کمال احمد قادری
محفلین
یہ کورس آپ کے یہاں بھی دینی مدارس میں جاری ہے۔ اسے نظام الدین نام کے ایک بزرگ نے ترتیب دیا تھا اسی لیے اس کا نام "نظامی" ٹھہرا۔ یہ کورس نو کلاس پر مشتمل ہے جن کے نام پر علی الترتیب اعدادیہ، اولیٰ، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، سابعہ، ثامنہ ہیں۔ اعدادیہ تا رابعہ مختلف زبانیں اردو، عربی، فارسی، ہندی اور انگلش کی تعلیم ہوتی ہے۔ ان تمام زبانوں کے قواعد سے روسناش کرایا جاتا ہے، البتہ خاص توجہ عربی پر ہوتی ہے کیوں اس کورس کا اصل مقصد قرآن و حدیث کی تعلیم ہے۔ ان پانچ سالوں میں طالب علم ان پانچ زبانوں پر ایک حد تک دسترس حاصل کرلیتا ہے۔ جنھیں وہ پڑھ سکتا ہے، لکھ سکتا ہے، بول سکتا ہے۔ ترجمہ کرسکتا ہے۔ ( جس کی جیسی محنت ویسا پھل) اس کے ساتھ مختلف علوم و فنون حدیث، تفسیر، فقہ، منطق، فلسفہ، عروض کی کتابیں بھی شامل ہیں۔
خامسہ اور سادسہ یہ دوسال کا کورس عالم کورس کہلاتا ہے۔ اس میں حدیث، اصول حدیث، تفیسر، اصول تفیسر، فقہ، اصول فقہ کی تعلیم ہوتی ہے۔
اور اخیر دو سال سابعہ اور ثامنہ انھیں دورۂ حدیث بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں خاص طور پر حدیث کی تعلیم ہوتی ہے۔ یوں یہ کورس مکمل ہوتا ہے۔