تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں

گھڑیاں تو خیر نہیں تھیں۔۔۔ گھنٹے تھے لمبے لمبے۔۔۔ جو 60 منٹ سے بھی زیادہ منٹ کے لگ رہے تھے۔۔۔ اور گھنٹے بڑھ کے دن کو دورانیہ بھی مکمل کر گئے۔۔
پھر ایک اور پورا دن۔۔ اف ۔۔ کتنا مس کیا نا ہم نے محفل کو۔ اتنی دیر میں ہمارے دو سو مراسلات تو ہو ہی جانے تھے کسی نہ کسی لڑی کو خراب کرتے ہوئے۔ جس کا ہم پر الزام رکھ دیا جاتا ہے ۔
ہاں تو ہم نے گلہ شکوہ کرنے کے لئے تھوڑی نا شروع کی لڑی۔
ہمیں تو بس یہ معلوم کرنا ہے کہ اس دوران آپ نے کم و بیش کتنی بار محفل اوپن کی؟
کیا نیٹ کنکشن بھی چیک کیا کہ وہی وجہ نہ ہو؟
کیا قیافہ لگانے کی کوشش کی کہ کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟
کیا چیز مس کی خاص طور پر؟
اور اب واپس لوٹ کے محفل میں آنے پر کیسا لگ رہا ہے؟
اور یقیناً کچھ ایسے خاص الخاص محفلین بھی ہوں گے جنھیں محفل کے دو دن غائب رہنے کا علم بھی نہ ہوا ہو گا۔۔۔ کون سے ہیں وہ لوگ۔۔ آئیے اور بتائیے کہ کیونکر وہ محفل سے اتنے بے خبر رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گل بٹیا ۔ خدا جھوٹ نہ بلوائے
مجھے تو تم ہی یاد آتی رہی کہ نہ جانے کیا کر رہی ہوگی ! :ROFLMAO:
خیر اتنا تو یقین تھا کہ جلد یا بدیر، کسر بہرحال نکال کے رہو گی ان دو دنوں کی ۔:LOL:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
گل سس بہت سالوں سے ایک عادت ہے کہ آتے جاتے، چلتے پھرتے، اردو محفل کا ایک چکر ضرور لگتا ہے، چاہے محفل میں کوئی مراسلہ کرنا ہو یا نہیں۔۔۔۔ تو جب اردو محفل ہم سے روپوش ہو گئی تو بے حد کمی محسوس ہوئی۔۔ دل اداس ہو گیا لیکن یقین تھا کہ یہ جدائی عارضی ثابت ہو گی اور اس کے لیے میں زیک بھیا اور سعود بھیا کی بے حد شکر گزار ہوں۔۔ :) :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بٹیا ۔ خدا جھوٹ نہ بلوائے
مجھے تو تم ہی یاد آتی رہی کہ نہ جانے کیا کر رہی ہوگی ! :ROFLMAO:
خیر اتنا تو یقین تھا کہ جلد یا بدیر، کسر بہرحال نکال کے رہو گی ان دو دنوں کی ۔:LOL:
جی بھائی ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا ہو گا کہ آپ کو فکر رہی کہ گل نہ جانے کیا کر رہی ہو گی۔ :ROFLMAO:
آپ کو تو عادت ہو گئی ہے نا ہمیں ہر وقت آن لائن دیکھنے کی۔
جی جی بھائی۔۔۔۔ ان شاء اللہ جلد۔

محفل پر بوجھ تو نہیں پڑے گا نا جیسا کہ عبداللہ محمد کہہ رہے تھے کہ کم مراسلات کرو تا کہ زیک بھائی نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی کو پھر سے اتنی ساری محنت نہ کرنی پڑے۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل سس بہت سالوں سے ایک عادت ہے کہ آتے جاتے، چلتے پھرتے، اردو محفل کا ایک چکر ضرور لگتا ہے، چاہے محفل میں کوئی مراسلہ کرنا ہو یا نہیں۔۔۔۔ تو جب اردو محفل ہم سے روپوش ہو گئی تو بے حد کمی محسوس ہوئی۔۔ دل اداس ہو گیا لیکن یقین تھا کہ یہ جدائی عارضی ثابت ہو گی اور اس کے لیے میں زیک بھیا اور سعود بھیا کی بے حد شکر گزار ہوں۔۔ :) :)
واقعی محفل کی بہت عادت ہو گئی ہے۔
ہمیں بھی چاہے مراسلہ نہ کرنا ہو لیکن آن لائن ضرور رہتے ہیں۔
اب تو صبح سویرے آنکھ کھلتے ہی محفل میں جھانکنے کی عادت ہو گئی ہے۔
 
آخری تدوین:
میرا تقریباً ہر گھنٹے بعد چکر لگتا رہتا تھا اسی امید کے ساتھ شاید اب ٹھیک ہو گئی ہو،
تابش بھائی سے بات ہوئی تھی ٹوئٹر پر انہوں نے کچھ حوصلہ دیا کہ انتظامیہ کوشش کر رہی ہے جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کی
 
پھر تو کم سے کم 40 چکر ضرور لگے ہوں گے نا۔۔۔
ہم نے اتوار کو تو زیادہ بار نہیں چکر لگایا۔ لیکن آج تو گھنٹے میں دو دو تین تین بار۔۔۔
اللہ کا شکر ادا کیا کہ محفل میں رونق لگی پھر سے۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
سچ مصروفیت میں بھی محفل کسی بہت اپنے کی طرح مسلسل یاد آتی رہی۔
ابھی بھی گھر سے نکنے سے پہلے اردو محفل اوپن کی تو الحمدللہ بے ساختہ نکلا اور حاضری لگانا پہلے محفل میں ضروری سمجھا:)
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
محفل پہ بہار آ گئی ہے نور آ گیا ہے شاعر نے کیا خوب کہا ہے تم آ گئے ہو نور آ گیا ہے نہیں تو چراغوں سے لو جارہی تھی۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
بلاشبہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ محفل ہماری جان ہے، مسکان ہے۔
کبھی جو ہم گھنٹوں نہیں مسکراتے، محفل پہ آ کر مسکر دیتے ہیں سچ۔
محفل کی خوبصورتی کو بہت مس کیا اور کچھ محفلین کو بھی:)
 
سیما علی

لائبریرین
گل بٹیا ۔ خدا جھوٹ نہ بلوائے
مجھے تو تم ہی یاد آتی رہی کہ نہ جانے کیا کر رہی ہوگی ! :ROFLMAO:
خیر اتنا تو یقین تھا کہ جلد یا بدیر، کسر بہرحال نکال کے رہو گی ان دو دنوں کی ۔:LOL:
بھیا ہمیں بھی گُلِ بٹیا ہی یاد آتی رہیں پر صحیح کہں تو ہمیں بھی اُردو محفل کی کمی محسوس ہوئی بہت زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top