ سب ہوسکتا ہے اور الگ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
میری کچھ مصروفیات ہیں ورنہ ضرور کرتی۔ کیونکہ اسے جو شروع کرے گا وہی آگے لے بھی بڑھے گا۔ البتہ اس میں جیسے جیسے وہ یا کوئی اور فرائض تفویض کرے گا تو ان محفلین کو ان فرائض کی بجا آوری کرنا ہوگی ۔جیسے کیک جس نے بنوانا ہے وہی تصویر لگائے گا۔ غبارے جس نے لانے ہیں وہی تصویریں لگائے گا۔ باقی لوگ رائے/اعتراض یا تعریف وغیرہ کریں گے۔
پھر سب لوگ تیار ہونا شروع ہوں گے۔ اور گروہ کے گروہ آنے لگیں گے۔ ہر شخص اپنے آنے کی ایک تصویر نیٹ سے دے دے گا یا کوئی خود اپنی دینا چاہے تو دے دے گا۔گروہ کی بھی دی جاسکیں گی۔ پھر کیک کے گرد جھرمٹ کی تصویر۔ کٹنے کی تصویر وغیرہ۔
 
Top