تیرے آنے کے زمانے آئے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پورے مالمو کی گھاس کاٹنے کا ٹھیکہ ملا ہے کیا؟
:)
نہیں صرف اپنے گھر کی۔
48 مرلہ کی گھاس کاٹنا خالہ جی کا گھر ہے کیا۔۔۔ اور بھی تو بہت کام ہیں نا ہماری ننھی سی جان کو۔ ہمارے راجو اور انار کلی بھی تو ہیں نا۔ اور باقی برڈز بھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اپنے سائے میں خار پالتے ہیں
کتنی اونچی ہے ذات پھولوں کی
جگر مراد آبادی نے کیا خوب فرمایا

کبھی شاخ و سبزہ و برگ پر کبھی غنچہ و گل و خار پر
میں چمن میں چاہے جہاں رہوں مرا حق ہے فصل بہار پر

مجھے دیں نہ غیظ میں دھمکیاں گریں لاکھ بار یہ بجلیاں
مری سلطنت یہ ہی آشیاں مری ملکیت یہ ہی چار پر
 

سیما علی

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
48 میں سے مرلے دو مرلے تو ٹریکٹر نے لے لیے!
دو چار ٹریکٹر اور لے لیں، اور باقی کی گھاس لان موور سے کاٹ لیں!
:)
مشورہ تو آپ کا اچھا ہے لیکن یہ پاکستان والے جتنا بڑا نہیں ہے۔ ٹریکٹر کی شکل میں لان موور ہی ہے۔ البتہ اس کے ساتھ باقی کا ساز وسامان لگا کر زمین کھودنے، کیاریاں بنانے اور بیج پھیلانے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ تو ٹریکٹر ہی کہنا بنتا نا بجائے لان موور کے۔
 

اے خان

محفلین
پہلے خوشبو کے مزاجوں کو سمجھ لو محسن
پھر گلستاں میں کسی گل سے محبت کرنا
محسن نقوی
مشاہدات اور تجربات سے میں نے پھولوں کا مزاج سمجھ لیا ہے پھولوں کا مزاج ایسا کہ ان سے دور رہ کر ان کو دیکھا جائے قریب جاکر آپ اپنا اور پھول دونوں کا نقصان ہو گا پھول تو پھول ہے نا رہ کر بھی خوشبو کچھ وقت تک محسوس ہوگی اور جو کانٹے آپ کو زخم دے ان کا نشان تا عمر رہے گا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن سب پھولوں کے ساتھ تو کانٹے نہیں ہوتے نا۔
پھول سے لگاؤ ہو تو کانٹوں کو بھی برداشت کرنا سیکھنا چاہئیے۔ وہ بیچارے تو پھول کے گرد حفاظتی حصار بنائے ہوتے ہیں۔
 
Top