تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ ۔۔ ۔۔کچھ باتیں، کچھ یادیں، کچھ تصویریں

عندلیب

محفلین
سب سے پہلے تو تمام محفلین کو اردو محفل کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو۔:)
محفل پر ہمارے بھی دس یادگار سال بیتے ہیں۔ آج جب کافی عرصہ بعد محفل کے سرورق کا جائزہ لیا تو ابتدائی دنوں کی یاد آ گئی۔ یعنی وہ دن جب مختلف زمروں کی بھول بھلیوں میں ہم بھٹک جایا کرتے تھے اور دیر تک سوچنا پڑتا تھا کہ کہاں کیا لکھا جائے (آج تو کسی بھی زمرے میں بلاجھجھک لکھنے کی صلاحیت حاصل ہے ):):)
پچھلے دنوں ہماری بٹیا اپنے اسکول پراجکٹ کے لیے حیدرآباد کے دو تاریخی مقامات کا احوال ہماری مدد سے لکھ رہی تھی تو مختلف و منفرد تصاویر سے اردو محفل کے زمروں کے عنوان یاد آ گئے۔
تو لیجیے حاضر ہے محفل کی 13 ویں سالگرہ پر ہماری انوکھی پیش کش۔:p
تصاویر ہمارے اپنے موبائل کی ہیں اور مقام ہیں:
1) سالار جنگ میوزیم
2) چومحلہ پیلس

استقبالیہ (لائبریری فورم)
چومحلہ پیلس کا استقبالیہ ، یعنی نام کی تختی
12_cp_cpalace-signboard.jpg


سالار جنگ میوزیم کے بانی نواب میر یوسف علی خان (سالار جنگ سوم) کا مجسمہ، جو میوزیم کے استقبالیہ دروازے کے سامنے موجود ہے اور جس کی نقاب کشائی صدر جمہوریہ ہند وی۔وی۔گیری نے 25 ستمبر 1973 کو کی تھی۔
(تصویر: سالارجنگ میوزیم)
11_sj_salarjung-statue.jpg


خلوت مبارک
چومحلہ (چار محل) پیلس کے شاہی دربار کی استقبالیہ راہداری
13_cp_khilwat-signboard.jpg
 

عندلیب

محفلین
فیشن اور ملبوسات
آصف سابع میر عثمان علی خان ، روایتی حیدرآبادی شیروانی میں ملبوس
(تصویر: چومحلہ پیلس)
2wny1pj.jpg



تعارف و انٹرویو
بیگم صاحبہ خدیجہ خیریہ عائشہ در شہوار سلطان عرف شہزادی درشہوار، 1931 فرانس میں ان کی شادی آخری نظام حیدرآباد میر عثمان علی خان کے بڑے صاحبزادے اعظم جاہ سے ہوئی تھی، 2006 لندن میں انتقال ہوا۔
(تصویر: چومحلہ پیلس)
143dszp.jpg


اعظم جاہ بہادر اپنے فرزند اکبر مکرم جاہ بہادر کے ساتھ
(تصویر: چومحلہ پیلس)
2agryte.jpg


اعظم جاہ اور درشہوار کے دونوں فرزندان مکرم جاہ (83 سال) اور مفخم جاہ (79 سال) اپنی اپنی شریک حیات کے ساتھ
(تصویر: چومحلہ پیلس)
2vtxhky.jpg
 

عندلیب

محفلین
تاریخ کا مطالعہ
سلطنت آصفیہ کا شجرہ
(تصویر: چومحلہ پیلس)
vrex5h.jpg




تاریخ اور فلسفہ
تاریخ کا فلسفہ تو صرف اتنا ہے کہ دنیا کا دربار کتنا بھی عظیم اور شاہکار ہو، دیکھنے والی نگاہوں کے لیے ایک دن محض نمائش کا مقام بھی بنتا ہے!
چومحلہ پیلس کا دربار ہال
r2m0eu.jpg



انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا
اپنے دور کی ایک نادر و نایاب ایجاد
سالار جنگ میوزیم کی منفرد موسیقی ریز گھڑی
28bsh2p.jpg
 

عندلیب

محفلین
تعلیم و تدریس
اسکول کے کچھ استاد اپنی چھڑی کے ساتھ ذہن کے ایک گوشے میں ابھر آئے۔
واکنگ اسٹک
(تصویر: سالارجنگ میوزیم)
1zgt6j5.jpg






شاعری اور مصوری
اس عنوان پر سالارجنگ میوزیم کے سنگ تراشی کے دو شاہکار بت یاد آئے۔
پہلی تصویر کو دیکھنے سے قبل مشہور زمانہ فلم "مغل اعظم" کا مکالمہ یاد کر لیں
"تم ایک ایسا بت ہو، جس کے قدموں میں سپاہی اپنی تلوار، شنشاہ اپنا تاج اور انسان اپنا دل نکال کر رکھ دے"
30wtuu9.jpg



اور یہ دوسرا مجسمہ اس شعر کے ساتھ :
کچھ خوب نہیں یہ خود نمائی
ہاں اے بت شوخ ڈر خدا سے
(مصحفی)
2mhhiyo.jpg


نوٹ: ان دونوں مجسموں میں سنگ تراشی کی مہارت لباس کے شکن سے ظاہر ہے۔


تصاویر
مغل شہنشاہ بابر کی یہ آئل پینٹنگ میوزیم کے تصاویر والے ایک کمرے میں لگی ہے۔
(تصویر: سالارجنگ میوزیم)
140lvur.jpg
 

عندلیب

محفلین
اپنا اپنا دیس
ریاست حیدرآباد کا نقشہ
(تصویر: چومحلہ پیلس)
2mgozg3.jpg


معیشت تجارت
1912 کی رولس رائس ، نظام ہفتم میر عثمان علی خان کی خاص سواری۔ اس کا آرڈر نظام ششم محبوب علی خان نے دیا تھا مگر وہ 1911 میں انتقال کر گئے، جبکہ رولس رائس 1912 میں ڈیلیور ہوئی۔ کچھ سال قبل قدیم کاروں کی مرمت کے ایک ماہر رانا منویندر سنگھ (اندور، مہارشٹرا) کے ذریعے اسے دوبارہ تیار کرکے عوامی نمائش کے لیے چومحلہ پیلیس میں رکھا گیا ہے۔
(تصویر: چومحلہ پیلس)
2pzdyl1.jpg
 

سین خے

محفلین
عندلیب سس کیا ہی خوب شراکت ہے۔ شئیر کرنے کے لئے بہت شکریہ :)
ابھی تو وقت کی کمی کے باعث تفصیلی تبصرہ نہیں کر رہی ہوں۔ وقت میسر آنے پر کروں گی :)
 

شکیب

محفلین
سالار جنگ میوزیم کی ہماری بھی کچھ تصاویر ہیں، شاید 2007 کی... مزیدار شراکت کی آپ نے... ساتھ میں معلومات بھی!
 
Top