تیرے دامن کی تھی ۔ یا مست ہوا کس کی تھی - اعجاز عبید

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تیرے دامن کی تھی ۔ یا مست ہوا کس کی تھی​
ساتھ میرے چلی آئی وہ صدا کس کی تھی​
کون مجرم ہے کہ دوری ہے وہی پہلی سی​
پاس آ کر چلے جانے کی ادا کس کی تھی​
دل تو سلگا تھا مگر آنکھوں میں آنسو کیوں آئے​
مل گئی کس کو سزا اور خطا کس کی تھی​
شام آتے ہی اتر آئے مرے گاؤں میں رنگ​
جس کے یہ رنگ تھے ، جانے وہ قبا کس کی تھی​
یہ مرا دل ہے کہ آنکھیں ، کہ ستاروں کی طرح​
جلنے بجھنے کی سحر تک، یہ ادا کس کی تھی​
چاندنی رات گھنے نیم تلے کوئی نہ تھا​
پھر فضاؤں میں وہ خوشبوئے حنا کس کی تھی​
(اعجاز عبید صاحب)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
آتش عشق کی دھیمی دھیمی آنچ سے بھرپور بہت بہترین کلام
شام آتے ہی اتر آئے مرے گاؤں میں رنگ​
جس کے یہ رنگ تھے ، جانے وہ قبا کس کی تھی​
 
Top