تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

بہت مس کیا۔۔۔۔۔ کئی بار کھولنے کی کوشش کی۔ہر بار وائی فائی کنکشن بھی چیک کیا۔
اتوار کو تو زیادہ نہیں مگر کل بہت کمی محسوس ہوئی۔
گو کہ میں گپ شپ میں زیادہ حصہ نہیں لیتی مگر دیکھتی ضرور ہوں۔
اپنی مصروفیت کی وجہ سے چاہے کئی دن نہ دیکھوں مگر کل بہت پریشانی ہوئی۔
چند مرتبہ میری فیس بک کے ساتھ بھی ایسا ہوا،مگر پھر ٹھیک ہو گئی تھی۔
مجھے کچھ کچھ سمجھ آرہا تھا کہ کچھ پرابلم ہو گئی ہے،مگر یہ بھی یقین تھا کہ مسئلہ ضرور حل کر لیا جائے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت مس کیا۔۔۔۔۔ کئی بار کھولنے کی کوشش کی۔ہر بار وائی فائی کنکشن بھی چیک کیا۔
اتوار کو تو زیادہ نہیں مگر کل بہت کمی محسوس ہوئی۔
درست کہا بالکل پر ہمیں اندازہ تھا کیونکہ کئی دن سے محفل پر سست روی طاری تھی ۔۔۔۔۔۔
 
زیک،نبیل اور ابنِ سعید،ان سب بھائیوں کی محنت سے ہم سب اس فورم پر ایک بار پھر اکٹھے ہوئے،اس لئے ان بھائیوں کو سلام اور ان کا بہت بہت شکریہ۔
 
سیما علی

لائبریرین
زیک،نبیل اور ابنِ سعید،ان سب بھائیوں کی محنت سے ہم سب اس فورم پر ایک بار پھر اکٹھے ہوئے،اس لئے ان بھائیوں کو سلام اور ان کا بہت بہت شکریہ۔
سچ ہے بہت بہت شکریہ آپ سب کا کہ ہم دوبارہ پھر ایک ساتھ ہیں ۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سچ مصروفیت میں بھی محفل کسی بہت اپنے کی طرح مسلسل یاد آتی رہی۔
ابھی بھی گھر سے نکنے سے پہلے اردو محفل اوپن کی تو الحمدللہ بے ساختہ نکلا اور حاضری لگانا پہلے محفل میں ضروری سمجھا:)
یہ تو بہت اچھا کیا آپ نے۔۔۔

آتی جاتی رہا کیجئیے۔۔۔ محفل میں رونق لگی رہتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محفل پہ بہار آ گئی ہے نور آ گیا ہے شاعر نے کیا خوب کہا ہے تم آ گئے ہو نور آ گیا ہے نہیں تو چراغوں سے لو جارہی تھی۔
ہاں جی کچھ ایسا ہی لگا تھا ان دو دنوں میں۔
لیکن الحمد للہ اب سب سیٹ ہے۔ نور بھی اور محفل بھی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بلاشبہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ محفل ہماری جان ہے، مسکان ہے۔
کبھی جو ہم گھنٹوں نہیں مسکراتے، محفل پہ آ کر مسکر دیتے ہیں سچ۔
محفل کی خوبصورتی کو بہت مس کیا اور کچھ محفلین کو بھی:)
یہ تو محفل والوں کی خوش قسمتی ہے بہنا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا ہمیں بھی گُلِ بٹیا ہی یاد آتی رہیں پر صحیح کہں تو ہمیں بھی اُردو محفل کی کمی محسوس ہوئی بہت زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔
اور ہمیں آپ کی سب کی بہت یاد آتی رہی لیکن ہم نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے گھر کے کافی کام مکمل کئے تا کہ فرصت مل جائے ان سے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت مس کیا۔۔۔۔۔ کئی بار کھولنے کی کوشش کی۔ہر بار وائی فائی کنکشن بھی چیک کیا۔
اتوار کو تو زیادہ نہیں مگر کل بہت کمی محسوس ہوئی۔
گو کہ میں گپ شپ میں زیادہ حصہ نہیں لیتی مگر دیکھتی ضرور ہوں۔
اپنی مصروفیت کی وجہ سے چاہے کئی دن نہ دیکھوں مگر کل بہت پریشانی ہوئی۔
چند مرتبہ میری فیس بک کے ساتھ بھی ایسا ہوا،مگر پھر ٹھیک ہو گئی تھی۔
مجھے کچھ کچھ سمجھ آرہا تھا کہ کچھ پرابلم ہو گئی ہے،مگر یہ بھی یقین تھا کہ مسئلہ ضرور حل کر لیا جائے گا۔

ہاں نا۔۔۔ مسائل حل ہو ہی جاتے ہیں لیکن جو انتظار کے لمحآت ہوتے ہیں نا۔۔ وہ کاٹے نہیں کٹتے۔۔
تبھی تو ہم نے وقت کو بوجھل بننے سے بچانے کے لئے کچھ دوسرے کام کر لئے۔
شئیر کرتے ہیں ان شاء اللہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل صد فی صد درست نشہ ٹوٹنے والی کیفیت بھیا ہم لوگ تو ہروینچی ہوگئے ہیں اُردو محفل کے :(
اور ہمیں تو "ٹلی ٹلی " والی کیفیت لگتی ہے کچھ کچھ۔۔۔
اب یہ مت پوچھئیے گا کہ ٹلی ہونا کیا ہوتا ہے۔۔۔ بےعزتی ہو جانی ہماری :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیک،نبیل اور ابنِ سعید،ان سب بھائیوں کی محنت سے ہم سب اس فورم پر ایک بار پھر اکٹھے ہوئے،اس لئے ان بھائیوں کو سلام اور ان کا بہت بہت شکریہ۔
بے شک ان بھائیوں کی انتھک محنت رنگ لائی اور ہم ایک بار پھر اکٹھے ہیں محفل پر۔
اللہ پاک اس محفل کو یونہی شاد و آباد اور رنگوں سے بھرا رکھے آمین۔
 
Top